رسول اللہ ﷺ کے الوداعی کلمات

رسول اللہ ﷺ کے الوداعی کلمات

 

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

 

صفحات: 106

 

یہ امر شک و شبہ سے بالا تر ہے کہ دنیا میں جس قدر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اقدس پر لکھا گیا ہے ،کسی دوسری ہستی پر نہیں لکھا گیا۔سیرت نگاروں نے آپ ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر قلم اٹھایا ہے ۔زیر نظر مختصر کتابچے میں نبی کریم ﷺ کے نسب،آپ ﷺ کی پیدائش،آپ کی ذمہ داری،جہاد و اجتہاد،بہترین اعمال،عرفات،منیٰ اور مدینہ میں اپنی امت کے لیے الوداعی باتیں،زندوں اور فوت شدگان کے لیے الوداعی گفتگو اور ان جگہوں پر آپ کی وصیتوں کا ذکر،آپ کے مرض کی ابتداء،سختی اور موت کے وقت اپنی امت کے لیے وصیتیں اور الوداعی باتیں اور آپ کا رفیق اعلیٰ کو پسند کرنا،اس کی وضاحت کہ آپ ﷺ کو شہادت کی موت نصیب ہوئی،ان کی موت کی وجہ سے مسلمانوں کی پریشانی ،آپ کی میراث،آپ کے حقوق ،آپ کی امت پر ذکر کیے گئے ہیں۔ہر بحث کے آخر میں ان سے حاصل شدہ اسباق ،فوائد،عبرتوں اور نصیحتوں کا تذکرہ بھی کر دیا گیا ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 5
مقدمہ 7
پہلا باب
نبی ﷺ کا نصب نامہ اور ذمہ داری کا خلاصہ 8
دوسرا باب
نبی اکرم ﷺ کا جہاد،اجتہاد اور اخلاق 11
تیسرا باب
نبی ﷺ کے بہترین اعمال پر ہمیشگی رہنا 25
چوتھا باب
حجۃ الوداع میں آپ ﷺ کی اپنی امت کے لیے وصیت اور الوداعی باتیں 28
لوگوں میں حج کا اعلان 28
عرفات میں آپ کی اپنی امت کے لیے وصیتیں اور الوداعی باتیں 29
جمرات کے نزدیک اپنی امت کے لیے آپ ﷺ کی وصیت اور الوداعی کلمات 31
یوم نحر اپنی امت کے لیے آپ کی وصیت اور الوداعی کلمات 32
وسط ایام تشریق (12ذی الحجہ)کو آپ ﷺ کی اپنی امت کے لیے وصیت 34
پانچواں باب
زندہ اور مردہ لوگوں سے الوداعی باتیں 39
چھٹا باب
نبی ﷺ کے مرض کی ابتداء اور آپ کا ابوبکر صدیق رضی اللہ  عنہ کو حکم دینا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں 42
ساتواں باب
آپ کا عظیم الشان خطبہ اور لوگوں کو وصیت 49
آٹھواں باب
آپ ﷺ کے مرض کی شدت اور اس شدت میں آپ کی وصیت 52
نواں باب
رسول اللہ ﷺ کی موت کےوقت وصیتیں 59
دسواں باب
آپ ﷺ کا رفیق اعلیٰ کو پسند کرنا 64
گیارھواں باب
نبی ﷺ کی موت شہادت کی موت تھی 68
بارھواں باب
جو شخص اللہ کی عبادت کرتا تھا تو اللہ تعالی زندہ ہے کبھی مرے گا نہیں 72
تیراھواں باب
نبی ﷺ کی موت کی وجہ سے مسلمانوں پر مصیبت 81
چودھواں باب
آپ ﷺ کی وراثت 84
پندرھواں باب
آپ ﷺ کے اپنی امت پر حقوق 87

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہپریشانیحجحقوقحیاتسیرتشہادتموتنظرنمازوصیت
Comments (0)
Add Comment