رضی اللہ عنہم
مصنف : نگہت ہاشمی
صفحات: 166
صحابہ کرام کی عظمت سے کون انکار کرسکتاہے۔یہ وہی پاک باز ہستیاں ہیں جن کی وساطت سے دین ہم تک پہنچا۔انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔لیکن اس پر فتن دور میں بعض بدبخت لوگ ان کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوکر اللہ تعالیٰ کے غیظ وغضب کودعوت دیتے ہیں ۔ صحابہ کرام وصحابیات رضی اللہ عنہن کےایمان افروز تذکرے، سوانح حیا ت، عظمت ودفاع سے متعلق ائمہ محدثین او راہل علم نے کئی کتب تصنیف کی ہیں۔زیر نظر کتاب’’رضی اللہ عنہم‘‘فہم قرآن کےمعروف ادارہ النور انٹرنیشنل کی بانی محترمہ استاذہ نگہت ہاشمی صاحبہ کی مرتب شدہ ہے ۔موصوفہ اس کتاب میں نور نبوی کے ہالے میں رہنے والے خوش بخت 41 صحابہ کرام کےبارے میں زبان رسالت سے نکلے ہوئے محبت بھر ے الفاظ کو کتب احادیث (صحاح ستہ) سے تلاش کرکے باحوالہ ایک خاص ترتیب سےیکجا کردیا ہےتاکہ انبیاء کے بعد کائنات کی ان معزز ترین ہستیوں کو رسول اللہ ﷺ کی نظر سے دیکھیں کہ جن کےبارے فرمان الہی ہے۔’’بےشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں۔ ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وه ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا اور یہ اس سے راضی ہوئے۔ یہ اس کے لئے ہےجو اپنے پروردگار سے ڈرے ۔‘‘(البینۃ:7۔8) اللہ تعالیٰ ہمیں صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ کوسمجھنے اوران کی مبارک زندگیوں کی طرح زندگی بسر کرنے کی توفیق دے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ | 11 |
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ | 34 |
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ | 50 |
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ | 62 |
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ | 74 |
حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ | 80 |
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ | 83 |
حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ | 90 |
حضرت عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ | 92 |
حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا | 94 |
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا | 97 |
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا | 109 |
حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما | 116 |
حضرت بلال بن رباح رضی اللہ عنہ | 122 |
حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ | 123 |
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ | 125 |
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ | 127 |
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ | 128 |
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ | 132 |
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ | 136 |
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ | 137 |
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ | 138 |
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ | 142 |
حضرت سالم مولیٰ حذیفہ رضی اللہ عنہ | 145 |
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ | 145 |
حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ | 146 |
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ | 146 |
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ | 147 |
حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ | 148 |
حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ | 149 |
حضرت ابو دجانہ رضی اللہ عنہ | 151 |
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ | 152 |
حضرت جلبیب رضی اللہ عنہ | 153 |
حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ | 154 |
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ | 159 |
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ | 160 |
حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ | 161 |
حضرت عبادہ بن بشر رضی اللہ عنہ | 162 |
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ | 163 |
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ | 163 |
حضرت جریر بن عبد اللہ بجلی رضی اللہ عنہ | 165 |