قرآن وسنت چند مباحث – جلد اول

قرآن وسنت چند مباحث – جلد اول

 

مصنف : پروفیسر حافظ احمد یار

 

صفحات: 382

 

زیر نظر کتاب پروفیسر احمد یار مرحوم،سابق صدر شعبہ اسلامیات ،جامعہ پنجاب،لاہور کے چند علمی وتحقیقی مضامین کا مجموعہ ہے جس میں علوم القرآن،سیرت نبوی اور دیگر موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔زیادہ تر مضامین کا تعلق قرآنی علوم سے ہے۔چنانچہ اس سے متعلق 9مضامین شامل کتاب ہیں جن میں انتہائی اہم مباحث پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس ضمن میں قرآن کریم کی ترتیب نزول،کتابت مصاحف اور علم رسم،رسم عثمانی،خط نسخ اور صلیبیوں اور صیہونیوں کی قرآن دشمنی جیسے عنوانات پر تحقیقی بحث کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لغات واعراب قرآن اور تفسیر الجامع الازھر پر تبصرہ بھی شامل ہے۔اس کے بعد سیرۃ النبی پر تین تحریریں ہیں ان میں اخلاق نبوت سے اکتساب فیض کی شرط او ر علامت کا تذکرہ ہے،پھر عصر حاضر کے لیے سیرت کا پیغام اجاگر کیا گیا ہے اور تیسرے مضمون میں اسلام کے نظام عدل واحسان اور برائیوں کے انسداد پر روشنی ڈالی ہے۔آخر میں عشرگی اہمیت وافادیت پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔اس پہلو سے یہ کتاب بہت علمی نکات وفوائد کی حامل ہے،جس کا مطالعہ یقیناً اضافہ علم کا موجب ہو گا۔

 

عناوین صفحہ نمبر
علوم القرآن
(الف)کتابت قرآن
قرآن کریم کی ترتیب نزول کا سرسری جائزہ 13
کتابت مصاحف اور علم الرسم 45
کتابت مصاحف اور علم الضبط 103
پاکستان میں رسم عثمانی پر مبنی نسخہ قرآن کی اشاعت 173
خط نسخ 185
برصغیر پاک وہند کی ثقافت میں خط نسخ کی اہیمت 215
صلیبیوں اور صیہونیوں کی قرآن دشمنی’’پرانے جال‘‘ 225
(ب)لغات واعراب قرآن
مقدمہ 249
(ج)تفسیر قرآن
مسودہ تفسیر’’الجامع الازہر‘‘پر ایک طالب علمانہ نظر 291
سیرۃ النبی علی صاحبہا الصلوۃ والتسلیم 305
اخلاق نبوت سے اکتساب فیض کی شرط اور علامت 307
سیرت مصطفی ﷺ میں عصر حاضر کے لیے پیغام 323
اسلام کا نظام عدل واحسان اور برائیوں کا انسداد 337
اسلامی نظام مالیات 369
عشر کی اہمیت اور افادیت 371

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامتبصرہتفسیرخطسیرتعلمعلمیقرآنمضامیننظر
Comments (0)
Add Comment