قرآنی عربی پروگرام جلد چہارم
مصنف : محمد مبشر نذیر
صفحات: 416
عربی زبان ایک زندہ وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ” قرآنی عربی پروگرام “محترم محمد مبشر نذیر صاحب کی دس جلدوں پر مشتمل ایک شاندار تصنیف ہے ،جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور فروغ لغت عربیہ کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔مولف موصوف نے اس میں عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے مختلف لیول مقرر کئے ہیں ،پہلے لیول میں بنیادی عربی زبان،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے لیول میں متوسط عربی زبان اور پانچویں لیول میں اعلی عربی زبان سکھانے کی ایک منفرد اور شاندار کوشش فرمائی ہے،اور پھر ہر لیول میں ایک ایک کتاب سوالات اور مشقوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسری کتاب میں اس کے جوابات دئیے گئے ہیں تاکہ عربی سیکھنے کے شائق حضرات بعد غلطیوں کی تصحیح بھی کر سکیں۔اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
تعارف | 4 | |
ثلاثی مزید فیہ کے ابواب | 7 | |
سورۃ الملک یا سورۃ انشقاق | 15 | |
ثلاثی مزید فیہ کے مزید گروپ | 39 | |
عملی زندگی سے متعلق رسول اللہ ﷺ کی چند ہدایات | 49 | |
ثلاثی مزید فیہ کے مزید گروپ | 73 | |
خلفاء راشدین ؓ کے خطبات | 79 | |
رباعی مجرد و مزید فیہ کے گروپ | 93 | |
عہد نبوی کے چند حسین مناظر | 96 | |
جملہ فعلیہ | 117 | |
عربی ادب کے چند منتخبات | 124 | |
افعال اور اسمائے ناقصہ | 141 | |
علوم و فنون اور ان کی اقسام | 145 | |
مہموز | 169 | |
عہد رسالت کے چند روشن ستارے | 182 | |
مضاعف | 206 | |
تفسیر قرطبی | 216 | |
مثال | 230 | |
کتاب الرسالہ | 237 | |
اجوف | 255 | |
عربی شاعری | 264 | |
ناقص | 278 | |
اصول الحدیث | 291 | |
لفیف | 309 | |
مسلمانوں کی پہلی چار صدیوں کی فکری تاریخ : حصہ اول | 315 | |
نا مکمل معنی والے افعال | 329 | |
مسلمانوں کی پہلی چار صدیوں کی فکری تاریخ : حصہ دوم | 339 | |
جملہ اسمیہ ، شرطیہ جملے اور ضمیر | 358 | |
سورۃ ق یا سورۃ الواقعہ | 366 | |
علم النحو کا خلاصہ | 386 | |
سورۃ الحدید یا سورۃ التحریم | 395 | |
اگلا لیول | 412 | |
مآخذ و مراجع | 413 |