رحمت عالم ﷺ مع اضافات جدیدہ

رحمت عالم ﷺ مع اضافات جدیدہ

 

مصنف : سید سلیمان ندوی

 

صفحات: 159

 

محمد ﷺ کی ذات اقدس اور آپ کا پیغام اللہ جل جلالہ کی انسانیت بلکہ جن و انس پر رحمت عظمیٰ ہے جیسا کہ سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ جس طرح سورج سے اس کی شعاعوں کو جدا کرنا ممکن نہیں، اسی طرح رسول اکرم ﷺ کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کیے بغیر اسلام کا تصور محال ہے۔ آپ دین اسلام کا مرکز و محور ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ رحمت عالمﷺ ‘‘علامہ سید سلیمان ندوی کی ہے جس میں محمد عاصم شکیل نے جدید اضافے کر کے شان رسالت میں گل ہائے عقیدت نچھاور کیے ہیں۔ قرآن مجید و احادیث نبویہ اور دیگر کتب کے حوالے بھی دیے گئے ہیں۔ اس مختصر کتاب میں اسلام اور پیغمبر اسلام کےجامع پیغام کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، مزید اس کتاب میں تین موضوعات : سنت کی اہمیت، مقام مصطفیٰ اور حسن معاشرت کو ایک منفرد ترتیب میں سمونے کی کوشش کی گئی ہے۔ان موضوعات کا مطالعہ ہر ایک قاری کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے، تا کہ نبی ﷺ کا رول ماڈل ان کی نظروں کے سامنے رہے۔ اللہ تعالیٰ اس مبارک قلمی کاوش کو علامہ سیدسلیمان ندوی اور محمد عاصم کے لیے خیر و فلاح کا باعث بنائے۔ آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ اول 9
دیباچہ طبع ثانی 10
عرب کامالک 11
حجاز 12
خداکےقاصد 12
پیغمبروں کاسلسلہ 12
ابراہیم﷤کی نسل 13
کعبہ 14
اسماعیل﷤ کاگھرانہ 14
قریش 15
بنی ہاشم 15
عبدالمطلب 16
عبدالمطلب کی اولاد 16
عبداللہ 16
ولادت 16
پرورش 17
بی بی آمنہ کےپاس 17
بی بی آمنہ کی وفات 17
عبدالمطلب کی پرورش میں 17
عبدالمطلب کی وفات 18
ابوطالب کی پرورش میں 18
فجارکی لڑائی میں شرکت 18
مظلوموں کی حمایت کامعاہدہ 19
کعبہ کی تعمیر 20
سوداگری کاکام 21
تجارتی سفر 22
حضرت خدیجہؓ کی شرکت 22
بی بی خدیجہ ؓسےنکاح 22
شرک اوربرائی کی باتوں سےبچنا 23
مشقی سوالات 24
آپﷺ کی بعثت 26
وح 28
اسلام 29
توحید 30
فرشتے 30
رسول 30
کتاب 30
مرنےکےبعدپھرجینا 31
ایمان 31
پہلےمسلمان ہونےوالے 31
پہلی عام منادی 33
عام تبلیغ 34
حضرت حمزہ﷜کامسلمان ہونا 36
حضرت عمر﷜کامسلمان ہونا 36
حضرت ابوذرغفاری﷜کامسلمان ہونا 38
غریب مسلمانوں کاستایاجانا 39
حبش کی ہجرت 41
ابوطالب کی گھاٹی میں نظربندی 42
ابوطالب اورخدیجہؓ کی وفات 43
نبوی 43
آپﷺ پرمصیبتیں 43
طائف کاسفر 44
قبیلوں میں دورہ 44
اوس اورخزرج میں اسلام 45
عقبہ کی بیعت 45
مشقی سوالات 47
ہجرت مدینہ اورانصار 49
مدینہ 51
پہلی مسجد 51
پہلاجمعہ 52
مدینےمیں داخلہ 52
انصار 53
مسجدنبویﷺ اورحجروں کی تعمیر 53
صفہ والے 54
نمازکی تکمیل اورقبلہ 54
قبلہ 55
بھائی چارہ 55
یہودکاقول وقرار 56
مکہ والوں کی شرارتیں اورسازشیں 57
مسلمانوں کےتین دشمن 57
منافقوں سےبرتاؤ 58
مکہ کےکافروں کی روک تھام 59
بدرکی لڑائی 60
دشمنوں سےبرتاؤ 62
بدرکاانتقام 63
حضرت فاطمہ زہراؓکانکاح 64
ذی الحجہ 2ہجری 64
روزہ 65
رمضان 65
عید 65
مشقی سوالات 67
احدکی لڑائی 69
شوال 3ہجری 69
یہودی خطرےکومٹانا 75
بنی قینقاع سےلڑائی 77
شوال2ہجری 77
مسلمان مبلغوں کاےبدردانہ قتل 78
ابن ابی الحقیق کاخاندان 80
بنونضیرکی جلاوطنی 80
ربیع الاول4ہجری 80
خندق یااحزاب کی لڑائی 82
ذی قعدہ ہجری 82
بنی قریظہ کاخاتمہ 84
اسلام قانون کی صورت میں 85
اسلام کےلیے دوروک 86
حدیبیہ کی صلح 86
ذیقعدہ 6ہجری 86
اسلام کی جیت 88
مشقی سوالات 90
دنیاکےبادشاہوں کواسلام کی دعوت 92
6ہجری 92
یہودکاآخری قلعہ خیبر 96
آخر6ہجری یاشروع 7ہجری 96
مدت کی آرزو عمرہ 100
ذیقعدہ 7ہجری 100
ایک نیادشمن موتہ کی لڑائی 101
جمادی الاولیٰ 8ہجری 101
کعبہ کی چھت پراسلام کاجھنڈا مکہ کی فتح 102
رمضان8ہجری 102
ہوازن اورثقیف کامعرکہ 106
شوال8ہجری 106
مال غنیمت کی تقسیم اورحضورﷺکی تقریر 108
مشقی سوالات 110
رومی خطرہ تبوک کی لڑائی 112
جزیہ 113
عہداسلام کاپہلاباقاعدہ حج اوربراءت کااعلان 114
عرب کےصوبوں میں اسلام کی عام منادی 116
دین کی تکمیل اوراسلامی نظام کی تاسیں 119
نماز 120
زکوۃ 122
روزہ 122
حج 123
مشقی سوالات 125
ہمارےپیغمبر﷤کاآخرحج 127
حجۃ الوداع10ہجری 127
وفات 134
ربیع الاول11ہجری مطابق مئی632ء 134
مشقی سوالات 140
ازواج واوالد﷢ 142
ازواج 142
اولاد 142
اخلاق وعادات 143
مشقی سوالات 156

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاسلاماللہانسانپیغمبرتبصرہحجدینروحسنتسورجسیرتعربیقانونقرآننظر
Comments (0)
Add Comment