قرآن مجید کے حقوق

قرآن مجید کے حقوق

 

مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی

 

صفحات: 186

 

دین اسلام قرآن مجید کا نام ہے جس کی توضیح وتکمیل سنت رسول اللہ  نےکی۔ قرآن  مجید ایک لائحہ  عمل  اور نصب العین  ہے  کہ جس  نے بھی  اس کو سینے  سے  لگایا اس کی جہالت  اور پریشانیوں  ومصائب وآلام کی زنجیریں پا ش پاش  ہو کر  گر گئیں ۔اور قرآن  مجید ہدایت  ونور کاسرچشمہ  ہے او رزندگی  کے جملہ معاملات کا حل ہے جو اس کے حقوق کو پورا کرنے کےبغیر ممکن نہیں۔اس عالم فانی میں ہر  انسان اپنے حقوق کامتلاشی اور متقاضی ہے  اور اپنے حقوق کو حاصل کر نے کےلیے  ممکن اور غیر ممکن  کاوشیں بروئےکار لائی جاتی  ہیں ۔لیکن  اہل اسلام  کی اکثریت اس بات  سے  غافل ہے کہ  ایک  مسلم پر اسلام  اور قرآن مجید کے کیا  حقوق ہیں ۔زیر نظر کتا ب ’’ قرآن مجید کے حقوق‘‘ محترم قاری صہیب احمد  میری ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر  کلیۃ القرآن الکریم  والتربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی  قرآن مجید کے حقوق کےحوالے سے  قرآن وسنت کے دلائل سے مزین ایک اہم  کتاب ہے ۔ جس میں  محترم قاری  صاحب نے  قرآنی حقوق کو یاد کرانے اور ان کی حقیقت سے اہل اسلام کوباور رکرانے کے لیے  تقریباً 230  احادیث کوسامنے رکھ کر  اپنے جذبات کو حوالہ قرطاس کیا ہے  اور قاری صاحب  نے عام  فہم اور سادہ اسلوب کو ا ختیار کرتے ہوئے اختصار کے ساتھ اس موضوع کی تمام جزئیات کو  بڑے  احسن انداز میں  بیان کردیا ہے ۔  مصنف اس کتاب کے  علاوہ بھی کئی دینی  ،تبلیغی اور اصلاحی  وعلمی کتب کے  مصنف ہیں او رایک معیاری درسگاہ کے انتظام وانصرام کو سنبھالنے  کےعلاوہ  اچھے  مدرس ،واعظ ومبلغ  اور ولی کامل حافظ یحیٰ عزیز میر محمدی ﷫ کے صحیح جانشین اور ان کی  تبلیغی  واصلاحی جماعت کے  روح رواں ہیں ۔اللہ تعالیٰ محترم قاری صا حب کے عمل وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے اور دین اسلام کےلیے  ان کی خدمات کو  شرف  قبولیت سے  نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 5
شکر و دعا 6
کتابچہ لکھنے کا مقصد 9
قرآن کی لغوی و اصطلاحی تعریف 12
قرآن مجید کے فضائل 16
قرآن مجید کے حقوق 44
قرآن مجید پر ایمان لایا جائے 44
قرآن مجید کو ترتیل سے پڑھا جائے 67
قرآن مجید کو سمجھا جائے 104
قرآن مجید پر عمل کیا جائے 119
قرآن مجید کو آگے پہنچایا جائے 132
الخلاصۃ و الخاتمۃ 172
فہرس المراجع و المصادر 180

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاسلامانسانحقوقحلخدماتدلائلدینروحسنتقرآننظر
Comments (0)
Add Comment