قرآن سے ایک انٹرویو

قرآن سے ایک انٹرویو

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 306

 

آسمان دنیا کے  نیچے  اگر آج کسی کتاب کو کتاب ِالٰہی  ہونے کا شرف حاصل ہے تووہ صرف قرآن مجید  ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ قرآن سےپہلے  بھی اس  دنیا میں اللہ تعالیٰ نے اپنی کئی کتابیں نازل فرمائیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ سب کی سب انسانوں کی غفلت، گمراہی اور شرارت کاشکار ہوکر  بہت جلد کلام ِالٰہی کے اعزاز سے محروم ہوگئیں۔ اب دنیا میں صرف قرآن ہی ایسی کتاب ہے جو اپنی اصلی حیثیت میں آج بھی محفوظ ہے ۔ تاریخ عالم گواہ ہے کہ  قرآن اس دنیا میں سب سے بڑی انقلابی کتاب ہے اس کتاب نے ایک جہان بدل ڈالا۔ اس نےاپنے زمانے کی ایک انتہائی پسماندہ قوم کو وقت کی سب سے  بڑی ترقی یافتہ اور مہذب ترین قوم میں تبدیل کردیا اور انسانی زندگی  کےلیے  ایک  ایک گوشے میں نہایت گہرے اثرات مرتب کیے ۔آج بھی دنیا بھر کے  مسلمان اس قرآن کو اللہ کی جانب سے نازل شدہ مانتے  ہیں۔ ان کا ایمان ہے کہ یہ ایک بے مثل اور معجز کلام ہے ۔ بندوں پر حجت ِالٰہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا واجب الاطاعت حکمنامہ ہے  او رانسان کی  دنیوی ا ور اخروی فلاح وکامرانی کا ضامن ہے ۔ لیکن اس اعتقاد کےباوصف مسلمانوں  نے اس کتابِ عظیم کی ہدایت  وتعلیم سے مسلسل بیگانگی اختیار کی ۔ جس کا فطری نتیجہ زوالِ امت کی  شکل میں نکلا۔کیونکہ  قرآن  مجید کو اس امت کےلیے  عروج وزوال کا پیمانہ قرار دیاگیا ہے ۔جیسا کہ ہادئ برحق  نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ اس کتاب پر عمل  کے  ذریعے  لوگوں کوعروج عطا کرے گا او راس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قعر زلت میں دھکیل دے گا۔اس لیے ملتِ  اسلامیہ کےہر فرد کایہ فرض ہے  کہ وہ محسن ِانسانیتﷺ کے اس فرمان کے مطابق’’خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ‘‘اس کتابِ الٰہی کی روشنی کو عام کرنےکی جدوجہد کرے ۔ زیر  نظر کتاب’’ قرآن سے  ایک انٹرویو‘‘اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کتاب میں   قرآن حکیم سے اس کی حقانیت اور انسانی زندگی سے  متعلق کم وبیش 232 سوالات کیے گئے ہیں اور پھر کتاب ِ الٰہی کی ترجمانی کرتے ہوئے  ان سب کے جوابات مع  حوالہ جات تحریرکیے ہیں ۔اس کتاب سےمطالعہ سے  ایک عام قاری یہ اندازہ آسانی سے  کرسکے گاکہ قرآن فی الواقع ’’تبیانا لکل شی‘‘ ہے  او رہر اس بات کونہایت وضاحت سے بیان کرتا ہے جس کاتعلق انسانی ہدایت وگمراہی ہے ۔ کتاب کے  مصنف  محترم محمد رفیق چودہری ﷾ علمی ادبی حلقوں میں جانی پہچانی  شخصیت ہیں ۔ ان کو بفضلہٖ تعالیٰ عربی زبان وادب سے  گہرا  شغف ہے  او ر طالبانِ علم  کو  مستفیض کرنے کے جذبے سےسرشار ہیں۔اور کئی کتب کے مصنف ومترجم ہونے کے علاوہ  قرآن مجید کے مترجم ومفسر بھی ہیں  ۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 21
دیباچہ طبع اول 25
دیپاچہ طبع ششم ( اضافہ شدہ ) 27
باب 1: تعارف و معارف 29
قرآن کی تعریف 29
اس کے مختلف نام 29
اس کا مصنف 40
اس کا بھیجنے والا 40
اس کا لانے والا 40
وہ کس کے پاس آیا ؟ 41
وہ من وعن نازل ہوا 41
وہ کب اتارا گیا ؟ 42
وہ تھوڑا تھوڑا نازل ہوا 42
وہ ایک ہی دفعہ کیوں نہیں اتارا گیا ؟ 42
وہ جمع کیسے ہوا ؟ 43
وہ کہاں نازل ہوا ؟ 43
اس کی زبان 44
وہ عربی زمان میں کیوں ہے ؟ 44
اس کے مخاطبین 45
وہ ایک عالمگیر کتاب ہے 46
اس کا موضوع 46
اس کی غرض و غایت 46
اس میں شک کی گنجائش نہیں 47
سابقہ الہامی کتب 48
اس پر ایمان لانا ضروری ہے 49
اس کی آمد کے بارے میں پیش گوئی 50
وہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہے 51
وہ پوری زندگی کے لیے ہدایت ہے 52
اس کی دعوت 52
اس کا انداز بیان 54
اس کا طریق استدلال 55
اس کی ترتیب 56
اس کی آیات کی تقسیم 56
تسمیہ اس کی ایک آیت ہے 57
آیات مکررہ 57
جامع آیات 57
حروف مقطعات 58
سجدہ تلاوت 59
اقسام القرآن 59
ایک تشبیہ 60
پیش گوئیاں 60
فضیلت علم 61
آداب تلاوت 61
فضائل 63
مخالفین کے اعتراضات 66
مخالفت کے اسباب 69
باب 2…تصور کائنات 71
دنیا کے بارے میں تصور 71
انسانی زندگی کا مقصد 72
کائنات کتنے عرصے میں بنائی گئی ؟ 73
کائنات کی ہرچیز جوڑا جوڑا پیدا ہوئی ہے 73
باب 3…. فطرت انسانی 74
انسان اشرف المخلوقات ہے 74
وہ ذمہ دار مخلوق ہے 74
اس کی فطرت کےخصائص 74
عہد الست 78
مرغوبات نفس 78
عقل انسانی کی اہمیت 81
سب سے پہلا انسان 83
انسان پر اللہ نعمتیں بے شمار ہیں 83
باب 4… عقائد و ایمانیات 84
کن امور پر ایمان لانا ضروری ہے ؟ 84
شرط فلاح و نجات 84
ایمان کے بغیر کوئی عمل مقبول نہیں 84
ایمان گھٹتا بڑھتا ہے 85
توحید 86
اللہ کون ہے ؟ 86
مومن کا محبوب حقیقی 100
اللہ کے نام کی کثرت 100
اللہ کی صفت ربوبیت 100
اللہ کی صفت رحمت 101
محبت الہٰی کا معیار 101
اللہ کے پسندیدہ لوگ 101
اللہ ناپسدیدہ لوگ 103
علم غیب صرف اللہ کو ہے 104
شرک سے بچنے کاحکم 105
مشرک کی پہچان 105
مشرکین عرب بھی اللہ کو مانتے تھے 106
شرک ناقبل معافی گناہ ہے 106
مشرک کے لیے بخشش طلب نہ کی جائے 107
فرشتے 107
فرشتوں کا بیان 107
نبوت و رسالت 111
انبیائے سابقین 111
تمام انبیاء انسان تھے 114
وہ سب کے سب مرد تھے 114
نبوت ایک وہبی چیز ہے 114
بعض انبیاء دوسروں سے افضل ہیں 115
ہر قوم میں پیغمبر آئے ہیں 115
ان سب کی دعوت ایک تھی 116
وہ اپنی دعوت کا نمونہ ہوتے ہیں 116
ہر نبی کی مخالفت کی گئی 117
نبی اور رسول میں فرق ہے 117
ہر نبی حوابدہ ہے 118
ایک نبی کی دعا 118
ایک نبی کی بددعا 119
ہر نبی کو معجزہ عطا ہوا 120
وہ اللہ کے بیٹے نہیں تھے 121
وہ خدا نہیں تھے 122
بعث انبیاء کا مقصد 122

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاللہانبیاءانسانپیغمبرتاریخخداخدماتزبانعربعربیعلمیقرآنمسلمانمعجزہنظر
Comments (0)
Add Comment