قرآنیات و ادبیات

قرآنیات و ادبیات

 

مصنف : پروفیسر ابو سفیان اصلاحی

 

صفحات: 466

 

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔لیکن قرآن مجید کے مطالعہ سے پہلے اس کے اصول ومبادی کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں استفادہ کر سکے۔قرآن مجید کتاب ہدایت ہونے کے ساتھ ساتھ ادبیات کا ایک بہترین مرقع بھی ہے۔اس کی معنویت اور ادبیت روز اول سے مثالی ہے۔ترقی کی تمام منازل طے کر لینے کے باوجود انسانیت اس کی ہم سری کرنے سے قاصر ہے۔ زیرتبصرہ کتاب  ” قرآنیات وادبیات ” ہندوستان کے معروف عالم دین محتر م پروفیسر ابو سفیان اصلاحی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قرآن  مجید کے ادبی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 5
قرآن کریم کا تعارف 9
امتیازات قرآن کریم 11
آداب تلاوت قرآن کریم 25
دستور حیات قرآن کریم 37
تراجم 43
خصوصیات ترجمہ تدبر قرآن 45
ترجمہ البیان موازناتی مطالعہ 65
تفاسیر 91
تفسیر المنار جزء اول 93
تفسیر المنار جزء ثانی 141
تدبر قرآن اور تفسیر ماجدی 179
تیسیر القرآن تحلیل و تجزیہ 197
تفسیر و توضیح 220
اولو الامر 225
سیرت پاک سورۃ الضحٰی میں 247
تصویر آخرت سورہ القارعہ میں 255
مطالعہ قرآنیات 273
ماہرین قرآنیات 409

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتائمہاحادیثاصولاللہانسانترجمہتفسیرحیاتخدماتدعادینعلمقرآنکائناتہندوستان
Comments (0)
Add Comment