قرآن وحدیث کی روشنی میں نام اور القاب
مصنف : محمد مسعود عبدہ
صفحات: 154
ناموں کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے اسی علم کی بنا پر حضرت انسان نے فرشتوں پر فوقیت پائی تھی اور اسی کی وجہ سے انسان مسجود ملائک بنا ۔ رسول اللہ ﷺ نے بھی فرمایا ہے کہ انسان کی شخصیت میں اس کے نام کی بہت تاثیر ہوتی ہے ۔ اگر نام اچھا ہو گا تو یعنی اس کا معنی اچھا ہو گا تو انسان کے اوپر اس کا اثر بھی اچھا ہی پڑے گا اور اگر نام برا ہو گا تو اس کا اثر بھی برا ہی پڑے گا ۔ پھر یہ ہے کہ نام ہمیشہ ایسا ہونا چاہیے جو اسلامی تعلیمات کے منافی نہ ہو یا جس کے بارے میں اسلام نے ناپسندیدگی کا اظہار نہ کیا ہو ۔ بلکہ ہمیشہ ایسا نام رکھنا چاہیے جو اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہو ۔ نام ہی وہ واحد مظہر ہے جو بتاتا ہے موسوم کیا ہے؟ کون ہے؟ کیسا ہے؟ نام حواس کے لئے کسی چیز کی ماہیت دریافت کرنے کا سب سے پہلا ذریعہ ہے ۔ نام رابطے ، محبت اور حسن سلوک میں زینے کا کام دیتا ہے ۔ نام اگر خوبصورت چیز سے وابستہ ہو تو سن کر دل و نگاہ عقیدت سے جھک جاتے ہیں ۔ نام اگر محبوب سے تعلق رکھتا ہو تو سن کر آتش شوق بھڑک اٹھتی ہے ۔ زیرنظر کتاب میں تفصیلی طور پر اس بات کی طرف رہنمائی کی گئی ہے کہ نام کونسے رکھنے چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ ناموں کی ایک تفصیل بھی دی ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
علم الاسماء | 7 | |
اسماء کی اہمیت | 8 | |
اسم لغت میں | 9 | |
اسم اور تاثر | 10 | |
نام رکھنے کے مختلف انداز | 12 | |
نام رسول رحمت کی نظر میں | 14 | |
نام اور مقصدیت | 18 | |
والدین سےبھی عظیم محسن حقیقی | 19 | |
اللہ کے پسندیدہ نام | 20 | |
مقبول شخصیات کے مقبول نام | 29 | |
ممنوعہ نام | 69 | |
عنایات الہٰی پر مشتمل الفاظ بطور نام | 92 | |
انداز تخاطب میں احترام آدمیت | 100 | |
پیار بھرے نام | 109 | |
کنیت | 112 | |
القاب | 119 | |
قبائلی نام | 137 | |
علامتی نام | 138 | |
نقابی نام | 144 | |
حرف آخر | 149 | |
ماخذ | 150 | |
فہرست نامکمل |