قرآنی عربی پروگرام جلد پنجم

قرآنی عربی پروگرام جلد پنجم

 

مصنف : محمد مبشر نذیر

 

صفحات: 503

 

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ” قرآنی عربی پروگرام “محترم محمد مبشر نذیر صاحب  کی دس جلدوں پر مشتمل ایک شاندار تصنیف ہے ،جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور  فروغ لغت عربیہ کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔مولف موصوف نے  اس میں عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے  مختلف لیول مقرر کئے ہیں ،پہلے لیول میں بنیادی عربی زبان،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے لیول میں متوسط عربی زبان اور پانچویں لیول میں اعلی عربی زبان سکھانے کی ایک منفرد اور شاندار کوشش فرمائی ہے،اور پھر ہر لیول میں ایک ایک کتاب سوالات اور مشقوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسری کتاب میں اس کے جوابات دئیے گئے ہیں تاکہ عربی سیکھنے کے شائق حضرات بعد غلطیوں کی تصحیح بھی کر سکیں۔اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 4
فصاحت و بلاغت 7
سورۃ الفرقان تا سورۃ القصص 13
تشبیہ 35
سورۃ العنکبوت یا سورۃ الاحزاب 38
تشبیہ کی اقسام 56
احادیث کا ایک انتخاب 60
تمثیل 79
خطبات العرب 82
حقیقت و مجاز 104
دھوکے میں مبتلا لوگوں کی اقسام 113
استعارہ ، کنایہ اور تعریض 135
جرح و تعدیل کے اصولوں کا عملی اطلاق 143
خبر اور انشاء 163
اسلامی معاشیات ، ایک تعارف حصہ اول 170
حروف استفہام کا حقیقی و مجازی استعمال 192
اسلامی معاشیات ، ایک تعارف حصہ دوم 201
تمنا ، امید اور نداء 223
ابن بطوطہ کا سفر نامہ 229
ذکر اور حذف 254
مسلم فلسفہ میں انسان کا تصور 259
تقدیم و تاخیر 280
ابن خلدون کے سیاسی نظریات 284
تعریف و تنکیر 305
مسلمانوں کا فلسفہ اخلاق 315
اطلاق و تقبید 335
قرآنی علوم ، ایک تعارف 340
قصر 361
سبع معلقات حصہ اول 365
مساوات ، ایجاز اور اطناب 384
سبع معلقات حصہ دوم 391
مختلف اسالیب کا مجازی استعمال 411
اسالیب القرآن 415
کلام کے رخ میں ہونے والی تبدیلیاں التفات 439
سورۃ سبا تا سورۃ الزمر 441
علم البدیع 464
سورۃ المومن تا سورۃ الحجرات 469
اگلا لیول 499
مآخذ و مراجع 500

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہانسانتبصرہتعلیمزبانسفرعربیفلسفہقرآنلغتمدارسمعاشیاتنظر
Comments (0)
Add Comment