رسول کامل ﷺ

رسول کامل ﷺ

 

مصنف : ڈاکٹر اسرار احمد

 

صفحات: 96

 

سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔ اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے، جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔ اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں، بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر، ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “رسول کاملﷺ “تنظیم اسلامی پاکستان کے بانی محترم ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ کو بیان فرمایا ہے۔ یہ کتاب دراصل ان 12 تقاریر پر مشتمل ہے جو محترم ڈاکٹر صاحب نے پاکستان ٹیلی ویژن پر یکم تا 12 ربیع الاول 1401ھ ارشاد فرمائے، جنہیں احباب کے اصرار پر تحریری شکل میں شائع کر دیا گیا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 4
نبوت و رسالت اور اس کا مقصد 5
تاریخ نبوت 12
ختم نبوت اور اس کے لوازم 19
حیات نبوی قبل از آغاز وحی 28
مکی دور۔۔۔ دعوت، تربیت اور تنظیم 36
مکی دور، ابتلاء کی انتہا۔۔۔ اور ہجرت مدینہ 44
اندرون عرب انقلاب نبوی کی تکمیل 51
انقلاب دشمن طاقتوں کا خاتمہ۔۔۔ خلافت صدیقیؓ 66
انقلاب نبوی کی توسیع۔۔۔ خلافت فاروقی و عثمانی 73
امت محمدﷺ کی تاریخ کے اہم خدو خال 80
نبی اکرمﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں۔۔۔ اور نبوی مشن کی تکمیل اور ہمارا فرض 88

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماسلامیاللہانقلابپاکستانتاریختبصرہحیاتخلافتدعادینڈاکٹر اسرار احمدسیرتعربعلماء
Comments (0)
Add Comment