قرآن و حدیث کی پیش گوئیاں اور مسئلہ علم غیب
مصنف : ابو یاسر
صفحات: 227
قرآنِ کریم اور فن محدثین کے معیار کے مطابق مستند روایاتِ حدیث میں صادق ومصدوق حضرت محمد ﷺ کی قیامت سےقبل پیش آ نے والے واقعات کے بارے میں وارد شدہ خبروں کو پیش گوئیاں کہا جاتاہے۔جن کا تعلق مسائل عقیدہ سے ہے ۔عقیدۂ آخرت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے جس سے انکار وانحراف در اصل ا سلام سےانکار ہی کے مترادف ہے ۔عقیدہ آخرت میں وقوع ِقیامت او راس کی علامات ،احوال بعد الممات ،حساب وکتاب،جزاء وسزا او رجنت وجہنم وغیرہ شامل ہیں۔اس مادی وظاہر ی دنیا میں مذکورہ اشیا کاہر دم نظروں سےاوجھل ہونا ایک حد تک ایمان بالآخرت کو کمزور کرتا رہتا ہے لیکن اس کے مداوا کے لیے نبی ﷺ نے قیامت سے پہلے کچھ ایسی علامات وآیات کے ظہور کی پیشن گوئیاں فرمائی ہیں جن کا وقوع جہاں لامحالہ قطعی ولازمی ہے وہاں اس کے اثرات مسلمانوں کےایمان کومضبوط بنانے اور نبی ﷺ کی نبوت صادقہ کے اعتراف واثبات پر بھی معاونت کرتے ہیں۔ اور غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے یعنی اللہ تعالیٰ ہی غیب دان ہے اس کےعلاوہ غیب کی باتوں کو کوئی نہیں جانتا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’قرآن وحدیث کی پیش گوئیاں اورمسئلہ علم الغیب‘‘شیخ ابو یاسر﷾ کی علمی اور تحقیقی تصنیف ہے ۔ انہوں نےاس کتاب میں قرآن وحدیث میں 39 مقامات پر جو پیش گوئیاں بیان ہوئی ہیں انہیں اس میں جمع کیا ہے ۔ اور نبی کریم ﷺ کے دور میں ثابت ہونے والی پیش گوئیاں اور دور صحابہ کے بعد کی پیش گوئیوں کی نشاندہی کی ہے ۔ نیز مسئلہ علم غیب کو قرآن اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں بیان کیا ہے۔ صحابہ کرام اور مسئلہ علم غیب،شرح وبسط کےساتھ تحریر کیا ہے ۔یہ کتاب قرآن و احادیث کی روشنی میں اپنے موضوع پر بہترین کتاب ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
قرآن کریم کی 39پیش گوئیاں | |
قرآن سچی کتاب ہےاوراسلام سچادین ہے | 19 |
قرآن کوقرآن کیوں کہاگیا؟ | 20 |
قرآن کوحکیم کہاگیاہے | 20 |
قرآن کوکتاب کہاگیاہے | 21 |
قرآن جیسی کتاب کوئی بھی نہ لاسکا | 22 |
قرآن میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی | 24 |
اسلام کو مٹانےوالے اسلام کو نہ مٹا سکے | 26 |
ہوائی جہاز اورگاڑیاں پیداہوگئیں | 27 |
قرآن کوحفظ کرنےوالے لوگ پیدا ہوں گے | 28 |
کفار کی جماعت کوشکست ہوئی | 28 |
قرآن آسان ترین کتاب بن گئی | 29 |
قرآن کامقابلہ کوئی مذہب نہ کرسکا | 30 |
رومیوں کافارسیوں کےمقابلے میں فتح مل گئی | 31 |
قرآن کو اللہ تعالیٰ نےجمع کردیا ہے | 32 |
فتح مکہ کی پیش گوئی | 33 |
فتح مکہ کےبعد فتوحات کی پیش گوئی | 34 |
مسلمانوں کو ہمیشہ غلبہ ملتارہا | 35 |
مکہ فتح اوراللہ کی مدواتر نےکی پیش گوئی | 36 |
اللہ نےصحابہ کرام کوغنی اورمالدار بنادیا | 37 |
نبی ﷺ کوقتل کرنےکی کوئی سازش کامیاب نہ ہوسکی | 38 |
مظلوم صحابہ کوبہترین ٹھکانہ مل گیا | 39 |
صحابہ کرام وغیرہ مسلمانوں کواللہ نے اقتدار اورامن دیا | 40 |
نبی کریم ﷺ کےدشمنوں کانام نشان مٹ گیا | 42 |
نبی مکرم ﷺ کاذکر بلند ہوگیا | 43 |
ابولہب اوراس کی بیوی کفرپر مرےتھے | 43 |
قیامت بارش کےنزول کاعلم اللہ کےسواکسی کونہیں ہوسکے گا | 44 |
نبی ﷺ کاکوئی بیٹا بھی بلوغت کونہ پہنچا | 47 |
مکہ میں جہاد کی پیش گوئی | 48 |
جنگ بدراوکفار کی بربادی کاوعدہ | 49 |
کفارکوان کی کثرت نےکوئی فائدہ نہ دیا | 50 |
آپ کی موجودگی میں کفار پر عذاب نہ آیا | 51 |
مسلمان کم تعداد میں ہونے کےباوجود زیادہ کافروں پر غالب | 52 |
منافقین جھوٹی قسمیں کھائیں گے | 53 |
اللہ اوررسول کی نافرمانی اورجہاد چھوڑنےسےاللہ کاعذاب | 54 |
منافقین نےیہود کودھوکہ دیا | 55 |
کفار مسلمان ہوگئے یوں ان کی مسلمانوں سےعداوت ختم ہوگئی | 57 |
نبی کریم ﷺ کی پیش گوئیاں | 59 |
باب اول:
نبیﷺکےدورمیں ثابت ہونےوالے پیش گوئیاں |
|
جنگ خندق کےبعد کفارکومسلمانوں پر حملہ کرنےکی جرات نہ ہوئی | 59 |
خیبر کوحضرت علی نےفتح کیاتھا | 60 |
ایک شہید جہنم میں گیا | 61 |
بدر میں کفار کوشکست اورآپ ﷺ کی پیش گوئی | 63 |
آپ ﷺ نےکفارمکہ کےسردار ان کےلیے | 66 |
آپ ﷺ نےپے درپے تین سپہ سالاروں کی شہادت | 67 |
رئیس المنافقین کی موت کی پیش گوئی | 69 |
امیہ بن خلف ملعون کاقتل نبی ﷺ کےہاتھوں سےہوا | 69 |
ابی ابن خلف کےقتل کی پیش گوئی | 71 |
حضرت عامر شہید ہوگئے | 73 |
آپ ﷺ نےتیز آندھی کی اطلاع دی اورباغ | 75 |
باب دوم:
صحابہ کےمیں ثابت ہونےوالی پیش گوئیاں |
|
حضرت سعدکی عمر لمبی ہوگئی | 79 |
زمین کےخزانے آپﷺ کی ہتھیلی پر رکھ دیے گئے | 81 |
یمن شام اورعراق فتح ہوگئے | 82 |
حضرت حسن نے دوجماعتوں کےدرمیان صلح کرادی | 83 |
یہود خیبر کوخیبر سےجلاوطن کردیاگیا | 84 |
بحری بیڑا اورحضرت ام حرام ؓ جہاد میں شریک ہوئیں | 86 |
قیصروکسرٰی کی ہلاکت اوران کےخزانوں کی تقسیم | 87 |
عراق کی فتح امن کی بحالی اورخوشحالی کادور | 88 |
فتنوں کی کثرت ہوگئی | 90 |
انصار کےمقابےل میں دوسرے لوگوں کوترجیح | 91 |
امت محمدیہ ﷺ کو قریش کےحکمران تباہ کریں گے | 91 |
خوارج کےمتعلق سات پیش گوئیاں | 92 |
اسلام میں فرقہ بندی اوراس کاعروج وزوال | 98 |
مثالی امن قائم ہوجائے گا | 100 |
دوجھوٹے نبی ظاہر ہوئے اوروہ بردباد ہوئے | 101 |
قالین کےمتعلق پیش گوئی | 103 |
ابوبکر وعمر ؓ کی خلافت کی طرف اشارہ | 103 |
حضرت عثمان پر آزمائش آئیں | 104 |
حضرت ابوہریرہ کی شادی ہوئی | 107 |
فتنوں کی کثرت اوران میں کشش ہوگی | 108 |
ہرآنے والاوقت سابقہ وقت سےبدتر ہوگا | 108 |
لوگ حکومت مل جانے کالالچ کریں گے | 109 |
حکومت وخلافت قریش میں رہی اوربارہ خلفاء | 109 |
مصرکی فتح اوردوشخصوں کامعمول زمین پرجھگڑا | 110 |
حضر ت اویس قرنی حضرت عمر سےملے | 111 |
حضرت عمار کی شہادت کی اوروہ خلفیہ کےساتھ ہونگے | 114 |
حضرت عمر اورعثمان شہید ہوئے | 114 |
عائشہ ؓ کوحواب (مقام )کےکتےبھونکے اورلاشوں کےانبار | 115 |
بارہ خلفاء تک اسلام غالب رہےگا خلافت نبوت کے | 116 |
امانتداری کاخاتمہ بددیانت اوربیوقوف معاشرے کا | 117 |
جزیرۃ العرب۔ایران،روم اوردجال کوفتح کرلیا جائےگا | 118 |
جھوٹا نبی اورہلاکو پیداہوئے | 119 |
خلیفے کاقتل ۔آپس کی جنگ اوربدترین لوگ وارث بنیں گے | 121 |
لاالہ الااللہ کی بنیاد پر حکومتیں مسلمانوں کو مل گئیں | 122 |
دین بچانے کےلیے مسلمان جنگل میں نکل جائےگا | 122 |
نبی ﷺ نےحکمرانوں کےمتعلق پہلے بتا دیا تھا | 123 |
بےوقت نماز پڑھنے والے حکمران پیداہوئے | 124 |
چارجاہلیت کےکام جوامت محمدیہ کرے گی | 125 |
باب سوم:
دورصحابہ کےبعد کی پیش گوئیاں |
|
زمین سےخزانے نکلیں گے اورجرائم کی بہتات | 127 |
حلال حرام کی تمیز نہیں رہے گی | 129 |
ایک جماعت ہمیشہ حق پر رہے گی | 129 |
مال کی فراوانی سےدین اورآخرت برباد ہوجاتی ہے | 130 |
عراق میں فتنے ہوں گے | 131 |
امت محمدیہ ﷺ یہودونصاریٰ والے کام کرےگی | 132 |
علم اٹھ جائے گا اورجہالت عام ہوجائےگی | 133 |
حکومت اسلامیہ مشرق سےمغرب تک اودوسری پیش گوئیاں | 134 |
اندھا دھند قتل | 135 |
وقت بےبرکت ،علم وعمل کی کمی بخل اورقتل | 135 |
انسان صبح کومسلمان ہوگاتوشام کو کافراور | 136 |
فیشن دارعورتوں اورظالم سربراہوں کاظہور | 1378 |
کفارمل کرمسلمانوں پر حملہ کردیں گے مسلمانوں میں دنیا کی محبت | 138 |
تجارت عروج پر اورقطع رحمی اورجھوٹی گواہی کارواج | 139 |
زنا،ریشم شراب اورٹی وی ،وی سی آر وغیرہ کو | 140 |
مسجدیں بنانےمیں مقابلہ بازی | 140 |
شراب کانام بدل کر استعمال کی جائےگی | 141 |
سودی کاروبار | 141 |
لوگ ایک دوسرے سے ناواقف ہوجائیں | 142 |
صرف واقف شخص کو سلام کہاجائےگا | 142 |
دین اسلام اجنبی بن جائے گا | 142 |
کمینے لوگ سردار ہوں گے | 143 |
پرتکلف قرات کرنےوالے اورپیشہ ورقاری | 143 |
قرآن پڑھ کر بھیک مانگیں گے | 144 |
ایمرجنسی موت ہوگی | 145 |
امت محمدیہ ﷺ مین قیامت تک فتنے قائم رہیں گے | 145 |
خلیفہ کاقتل آپس میں جنگ اوربدترین لوگ وارث ہونگے | 146 |
لوگ سیاہ خضاب استعمال کریں گے | 146 |
حضرت عمر کی زندگی میں کوئی فتنہ سرنہ اٹھا سکا | 147 |
فتنوں سےتنگ آکرانسان موت کی تمنا کرےگا | 148 |
حجاز سےآگ نکلے کی | 149 |
فتنوں کےمتعلق ایک طویل اورجامع حدیث | 150 |
مدینہ میں طاعون اوردجال داخل نہیں ہوسکیں گے | 151 |
مال نوکرانی اورغریب دولت مند ہوجائیں گے | 152 |
نالائق لوگ عہدوں پر فائز ہوجائیں گے | 154 |
علم کی جگہ جہالت ،شراب وزنا عام عورتیں زیادہ مرد کم ہوں گے | 155 |
کم عمر یاکم علم لوگ دین کی تعلیم دیں گے | 156 |
تحیۃ المسجد سےمحرومی اوراسلام واقف کوکہا جائےگا | 156 |
گمراہ حکمران ہوں گے | 157 |
جھوٹ عام ہوگا اورتجارتی مراکز کی کثرت ہوجائےگی | 157 |
آخرزمانہ میں جھوٹے اورفتنہ پرست لوگ ہوں گے | 158 |
مسلمان مسلمان کوقتل کرےگا | 158 |
حرام خوری اوربدکاری ہوگی | 159 |
اپنی ماں بہن سےبدکاری ہوگی | 160 |
غزوہ ہندہوگا | 160 |
ترکوں سےجنگ ہوگی | 161 |
پہلی کاچاند بڑا مسجدیں گزر گاہ اورایمر جنسی اموات | 162 |
حضرت فاطمہ ؓ کانبی ﷺ کےمرض الموت میں رونا اورہنسنا | 162 |
مسئلہ علم غیب قرآن کریم کی نظر میں | |
غیب کاعلم صرف اللہ کو ہے | 165 |
ایک ازالہ | 165 |
فرشتوں کوغیب کاعمل نہیں ہے | 169 |