رحمۃ للعالمین غصے میں کیوں ؟
مصنف : حافظ عبد الرزاق اظہر
صفحات: 226
غصہ اطمینان اور رضامندی کی نقیض اور ضد ہے ۔غصہ اور جارحیت انسان کا فطری ،انسانی اور صحت مندغیر اخیتاری فعل ہے ۔غصہ انسان کو تباہی کے کنارے اورہلاکت کی وادیوں میں پھینک دیتا ہے اس لیے اس کے نقصانات اور ہلاکت خیزیوں سے آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ اس کے شر سے بچا جاسکے۔ نبی کریم ﷺ تو ایسے شخص کوبڑا پہلوان قرار دیتے ہیں جو غصے میں اپنے اوپر قابورکھتا ہے اور اس کے نتیجے میں کسی پر ظلم اورزیاتی نہیں کرتا۔لیکن بسا اوقات غصہ انسان کی عزت نفس اور دینی غیرت وحیمت اور اللہ کی رضا کا بہت بڑا ذریعہ بھی بن جاتا ہے کہ جب یہ غصہ اللہ کی خاطر اور اس کی خوشنودی کے لیے ہو۔ زیر نظر کتاب ’’رحمۃ للعالمین غصے میں کیوں؟‘‘ محترم جناب حافظ عبد الرزاق اظہر﷾ کی کاوش ہےجسے انہوں نے بڑی محنت سے مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب اپنے موضوع میں ایک جامع ونافع کتاب ہے ۔ فاضل مصنف نے اس میں تقریباً ان تمام امور کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے کہ جنہیں دیکھ کر یا سن کر نبی کریمﷺ نے غصے کا اظہار فرمایا تاکہ عام و خاص ان خاص ان امور کی نزاکت اور شدت کا احساس کرکے ان سےاپنا دامن آلودہ ہونے سے بچاسکیں۔مصنف نے کتاب کے شروع میں غصے کی تعریف،اس کے اسباب اور اس کا علاج جیسی گرانقدر معلومات کو بھی کتاب کاحصہ بنادیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف، وناشرین کی اس کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور اس کتاب کو عوام وخواص کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 11 |
عرضِ مؤلف | 13 |
باب اول | 16 |
غصے کی تعریف | 16 |
غصے کی لغوی تعریف | 16 |
غصے کی اصطلاحی تعریف | 17 |
غصے کے مظاہر اور اسلام میں اس کی حقیقت | 18 |
غصے کے مظاہر | 18 |
اسلام میں غصے کی حقیقت | 18 |
محمودغصہ | 18 |
شہوت کی قوت | 19 |
قوتِ غضبی | 19 |
مذموم غصہ | 22 |
غصے کےمراتب | 25 |
درجہ اعتدال | 25 |
درجہ تفریظ | 27 |
درجہ افراط | 27 |
غصے کے اسباب | 28 |
وہ ماحول جس میں آدمی پروان چڑھاہو | 28 |
لڑنا جھگڑنا | 28 |
غلط اور برا مذاق | 29 |
ظلم و زیادتی ہونا | 30 |
اپنےآپ کوبلند سمجھنا اور زمین پر تکبر کرنا | 31 |
نفس کو محنت اورکوشش کی عادت نہ ڈالنا | 31 |
دوسروں کی اصلاح کی کوشش نہ کرنا | 32 |
کسی کو ایسے وصف سےبلانا جسے وہ اپنے لیے عیب اورگھٹیا پن تصور کرتا ہے | 32 |
پرانی عداوتیں اور دشمنیاں یاد دلانا | 34 |
غصے کے اثرات ونتائج | 36 |
غصےکے وہ اثرات جو غصہ کرنیوالے شخص کی ذات پر مرتب ہوتے ہیں | 36 |
غصے کےوہ اثرات جو آدمی کےاسلامی کاموں پر اثرانداز ہوتے ہیں | 40 |
غصے کاعلاج | 42 |
غصے سے بچنے کا پہلا طریقہ | 42 |
غصے سے بچنے کادوسرا طریقہ | 42 |
غصے سے بچنے کا تیسرا طریقہ | 42 |
غصے سے بچنے کا چوتھا طریقہ | 43 |
غصے سے بچنے کا پانچواں طریقہ | 43 |
غصے سے بچنے کا چھٹا طریقہ | 43 |
غصے سے بچنے کا ساتواں طریقہ | 44 |
غصے سے بچنے کا آٹھواں طریقہ | 44 |
غصے سے بچنے کا نواں طریقہ | 46 |
غصے سے بچنے کا دسواں طریقہ | 46 |
غصے سے بچنے کا گیارہواں طریقہ | 47 |
غصے سے بچنے کا بارہواں طریقہ | 48 |
غصے سے بچنے کا کا تیرہواں طریقہ | 48 |
غصے سے بچنے کا چودہواں طریقہ | 49 |
باب دوم | 50 |
جن مواقع پر رسول اللہﷺ کو غصہ آیا | 50 |
تصویریں بنانے والے سخت ترین عذاب سے دوچار ہوں گے | 52 |
مذکورہ حدیث نبوی سے مستنبط مسائل | 55 |
فوائد | 57 |
ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس گھر میں کتا اور تصویریں ہوں | 58 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 60 |
فوائد | 63 |
کیا تو نےاس کےدل کو چیز کر دیکھ لیا تھا؟ | 64 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 67 |
ننگے پاؤں اور ننگے بدن آنے والی قوم کودیکھ کر چہرہ نبوت متغیر ہو گیا | 70 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 74 |
دشمن تمہارے اوپر دھاوا بولنےوالا ہے | 77 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 80 |
باجماعت نماز نہ پڑھنے کی سزا | 82 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 84 |
لیکن تم جلدی کر رہے ہو | 87 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط فوائد | 89 |
تیرے لیےہلاکت و بربادی ہے | 93 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 96 |
تم میں نفرت دلانے والے بھی ہیں | 99 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 101 |
رسول اللہ ﷺ کا اپنی بیویوں سے علیحدہ ہونا | 103 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 112 |
کیا تم اللہ تعالیٰ کی حدود میں سفارشی بنتےہو؟ | 115 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل و فوائد | 118 |
خبردار! جھوٹی بات کرنا اور جھوٹی گواہی دینا | 120 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 122 |
کبیرہ گناہ کی تعریف | 123 |
تم میں سے کوئی شخص قبلہ رخ نہ تھوکے | 124 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 126 |
نماز میں خشوع پیدا نہ کرنا | 127 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 128 |
اےاللہ ! ان قریشیوں سے تو خود ہی نپٹ لے! | 130 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 133 |
ہم اپنے اللہ کےر ب ہونے پر راضی ہیں | 135 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 137 |
میں تم سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور اللہ کو جاننے والا ہوں | 139 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 142 |
سیدہ عائشہ rپر بہتان ترازی کا پریشان کن حادثہ | 146 |
مذکورہ واقعہ سے مستنبط مسائل | 154 |
میں اللہ کار سول ہوں اوراس کی نافرمانی نہیں کرتا | 158 |
مذکورہ واقعہ سے مستنبط مسائل | 162 |
فرض کے علاوہ بہترین نماز وہ جوگھر میں پڑھی جائے | 165 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 167 |
ماتھے پر شکن ڈالے اور منہ پھیر لیا | 170 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 172 |
آپس میں اختلاف نہ کیا کرو | 175 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 178 |
ذوالیدین کیاکہہ رہےہیں ؟ | 180 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 182 |
وہ پانی طلب کرتے تھے ،لیکن ان کو پانی نہیں دیا گیا | 184 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 188 |
اللہ کے نبیوں کےدرمیان برتری مت دو | 189 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 192 |
کعب بن اشرف کاکام کون تمام کرے گا؟ | 195 |
مذکورہ واقعہ سے مستنبط مسائل | 200 |
تم میرے دوست کوستانا چھوڑتےہویا نہیں؟ | 201 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 204 |
تمہیں اس اونٹ سےکیامطلب ؟ | 205 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 207 |
اے قوم! مبالغہ آمیزی مت کرو | 210 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 212 |
اس کو رجوع کرنے کاحکم دو | 215 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 217 |
اےزبیر! زمین کو خوب پانی پلاؤ | 220 |
مذکورہ حدیث سے مستنبط مسائل | 223 |