رمضان ماہ غفران
مصنف : ڈاکٹر عائض القرنی
صفحات: 390
روزہ اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے۔ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے۔ رمضان المبارک وہی مہینہ ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔ رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن، صدقہ خیرات، اعتکاف، عبادت لیلۃ القدر وغیرہ) کی بڑی فضیلت بیان کی ہے۔ روزہ کے احکام ومسائل سے ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے۔ لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں، بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’رمضان ماہ غفران‘ شیخ عائض بن عبد اللہ القرنی کی عربی تصنیف دروس المسجد فی رمضان ‘ کا اردور ترجمہ ہے۔ یہ کتاب ماہ رمضان کی فضلیت، احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور اس میں ایسا اسلوب نگارش اختیار کیا گیا ہے کہ پڑھنے والے کے دل ودماغ میں رمضان کے حوالے سے اسرار و رموز اترتے چلے جاتے ہیں۔ بقول مترجم کتاب ہذا یہ کتاب واقعی اس قابل ہے کہ اسے طلبہ اور طالبات کے دینی مدارس میں داخل نصاب کیا جائے بلا یہ شبہ روحانی انقلاب بپا کرنے والے کتاب ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
باب :1 | |
روزہ کی لغوی واصلاحی تعریف | |
روزوں کی فرضیت وفضیلت اورحکمت | |
روزوں کی فرضیت دلائل حکمتیں اورمقاصد | 32 |
روزوں کی عظیم حکمتیں اورفوائد عامہ | 35 |
روزوں کی فضیلت | 39 |
روزوں کےوجوب کی شرائط | 45 |
آمد ماہ رمضان کی پہچان | 48 |
ماہ رمضان میں مریض کےاحکام | 51 |
باب :2 | |
ماہ رمضان اور شرعی عذر | |
ماہ رمضان میں مسافر | 55 |
ماہ رمضان میں حیض اورنفاس والی عورت کاحکم | 58 |
حاملہ اوردودھ پلانے والی | 59 |
بڑھاپے یادائمی بیماری میں مبتلا کےلیےحکم | 61 |
جس کی عقل جاتی رہے | 62 |
باب :3 | |
مضرات صوم وغیرہ کابیان | |
کھانا پینا روزے کو توڑدیتاہے | 64 |
جماع | 64 |
قئی | 65 |
سرمہ لگانا | 67 |
سنگی لگانا | 69 |
بھول کرکھانا پینا | 70 |
روزے دار کاغیبت اورلغویات سےاجتناب | 71 |
باب :4 | |
روزہ رکھنے کاطریقہ کار | |
رات کوروزے کی نیت کرنا | 74 |
نفلی روزوں کی نیت | 75 |
روزہ افطارکرنےکامسنون طریقہ | 76 |
سحری کاحکم | 78 |
روزے در کس چیز سےروزہ افطار کرے | 79 |
وصال کاحکم | 81 |
روزے دار کااپنی اہلیہ سےمعاملہ | 82 |
سفر میں روزہ رکھنا اورچھوڑنا | 84 |
باب :5 | |
تروایح تلاوت عمر ہ اور چند دیگر احکام | |
نماز تروایح | 87 |
روزے دار کےلیے مسواک کاحکم | 89 |
رمضان میں قرآن کی قرات | 91 |
رمضان میں عمرے کی فضیلت | 92 |
روزے دار کاجنبی ہونا | 94 |
روزے دار کاغسل کرنا | 96 |
جوفوت ہوجائے اوراس کےذمہ روزہ ہو | 97 |
لیلۃ القدر | 98 |
مختلف مطالع | 100 |
بچے کاروزہ | 101 |
طلوع فجر میں شک | 102 |
افطار ی کےوقت اورروزے کے دوران دعا | 103 |
باب ،6 | |
بعض وعید شدید اورممانعت کاتذکرہ | |
جوماہ رمضان میں دن کےوقت جماع کر بیٹھنے اس پر کیا جرمانہ ہوگا | 105 |
رمضان کی قضا ء | 108 |
روزے دارکوجس سے بچنا ممکن نہ ہو | 110 |
روزوں کےباب میں بعض ضعیف احادیث | 111 |
روزے کےفوائد | 114 |
رمضان کاروزہ بغیر عذر کےچھوڑنے پر وعید | 114 |
ایسے مسائل جن کی روزے دار کو ضرور ہے | 118 |
روزے رکھنے میں انبیاء کےمختلف طریقے | 119 |
مارہ رمضان سے ایک دو دن پہلے استقبالی روزہ رکھنے کی ممانعت | 121 |
روزوں اوراعتکاف کےباب میں اہل علم کےاجماع | 123 |
جولوگ رمضان میں افضل اولای اورسنت کےخلاف کرتے ہیں | 124 |
نفلی روزے کو توڑنے کاحکم | 126 |
باب :7 | |
زکوۃ جہاد اواعتکاف واستقبال کےمسائل | |
زیور کی زکوۃ | 130 |
غزوہ بدر | 133 |
فتح مکہ ماہ رمضان میں | 136 |
رمضان کےآخری عشرہ کی فضیلت | 139 |
اعتکاف اور اس کےاحکام | 141 |
ہم رمضان کااستقبال کیسے کریں | 159 |
روزوں کے اسرار ورموز | 168 |
رمضان میں ظاہری اعمال | 170 |
روزوں میں ہمارا فرض | 173 |
باب :8 | |
قرآنی پیغام اسوہ پیغمبر اورالوداعی گھڑیاں | |
ایسے امور جن کاقرآنی پیغام مطالبہ کرتاہے | 178 |
رمضان میں رسول کریم ﷺ اورصحابہ کرام کاطرز عمل | 193 |
رمضان کے آخری دن | 219 |
عیدکادن | 228 |
رمضانی اثرات | 234 |
معززمہمان خوش آمدید | 251 |
روزے میں رسول اکرم ﷺ کاطرز عمل | 252 |
روزے کیوں فرض ہوئے | 258 |
باب :9 | |
تلاوت وعبادت اورجود وسخا | |
قرآن کریم اور ماہ رمضان | 263 |
روزے داروں کانغمہ | 268 |
رمضان جودوسخاکاموسم | 272 |
رمضان قیام کامہینہ | 276 |
باب :10 | |
ماہ رمضان اور اصلاح مومن | |
رمضان میں اسلامی گھر | 280 |
دل کیسے روزہ رکھتاہے؟ | 284 |
زبان کیسے روزہ رکھتی ہے؟ | 289 |
آنکھ روزہ کیسے رکھتی ہے؟ | 293 |
کان کیسے روزہ رکھتاہے؟ | 296 |
پیٹ کس طرح رزوہ رکھتاہے؟ | 300 |
جن خطاؤں کاروزے دارارتکاب کرتے ہیں | 304 |
باب :11 | |
رمضان نعمتوں کی برسات | |
رمضان میں ہماری یادیں | 309 |
رمضان توبہ کاراستہ | 312 |
رمضا ن میں ایمان بڑھتاہے | 316 |
رمضان میں اللہ تعالی کی محبت میں اضافہ | 321 |
ہم اپنے بچوں کو رمضان اورغیر رمضان میں کس طرح تربیت دیں | 326 |
رمضان میں فضول خرچی کامظاہرہ | 330 |
رمضان نیکی اورصلہ رحمی کامہینہ | 333 |
رمضان مسلمانوں کےلیے رحمت کامہینہ | 337 |
باب :12 | |
رمضان کاپیغام اہل اسلام کےنام | |
ہم رمضان میں سنت کو کیسے زندہ کریں؟ | 342 |
رمضان کی مناسبت سے مسلمان عورت کےنام پیغام | 349 |
ماہ رمضان میں عالم اسلامی کے غم | 353 |
رمضان وقت کی حفاظت کرنے کی دعوت دیتاہے | 357 |
رمضان میں باہمی اخوت کامظاہرہ | 361 |
رمضان کامہینہ دعوت اسلامیہ کےلیے ایک مبارک موسم ہے | 366 |
روزے دارکی دعاکورونہیں کیاجاتا | 371 |
روزے داروں کےلئے تحائف | 377 |
کل عید ہے | 383 |
آخری گزارش | 388 |