رفع الشکوک والاوہام بہ جواب بارہ مسائل بیس لاکھ انعام

رفع الشکوک والاوہام بہ جواب بارہ مسائل بیس لاکھ انعام

 

مصنف : جلال الدین قاسمی

 

صفحات: 55

 

جب کوئی شخص حق کو تسلیم نہ کرنے کا ذہنی فیصلہ کر چکا ہوتو پھر وہ فرشتوں کو آسمان سے اترتا دیکھ لے یا مردے اس سے بات کرنے لگیں، تب بھی وہ حق کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔اس فساد ذہن کی مختلف وجوہات میں سے ایک اہم ترین وجہ غلو فی الدین بھی ہے۔یہ غلو ہی کی تو کرشمہ سازیاں ہیں کہ یہود نے سیدنا عزیر﷤ کو،نصاری نے سیدنا عیسی﷤ کو اللہ کا بیٹا کہا۔ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمارے بعض مسلمانوں نے اپنے اپنے پیشواوں اور اماموں کو معصوم قرار دے دیا،اور ان کے اقوال کو حدیث نبوی پر بھی ترجیح دینے لگے۔اپنے اس موقف پر انہوں نے بے شمار کتب لکھیں ہیں اور اس کا خوب چرچا کیا ہے۔ایسی ہی کاوشوں میں سے ایک مذموم کاوش ایک   مولوی منیر احمد ملتانی نے کی ہے،جس نے “بارہ مسائل بیس لاکھ انعام” نامی کتاب لکھ کر عامۃ الناس کو گمراہ اور مرعوب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس سے عوام تو مرعوب ہوں سو ہوں ،لیکن اہل علم کے نزدیک اس کی کوئی استنادی حیثیت نہیں ہے۔جب یہ کتاب منظر عام پر آئی تو دار العلوم دیو بند کے فاضل “مولانا جلال الدین قاسمی” نے ضروری سمجھا کہ اس کا جواب دیا جائے،چنانچہ مولف نے ” رفع الشکوک والاوہام بہ جواب بارہ مسائل بیس لاکھ انعام “نامی یہ کتاب لکھ کر ایسا مدلل اور مسکت جواب دیا کہ مخالفین انگشت بدندان رہ گئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
اجماع 12
کیا تقلید شرک ہے 15
تضاد بیانی 16
اجتہاد کی حقیقت 17
مکھی اور مچھر 19
دیوبندی حضرات امام شافعی سے نمٹیں 20
ضعیف حدیث کا حکم 25
غلو 26
کیا محدثین مقلد تھے 27
امام ابو حنیفہ تک حدیث صحیح تھی ضعف بعد میں آیا 31
کیا حدیث و سنت میں فرق ہے 35
مصافحہ 37
ٹوپی کا مسئلہ 39
نماز شروع کرتے وقت ہاتھ کانوں تک اٹھانا 44
ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا یا سینے پر 45
مدرک رکوع مدرک رکعت ہے 50
آمین سرا کہنا مسنون ہے یا جہرا 50
رفع الیدین کا دوام یا ترک 52
سجدے میں جاتے وقت پہلے ہاتھ رکھنا یا گھٹنا 54
التحیات میں بیٹھنے کا طریقہ 55

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ابو حنیفہاقوالاللہامام شافعیحدیثحقسنتشرکعلمغلو فی الدینمسائلیہود
Comments (0)
Add Comment