قرآنی آیات کے شان نزول

قرآنی آیات کے شان نزول

 

مصنف : خالد عبد الرحمن العک

 

صفحات: 450

 

قرآن کریم آخری الہامی کتاب اور عالمی وابدی سرچشمۂ ہدایت کی حیثیت سے پڑھنے سمجھنے اور معاشرے میں اس کے قوانین کے اطلاق کے سلسلے میں جس اہتمام کاتقاضا کرتا ہے وہ کسی طرح محتاج بیان نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں جاننا ضروری ہے کہ قرآن کریم معاشرے میں اصلاح کے تدریجی طریق کار کے پیش نظر مختلف حالات میں نازل ہوتا رہا ۔ ا ن مخصوص حالات اور واقعات کی واقفیت ہر مسلمان فر د بالخصوص ہر مبلغ کے لیے از بس ضروری ہے ۔ کیونکہ قرآن کریم کے فہم کے لیے جن علوم کی ضرورت پڑتی ہے ان میں سے ایک اہم علم قرآن کریم کی مخصوص آیات کے شان نزول اوران کےمتعلق قصص واقعات کاجاننا بھی ہے قرآن کریم کی بعض آیات ایسی ہیں جن میں شان نزول کوجانے بغیر درست تفسیر ممکن ہی نہیں اور مفسر کوآیت کے صحیح معانی جاننے کے لیے شان نزول کو جانے بغیر چارۂ کار نہیں ہوتا۔علامہ ابن دقیق العید فرماتے ہیں: ’’شان نزول کابیان کرنا قرآن کریم کے معانی سمجھنے کا ایک قوی ذریعہ ہے ۔‘‘اسی اہمیت کے پیش نظر بہت سے علماء نے شان ِنزول کے لیے مستقل کتب تصنیف کیں ہیں اوران میں آیات قرآنی کے شان نزول کو تفصیل کےساتھ محفوظ کیا ہے ۔ ان حضرات میں امام علی بن مدینی، امام عبد الرحمن بن محمد اندلسی، امام ابو الحسن علی بن احمد ، امام ابن جوزی ،امام ابن حجر عسقلانی ، امام ابو الحسن علی بن احمد بن محمد الواحدی اور علامہ سیوطی﷭ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’قرآنی آیات کےشانِ نزول‘‘شیخ خالد عبد الرحمن العک کی اساب نزول کےموضوع پر بڑی عمدہ کتاب ’’ جامع اسباب نزول‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔شیخ موصوف نے اس کتاب میں آیات شانِ نزول ذکرکرنے کے ساتھ ان کتب کے حوالہ جات دینے کا التزام بھی کیا ہے۔جس سے اصل کتاب کی طرف مراجعت آسان ہوجاتی ہے اور شان نزول کی روایات کوتفسیر کے ساتھ ملاکر قرآن کریم کے فہم میں مدد لی جاسکتی ہے اور کتب کے حوالہ جات ذکرکرنے سے اسباب نزول کی روایات کا درجہ بھی معلوم ہوجاتا ہے۔امام واحدی کی کتاب کا ترجمہ بھی ’’اسباب نزول القرآن‘‘ کے نام سے کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے ۔ اللہ تعالیٰ کتاب ہذا کے مصنف مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے طالبان ِعلوم نبوت کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 5
مقدمہ 8
علم اسباب نزول کی اہمیت 11
اسباب نزول کی معرفت اور تفسیر میں اس کامقام 11
آیت تسمیہ اور اس کےنزول کابیان 18
قرآن  کاتدریجانزول 19
قرآن کی سب سے پہلے نازل ہونے والی آیات 20
قرآن کی سب سے آخر میں نازل ہونے والی آیات 22
سورہ فاتحہ 24
سورہ بقرہ 24
سورہ ال عمران 79
سورہ نساء 111
سورہ مائدہ 145
سورہ انعام 168
سورہ اعراف 180
سورہ انفال 184
سورہ توبہ 199
سورہ یونس 219
سورہ ھود 221
سورہ رعد 225
سورہ ابراہیم 229
سورہ حجر 229
سورہ نحل 233
سورہ اسراء 241
سورہ کہف 251
سورہ مریم 257
سورہ طہ 260
سورہ انبیاء 262
سورہ حج 265
سورہ مومنون 270
سو رہ نور 273
سورہ فرقان 289
سورہ شعراء 294
سورہ قصص 295
سو رہ عنکبوت 299
سورہ روم 303
سورہ لقمان 305
سورہ سجدہ 307
سورہ احزاب 309
سورہ سبا 329
سورہ فاطر 330
سورہ یسن 332
سورہ صافات 335
سورہ ص 337
سورہ زمر 339
سورہ مومن 346
سورہ حم السجدہ 347
سورہ شوری 349
سورہ زخرف 352
سورہ جاثیہ 356
سورہ احقاف 358
سورہ محمد 362
سورہ فتح 364
سورہ حجرات 369
سورہ ق 375
سورہ ذاریات 377
سورہ طور 378
سورہ نجم 378
سورہ قمر 381
سورہ واقعہ 382
سورہ حدید 385
سورہ مجادلہ 389
سورہ حشر 394
سورہ ممتحنہ 397
سورہ صف 402
سورہ جمعہ 403
سورہ منافقون 404
سورہ تغابن 407
سورہ طلاق 408
سورہ تحریم 410
سورہ ملک 411
سورہ قلم 412
سورہ حاقہ 413
سورہ معارج 413
سورہ جن 415
سورہ مزمل 418
سورہ مدثرض 419
سورہ قیامہ 422
سورہ دھر 423
سورہ مرسلات 424
سورہ نبا 425
سورہ نازعات 425
سورہ عبس 426
سورہ تکویر 428
سورہ انفطار 428
سورہ مطففین 429
سورہ طارق 430
سورہ اعلی 432
سورہ غاشیہ 432
سورہ فجر 432
سورہ لیل 434
سورہ ضحیٰ 435
سورہ علق 437
سورہ قدر 438
سورہ زلزال 438
سورہ عادیات 439
سورہ تکاثر 439
سورہ فیل 440
سورہ قریش 442
سورہ ماعون 442
سورہ کوثر 443
سورہ کافرون 444
سورہ نصر 444
سورہ لہب 444
سورہ اخلاص 445
سورہ معوذتان 446
سورہ الناس 448
سورہ فلق 448
خاتمہ 449
کتابیات 448
سورہ قدر 450
سورہ لفیل 560
سورہ ماعون 461

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاردواردو ترجمہاصلاحاللہتبصرہترجمہتفسیرعلمعلماءقرآنقوانینمسلماننظرواقعات
Comments (0)
Add Comment