راہ سنت

راہ سنت

 

مصنف : ابو السلام محمد صدیق

 

صفحات: 179

 

ٖ اہل اسلام میں یہ بات روز اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ شرعی علم کے حصول کے قابل اعتماد ذرائع صرف دو ہیں: ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا اللہ کے آخری رسول ﷺ کی حدیث وسنت ۔امت میں جب بھی کوئی گمراہی رونما ہوتی ہے اس کا ایک بڑا سبب یہ ہوتا ہے کہ ان دونوں ماخذوں میں سے کسی ایک ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قول حق کو اس گمراہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنت رسول ﷺ کی ضرورت ہی نہیں رہی۔اس طرح بعض افراد رسول مقبول ﷺ کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ ان کا کام محض ہرکارے کا تھا۔معاذ اللہ فتنہ انکار حدیث کی تاریخ کے سرسری مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث نبوی کی حجیت و اہمیت کے منکرین دو طرح کے ہیں۔ ایک وہ جو کھلم کھلا حدیث کا انکار کرتے ہیں اور اسے کسی بھی حیثیت سے ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جو صراحتاً حدیث کے منکرین، بلکہ زبانی طور پر اس کو قابل اعتماد تسلیم کرتے ہیں لیکن انہوں نے تاویل و تشریح کے ایسے اصول وضع کر رکھے ہیں جن سے حدیث کی حیثیت مجروح ہوتی ہے اور لوگوں پر یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ سنت نبوی کو تشریعی اعتبار سے  کوئی اہم مقام حاصل نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “راہ سنت” محترم مولانا ابو السلام محمد صدیق صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے سنت نبوی کی اہمیت و ضرورت اور حجیت پر تفصیلی بحث کی ہے اور منکرین حدیث کے اعتراضات کا کافی وشافی جواب دیا ہے۔ اللہ تعالی دفاع سنت نبوی کی ان کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مسلک اہل حدیث 4
نقشہ ولادت وفات آئمہ اربعہ وابتداء تقلیدشخصی 10
اہل حدیث جماعت کی صداقت پر شہادتیں 13
فاتحہ خلف الامام 30
حنفیہ کےدلائل اوران کےجوابات درفاتحہ خلف الامام 31
برزگان دین کامنصفانہ فیصلہ درفاتحہ خلف الامام 47
عبرت نا ک منظر 52
اصول فقہ کی مخالفت 53
قیاسی اعتراضات اوران کےجوابات 60
رفع الیدین 64
مسلک آئمہ اربعہ دررفع الیدین 71
رفع الیدین کےدلائل اورانکا تجزیہ 74
آمین بالجہر 81
سری آمین کےدلائل اوران کےجوابات 82
سینہ پر ہاتھ باندھنا 91
زیرناف ہاتھ باندھنے کے دلائل اورتبصرہ 93
قیام رمضان 97
اعلان 105
نماز وتر اورپڑھنے کاطریقہ 112
ترجیع اذان 117
فجر کی دوسنت 123
اذان سے پہلے درودپڑھنا 130
اعلی حضرت مولنا احمد رضاخان صاحب بریلوی کافتوی 130
انگو ٹھے چومنا اورآنکھوں پرملنا 131
نماز اوروزہ کی نیت کو الفاظ سےادا کرنا 135
وضو میں مختلف ادعیہ کاپڑھنا 144
الٹے ہاتھوں سے گردن کامسح کرنا 148
قبر پراذان 151
ایک مجلس کی تین طلاق 152
نکاح شغار 164
مروجہ عیدمیلادالنبی ﷺ 169
امام غزالی اورحنفیہ کی نماز 174

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماصولاللہبریلویتاریختبصرہحدیثحقدلائلدینسنتعلمفقہنظر
Comments (0)
Add Comment