قرآن وسنت کی نظر میں ملعون کون ؟

قرآن وسنت کی نظر میں ملعون کون ؟

 

مصنف : ابو عدنان محمد طیب السلفی

 

صفحات: 139

 

لعنت  دھتکار اور پھٹکار کا عربی نام ہے  اور لعنت ایک بدعا ہے اس کا معنیٰ  اللہ کی رحمت سے دور ہونے اور محروم ہونے کے ہیں۔ جب کوئی کسی پر لعنت کرتا ہے  توگویا وہ اس کے  حق میں بدعا کرتا ہے  کہ تم اللہ کی رحمت سے محروم ہو جاؤ رسول  کریم ﷺ نے   کسی پر لعنت کرنے کو بڑی  سختی سے  منع کیا فرمایا ہے یہاں تک کہ   بے جان چیزوں پر بھی  لعنت کرنے سے منع کیا ہے  ۔ لعنت اور  ناشکری   جہنم میں جانے کا باعث بن سکتے ہیں جیسے کہ  نبی ﷺ نے  فرمایا’’ اے  عورتو! صدقہ کیا کرو میں نےجہنم میں دیکھاکہ  اس  میں عورتوں کی تعدادزیادہ ہے عورتوں نےعرض کیا یارسول اللہﷺ اس کی  کیاوجہ  ہے؟ آپ نے  ارشاد فرمایا کہ  ’’تم لعنت زیادہ کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری  کرتی  ہو ‘‘۔ جس شخص  پر اللہ  اور اس کے رسول  ﷺ کی لعنت ہو اس کی دینوی اخروی ذلت ورسوائی میں قعطا کوئی شک وشبہ نہیں او روہ خسارے ہی خسارے میں ہے۔بحیثیت مسلم ہم سب مسلمانوں پر لازم ہےکہ ہم ملعون کام کرنا تودرکنار  ن کی طرف دیکھنا بھی برداشت نہ کریں ۔ کیوں کہ جن اعمال واشیاء اور حرکات سے اللہ اوراس کے رسول ﷺ کو نفرت  ہے  اس سے نفرت کرنا ہم سب پر فرض ہے اور جزو ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ تکمیل ایمان کے لیے شرط ہے۔ایسی برائیوں اور خامیوں کا جاننا جو اللہ  تعالیٰ کی لعنت اور غضب کاباعث ہیں ہر مسلمان مرد وعورت کےلیے ضرروری ہےکیوں کہ ان کی خطرناکیاں انتہائی اہم  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ قرآن وسنت  کی نظر میں معلون کون؟‘‘ ابو عدنان محمد طیب  السلفی صاحب   کی مرتب شدہ ہے ۔ فاضل مرتب نے اس کتاب میں  وہ تمام قرآنی آیات جمع کردی ہیں جوملعون مردوں اور عورتوں سے متعلق ہیں۔اور وہ تمام  صحیح احادیث  مبارکہ بھی بیان کردی ہیں جس میں یہ اشارہ ملتا ہےکہ لعنت کےحقدار کون لوگ ہیں ۔ نیز   سلف صالحین سے منقول کچھ آثار بھی بیان کیے ہیں ۔اور اہل علم نے لفظ لعنت کا جو معنیٰ کیا ہے وہ بھی  بیان کیا ہے۔اور ساتھ یہ بھی ذکر کیا ہے کہ کن کی لعنت جائز ہے  اور کن کی  نہیں  اور یہ کہ اس کائنات ارضی وسماوی کاسب سے پہلا معلون کون  ہے۔الغرض فاضل مصنف نے قرآن وحدیث  کی روشنی  میں  حتی الوسع ان تمام برائیوں کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے جو لوگوں کے لیے اللہ کی لعنت  اور پھٹکار باعث بن سکتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مصنف  کی تمام تدریسی  ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 5
لفظ لعنت کالغوی اورشرعی معنی 9
کس کی لعنت کرناجائز ہے اورکس کی نہیں 10
سب سے پہلا ملعون کون؟ 18
اللہ اوراس کےرسول کواذیت پہنچانے والاملعون ہے 22
علم چھپانے والاملعون ہے 24
جھوٹ بولنے والاملعون ہے 28
مسلمان کوناحق قتل کرنےوالا ملعون ہے 35
ظلم کرنے والاملعون ہے 39
بھولی بھالی پاکدامن والی عورت پربدکاری کی جھوٹی تہمت لگانے والا ملعون ہے 49
کافرملعون ہے 53
عہد الہی کوتوڑنے والا،قطع رحمی کرنے والااورزمین میں فتنہ وفساد برپاکرنے والاملعون ہے 57
غیراللہ کےنام پرذبح کرنےوالا ملعون ہے 62
زمین کی حد بندیوں کوبدل دینے والاملعون ہے 63
ماں باپ کولعن وطعن کرنے والاملعون ہے 65
بدعتی یامجرم کوپناہ دینے والاملعون ہے 70
رشوت لینےاوردینے والاملعون ہے 71
سودخورملعون ہے 73
مصنوعی بال لگانے والی اورلگوانے والی،گودنے والی اورگودوانے والی عورت ملعون ہے 78
چوری کرنے والاملعون ہے 82
چہرہ نوچنے والا،گریبان چاک کرنے والی اورواویلا مچانے والی عورت ملعون ہے 87
جنس مخالف کی شمابہت اختیار کرنے والامردوعورت ملعون ہے 90
شراب پینے پلانے والا،بیچنے اورخریدنے والاسب ملعون ہے 95
یہودونصاری ملعون ہیں 98
عورت کی غیر فطری جگہ میں جماع کرنے والا ملعون ہے 102
حلالہ کرنے اورکروانیوالا دونوں ملعون ہیں 107
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کوبرابھلا کہنے والاملعون ہے 112
عمربن حبیب رحمہ اللہ کاصحابہ کرام کےلئے دفاع 116
چہرہ میں داغنے والا ملعون ہے 119
راستوں اورسایہ دارجگہوں میں پیشاب وپاخانہ کرنے والا ملعون ہے 121
زکاۃ ادانہ کرنے والاملعون ہے 125
لواطت (اغلام بازی)کرنےوالاملعون ہے 126
جانوروں سے بدفعلی کرنےوالاملعون ہے 128
تارک سنت ملعون ہے 129
مسلمانوں پرہتھیار اٹھانے والاملعون ہے 131
ذخیرہ اندوزی کرنے والاملعون ہے 132
اپنے باپ یامالک کےعلاوہ کسی اورکی طرف اپنی نسبت کرنے والا ملعون ہے 133
کسی زندہ جانورکوباندھ کرنشانہ بنانے والا ملعون ہے 135
مولف کی دیگر تصانیف وتراجم 139

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاللہحقسلفسنتعربیعلمقرآنکائناتمسلماننظر
Comments (0)
Add Comment