قرآنی تشبیہات و استعارات
مصنف : ڈاکٹر ابو النصر محمد خالدی
صفحات: 170
قرآن ِ مجید انسانوں کی راہنمائی کےلیے رب العالمین کی طرف سے نازل کی گئی آخری کتاب ہے ۔اور قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے، اس کی تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قرآنی تشبیہات و استعارات‘‘ڈاکٹر ابو النصر محمد خالدی کی ہے جس کو مرتب عطاء الرحمن قاسمی صاحب نے کیا ہے۔ اس کتاب میں ڈاکٹر ابو النصر محمد خالدی مرحوم نے قرآنی تشبیہات و استعارات میں 67 سورتوں میں واقع تشبیہات و استعارات کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا ہے۔اس موضوع پر ابن ناقیہ کی کتاب ’’الجمان فی تشبیہات القرآن‘‘ بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ لیکن اس میں صرف انیس آیات کا ذکر ہے۔ زیر تبصرہ کتاب کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی کے ذریعہ شائع کی گئی ہے۔امید ہے یہ کتاب علمی و ادبی حلقوں میں مقبول ہو گی اور مصنف کے لئے ذخیرہ آخرت ثابت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ مصنف کے دٰرجات کو بلند فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 7 |
سورۃ البقرۃ | 10 |
سورۃ آل عمران | 30 |
سورۃ النساء | 34 |
سورۃ المائدہ | 38 |
سورۃ الانعام | 41 |
سورۃ الاعراف | 54 |
سورۃ الانفال | 63 |
سورۃ التوبۃ | 65 |
سورۃ ھود | 75 |
سورۃ یوسف | 76 |
سورۃ الرعد | 81 |
سورۃ ابراہیم | 85 |
سورۃ الحجر | 86 |
سورۃ النحل | 88 |
سورۃ الاسراء | 91 |
سورۃ الکہف | 93 |
سورۃ مریم | 96 |
سورۃ طہٰ | 98 |
سورۃ الانبیاء | 101 |
سورۃالحج | 104 |
سورۃ النور | 106 |
سورۃ الفرقان | 112 |
سورۃ الشعراء | 114 |
سورۃ النمل | 116 |
سورۃ القصص | 117 |
سورۃ العنکبوت | 118 |
سورۃ الروم | 119 |
سورۃ لقمان | 122 |
سورۃ السجدہ | 124 |
سورۃ الاحزاب | 124 |
سورۃ سبا | 126 |
سورۃ الفاطر | 127 |
سورۃ یٰسین | 128 |
سورۃ الصفت | 129 |
سورۃ ص | 132 |
سورۃ المومن | 133 |
سورۃ الشوری | 135 |
سورۃ الدخان | 138 |
سورۃ الجاشیۃ | 140 |
سورۃ الاحقاف | 141 |
سورۃ محمد | 142 |
سورۃ الفتح | 144 |
سورۃ الحجرات | 145 |
سورۃ ق | 146 |
سورۃ الذاریات | 147 |
سورۃ الطور | 148 |
سورۃ القمر | 149 |
سورۃ الرحمن | 151 |
سورۃ الواقعہ | 152 |
سورۃ الحدید | 152 |
سورۃ المجادلہ | 154 |
سورۃ الحشر | 156 |
سورۃ الممحتہ | 157 |
سورۃ الصف | 158 |
سورۃ الجمعہ | 159 |
سورۃ المنافقون | 160 |
سورۃ القلم | 160 |
سورۃ الحاقۃ | 162 |
سورۃ المعارج | 162 |
سورۃ المزمل | 164 |
سورۃ المدثر | 164 |
سورۃ المرسلات | 166 |
سورۃ النازعات | 167 |
سورۃ القارعہ | 168 |
سورۃ الفیال | 168 |