قربت کی راہیں
مصنف : عبید الرحمٰن محمدی
صفحات: 290
اللہ تعالی نے قرآن مجیدمیں نبی کریم ﷺ کی بعثت کےجملہ بینادی مقاصد کوبیان فرماتے ہوئے تزکیہ نفس کا خاص طور پر ذکرکیا ہے ۔نبوی تربیت میں تزکیہ قلوب کو نمایاں مقام حاصل ہے ۔قرآن مجید میں اخلاق فاضلہ اور اسلامی آداب کو حکمت کا مظہر کہاگیا ہے او رمتعدد مقامات پر حکمت کا لفظ اخلاق وآداب کے لیے استعمال کیا گیا ہے ۔نبی کریم ﷺ نے مقاصد بعثت کو چند کلمات میں سمودیا ہے ارشاد نبوی ہے إنما بعثت لأتمم مكارم الأخلاق کہ میری بعثت کامقصد تکمیل اخلاق ہے ۔زیر نظر کتاب ”قربت کی راہیں” از عبید الرحمن محمدی اخلاق وآداب سے متعلق آیات وحدیث کا منتخب مجموعہ ہے ۔ مصنف کا طرز تحریر بڑا سادہ عام فہم اور واعظانہ ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مقبول عام بنائے اور تمام پڑھنے والوں کے اخلاق وعادات کی اصلاح فرمائے او رکتاب کےمصنف اور ناشرین کواجر عظیم سے نوازے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
خطبہ الماجۃ | 13 | |
حرف تمنا | 14 | |
عکس کتاب | 18 | |
سوال و جواب کا انداز کیوں اپنایا؟ | 19 | |
ستم زدہ مسلم دنیا | 22 | |
لاکھوں مسلمان خون میں نہا گئے | 22 | |
داعیان حق نے جب بھی آواز دی | 23 | |
مسلم معاشرے کی تشکیل نو | 25 | |
صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے پہلا خطاب | 27 | |
اہل ایمان ایک جسم اور ایک عمارت کی طرح ہیں | 28 | |
محبت پیدا کرنے کا طریقہ | 31 | |
مفادات سے پاک محبت | 34 | |
دعوت و جہاد سے وابستہ بھائیوں کے لیے پیغام | 37 | |
باہمی اختلاف کے نقصانات | 41 | |
باہمی اختلاف کے اسباب | 47 | |
مذاق سے اجتناب کریں | 49 | |
برے نام اور لقب سے مشہور کرنا | 50 | |
غیبت کیا ہے؟ | 51 | |
مسلمان کی عزت کا دفاع جہنم سے بچنے کا ذریعہ ہے | 55 | |
زبان کی ہلاکتوں سے بچیں | 61 | |
بہترین مسلمان جس سے لوگ محفوظ ہیں | 62 | |
دھوکہ سے بچیں | 65 | |
بغض دین کو مونڈنے والا عمل ہے | 67 | |
جھگڑالو سخت ناپسندیدہ شخص ہے | 68 | |
غصے کو دور کرنے کا مسنون طریقہ | 69 | |
مظلوم کو بدلہ دینے کا حق ہے مگر | 78 | |
غصہ روکنے والے سے عذاب روک لیا جائے گا | 81 | |
طاقت کے باوجود انتقام نہ لینا | 82 | |
صبر سے بہتر کوئی عطیہ نہیں | 89 | |
تین دن سے زیادہ قطع تعلقی حالت میں موت؟ | 94 | |
کافر رشتہ داروں سے حسن سلوک کا حکم | 101 | |
اپنے گھر کی لمبی دیوار پر آیت لکھنے کی تمنا | 109 | |
صلح کے لیے اچھی بات کہنے والا جھوٹا نہیں | 111 | |
امیر کی ذمہ داری ہے کہ صلح کرائے | 120 | |
امیر کی مزید چند ذمہ داریاں | 127 | |
مجرم کے لیے سفارش مسترد | 132 | |
مسجد نبوی میں پیشاب کرنے والے سے حسن سلوک | 136 | |
دل کی ناگواری کے ساتھ صلح | 146 | |
بغیر اجازت دوسروں کے گھروں میں نہ جائیں | 149 | |
اہل ایمان سے ملاقات جہاں اور جیسے ہو سلام ضرور کہیں | 152 | |
ایک مسلم کے دوسرے مسلم پر حقوق | 158 | |
کافر مریض کی عیادت کریں | 162 | |
سلام کہنے کا اجر و ثواب | 165 | |
غائبانہ سلام بھیجنے کا طریقہ | 174 | |
عورتوں کو بھی سلام کہنا | 179 | |
مصافحہ کرنا سنت ہے | 184 | |
معانقے کی شرعی حیثیت | 189 | |
جہنم میں ٹھکانہ | 191 | |
قبرستان میں بھی سلام کہنا | 198 | |
موت کے وقت فرشتے سلام کہتے ہیں | 201 | |
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل جنت کو سلام کہا جائے گا | 202 | |
جاہلوں کو سلام | 203 | |
سلام کہنے کی برکت ایک مشاہدہ | 205 |