قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل ۔جلد 1

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل ۔جلد 1

 

مصنف : عبد المنان نور پوری

صفحات: 634

 

فضیلۃ الشیخ  حافظ عبدالمنان نور پوری  حفظہ اللہ  تعالی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ۔آپ زہدو ورع اور علم و فضل کی جامعیت کے اعتبار سے اپنے اقران و اماثل میں ممتاز ہیں۔اللہ تعالی نے جہاں آپ کو علم و فضل کے دروہ عُلیا پر فائز کیا ہے ،وہاں آپ کو عمل و تقویٰ کی خوبیوں اور اخلاق و کردار کی رفعتوں سے بھی نوازا ہے ۔علاوہ ازیں اوائل عمر ہی سے مسند تدریس پر جلوہ افروز ہونے کی وجہ سے آپ کو علوم و فنون میں بھی جامعیت یعنی معقول اور منقول دونوں علوم میں یکساں عبور اور دسترس حاصل ہے ۔تدریسی و تحقیق ذوق ،خلوص وللّٰہیت اور مطالعہ  کی وسعت گہرائی کی وجہ سے آپ کے اندر جو علمی رسوخ ،محدثانہ فقاہت اور استدلال و استنباط کی قوت پائی جاتی ہے ،اس نے آپ کو مرجع خلائق بنایا ہوا ہے۔چنانچہ عوام ہی نہیں خواص بھی،ان پڑھ ہی نہیں علماء فضلاء بھی ،اصحاب منبر و محراب ہی نہیں الہ تحقیق و اہل فتویٰ بھی مسائل کی تحقیق کے لیے آپ کی طرف رجوع  کرتےہیں اور آپ  تدریسی و تصنیفی مصروفیات کے با وصف سب کو اپنے علم کے چشمہ صافی سے سیراب فرماتے ہیں ۔جزاہ اللہ عن الاسلام والمسلمین خیر الجزاء۔
زیر نظر کتاب انہی سینکڑوں سوالات کے جوابات پر مستمل ہے جو ملک کے اطراف وجوانب سے بذریعہ خطوط آپ سے کیے گئے ۔اس میں عقائد سے لے کر زندگی کے تمام معاملات تک کے مسائل شامل ہیں ۔ہر سوال کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیا گیا ہے جس سے فاضل مؤلف کے قرآن و حدیث پر عبور ،نصوص کے استخصا ر ،تفقہ و استنباط کے ملکہ اور قوت استدلال کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔
یوں شرعی احکام و مسائل پر مشتمل یہ کتاب رہنمائے زندگی بھی ہے اور علوم و معارف کا خزینہ بھی،حکمت و دانش کا مرقع بھی ہے اور اسرار و حکم کا گنجینہ بھی ،فکر و نظر کا گلدستہ بھی ہے اور قدیم و جدید کا حسین امتزاج  بھی۔اس میں مفسرانہ نکتے بھی ہیں اور محدثانہ شان بھی ،فقیہانہ استنباط و طرز استدلال بھی ہے اور متکلمانہ انداز بھی ۔عوام کے لیے بھی ایک نہایت مفید کتاب اور علماء و طلبائے علوم دینیہ کے لیے بھی ایک گوہر نایاب ،معیاری کتابت و طباعت اور خوبصورت جلدان سب پر مستزاد۔گویا پیکر حسن کو لباس جمیل سے آراستہ کر کے اس کے قامت کی زیبائی کو اور رؤئے آبدار کی رعنائی کو خوب سے خوب تر کر دیا گیا ہے ۔جس پر اصحاب المکتبۃ الکریمیۃ بھی مبارک باد کے مستحق اور تحسین و آفرین کے سزاوار ہیں ۔   ایں کار از تو آید و مرواں چنیں کنند
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ از عبدالمنان نور پوری حفظہ اللہ تعالیٰ 41
عرض مرتب 42
عرٍض ناشر 43
1۔ کتاب العقائد …….. عقائد کابیان
اللہ تعالیٰ ہر چیز کو دیکھتا ہے 45
نبی ﷺ غیب نہیں جانتے 45
نیک کام کرنے کی ضرورت 46
اللہ خود ہی گمراہ کرتا ہے تو انسان کا کیا قصور ہے؟ 46
نبی ﷺ کی وفات کےبعد نبی ﷺ سے دعاکروانا 47
انبیاء ؑ کی حرمت کاوسیلہ دے کر دعا کرنا 48
نداء لغیراللہ شرک و بدعت ہےیا نہیں؟ 49
کیا اللہ تعالیٰ اپنی صفت کسی کو دیتا ہے 62
کیا نبی اکرم ﷺ قبر میں زندہ ہیں؟ 63
کیا نبی ﷺ ہرآدمی کی قبر میں آتے ہیں؟ 63
نبی کریم ﷺ کی قبر کے پاس سلام کا طریقہ 64
کیا ہرنیک و بد کی روح قبر میں لوٹائی جاتی ہے؟ 64
قبر میں عذاب روح اور جسم دونوں کو ہوتا ہے 65
عذاب قبر کی حیثیت 65
مردہ جوتوں کی آواز سنتا ہے 66
مردہ کو زندہ کرنا 67
سجدہ تعظیمی کیا ہے؟ 67
سجدہ تعظیمی جائز ہے؟ 67
تصوف کا لغوی اور اصطلاحی معنی 68
ابدال والی حدیث کی وضاحت 68
کیا شیعہ کافر ہیں؟ 68
بتوں والی آیات مسلمانوں پر چسپاں کرنا 69
مکہ مدینہ میں بریلوی کا داخلہ 69
شرک کرنے والے کو سلام کہنا 69
اگر مسلمان آدمی مرزائی ہوجائے تو؟ 69
ختم شریف کی وضاحت 69
ختم والی چیز کھانا 70
ایمان میں کمی و بیشی 71
جادو اور نظر بد کی وضاحت 71
کیانبی کریم ﷺ پر جادو ہوا تھا؟ 72
جادو کو ختم کرنا 73
جن اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں 73
زمین کی ذاتی حق ملکیت اور اسلام 74
جو اللہ کو منظور ہوگا کہنا درست ہے؟ 78
2۔ کتاب الطہارۃ …….. طہارت کے مسائل
وضوء کا بیان
وضوء کے فرائض 79
داڑھی کا خلال 80
وضوء میں پاؤں کا مسح یاغسل 81
پاؤں کی انگلیوں کا خلال 85
جرابوں پر مسح 85
مسواک کرنے سے 70 نمازوں کاثواب 86
طواف کے لیے وضوء 86
اعضائے وضو کو تین سے کم یا زیادہ دفعہ دھونا 86
ایک وضوء سے کئی نمازیں یا عبادتیں 86
وضوء توڑنے والی چیزیں
جسم سے خون نکلے یاکپڑوں پرلگ جائے تو؟ 87
میت اٹھانے سے وضوء 87
حالت وضوء میں کپڑاٹخنوں سےنیچے ہونا 88
ذکریعنی شرمگاہ کو چھونا 89
پیشاب کےقطروں کا مسلسل آنا 90
ہوا خارج ہونے سے وضو کی حکمت 91
آگ پر پکی چیز کھانے سے وضوء 91
اونٹ کے گوشت سےوضوء 91
نماز میں وضوء کاٹوٹنا 92
غسل کا بیان
غسل کےفرائض اور طریقہ 92
حائضہ کا طواف 93
جمعہ کے دن کا غسل 93
جنبی کا تیمم 94
شرمگاہوں کے ملنے سے غسل 94
نومسلم کا غسل 94
جنبی مرد یا حائضہ عورت کا قرآن پڑھنا اور چھونا 95
نفاس کے خون کا غسل 96
رفع حاجت کے آداب
کھڑے ہوکر پیشاب کرنا 97
جیب سے قرآنی آیات نکال کر پیشاب کرنا 97
3۔ کتاب الصلوٰۃ …….. نماز کے مسائل
نماز ی کا لباس
ننگےسر نماز 98
ننگے سر امامت 98
سر پررومال یا ٹوپی رکھنا 98
نماز میں ٹخنوں سےنیچے کپڑا لٹکانا 99
مساجد کابیان
نقش و نگار والی صفیں یا قالین 99
چپس والے فرش پرنماز 99
قبرستان میں نماز 100
مسجد کے مینار بنانا 100
مسجد کو ایک جگہ سےدوسری جگہ تبدیل کرنا 101
نوافل گھر میں ادا کرنا 101
گھر سے دور مسجد میں نماز 102
دوکان میں نماز 102
لکڑی کی جائے نماز 103
مریض کی جائے نماز 103
تحیۃ المسجد کا حکم 103
بوجہ اختلاف دوسری مسجد بنانا 106
مسجدمیں اعلانات کرنا 107
مسجدکی تعمیر میں زکوٰۃ لگانا 107
مسجد کاغسل خانہ 107
مسجد میں’’اگر بتی‘‘ لگانا 108
بیٹے کے نام پرمسجد کانام 108
اوقات نماز
نمازوں کی ترتیب اور سنتوں کی قضاء 108
طلوع و غروب آفتاب کےوقت نماز پڑھنا 110
بارش میں نمازوں کو جمع کرنا 112
خوف و سفر کے بغیر نماز جمع کرنا 112
زوال مثل اوّل معلوم کرنا اور صلوٰۃ عصر کاوقت 114
اذان و اقامت
تہجد کی اذان 115
اذان سے قبل الصلوٰۃ والسلام کہنا 117
اذان کےوقت کتے کاآوازنکالنا 119
اکیلے آدمی کا اذان و اقامت کہنا 119
جفت اذان اور طاق اقامت 120
الصلوٰۃ خیر من النوم کہاں پڑھا جائے؟ 120
دوہری اذان اور دوہری اقامت 120
پانچوں اذانیں دوہری کہنا 120
اذان کے بعد وسیلہ کی دعا 120
دوسری جماعت کے لیے اذان و اقامت 121
مؤذن کا اذان کے بعد مسجد سےنکلنا 121
اذان کا جواب 121
اقامھا اللہ و ادامھا والی روایت 121
بچے کے کان میں اذان و اقامت 121

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحکاماللہانسانبدعتبریلویتحقیقحدیثحقدعاروحسفرشرعی احکامشرکشیعہطہارتعلمعلماءعلمیفتویٰفنونقرآنلباسمسائلمسجدمسلماننظرنمازوضو
Comments (0)
Add Comment