قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (قوانین، اصول)
مصنف : عادل سہیل ظفر
صفحات: 119
اللہ رب العالمین کی لا تعداد انمول نعمتوں میں ایک عظیم ترین نعمت قرآن مجید کا نزول ہے۔ جس میں پوری انسانیت کی فلاح وبہودی کا سامان ہے۔ جو سراپا رحمت اور مینار رشد وہدایت ہے جو رب العالمین کی رسی ہے جسے مضبوطی سے پکڑنے والا دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرانی سے ہم کنار ہوگا۔ جو سیدھی اور سچی راہ دکھاتا ہے۔ مکمل فطری دستور حیات مہیا کرتا ہے۔ اس کی ہدایات پر عمل کر نے والا سعادت دارین سے ہمکنار ہوتا ہے۔ اس کی مبارک آيات کی تلاوت کر نے والا عظیم اجر وثواب کے ساتھ ساتھ اطمینان وسکون، فرحت وانبساط اور زیادتی ایمان کی دولت سے مالا مال ہوتا ہے۔ جو کثرت تلاوت سے پرانا نہیں ہوتا نہ ہی پڑھنے والا اکتاہٹ کا شکار ہوتا ہے۔ بلکہ مزید اشتیاق وچاہت کے جذبات سے شادکام ہوتا ہے کیونکہ یہ رب العالمین کا کلام ہے۔ اس کی آیات فرامین الٰہیہ ہیں۔ اس کی دی گئی رہنمائياں ارشادات ربانیہ ہیں، یہ قرآن مجید ہے جو مکمل شفاء ہے، دلوں کو استقامت بخشتا ہے، شکوک وشبہات کے روگیوں کو نسخہ کیمیا عطاء کرتا ہے، خواہشات نفسانی اور طاعت شیطانی کے اسیر مریضوں کے لیے ربانی علاج تجویز کرتا ہے۔ یہ فرقان حمید ہے جو حق وباطل کے درمیان واضح تفریق کرتا ہے۔ شرک وکفر اور نفاق کے اوصاف وعلامات سے آگاہ کرتا اور مذموم صفات واخلاق اور عقائد فاسدہ کے حاملین کے مکر وخداع اور دجل وفریب سے متنبہ کرتا ہے۔ جو قوم قرآن کریم کو اپنا دستور حیات بنا لیتی ہے،خدا اسے رفعت اور بلندی سے سرفراز فرماتا ہے اور جو گروہ اس سے اعراض کا رویہ اپناتا ہے وہ ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد(قوانین، اصول)” محترم عادل سہیل ظفر صاحب کی کاوش ہے جس میں انہوں نے قرآن مجید میں بیان کردہ قواعد کو جمع کردیا ہے۔ اس کتاب کی تیاری میں انہوں نے شیخ ڈاکٹر عمر المقبل کے دروس کو سامنے رکھ کر ستر فیصد مواد اپنی طرف سے جمع کیا ہے۔ مولف موصوف اس سے پہلے بھی متعدد کتب سائٹ پر اپلوڈ کی جا چکی ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
موضوعات کا تعارف | 4 |
مقدمہ | 6 |
قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول، قوانین)، پہلا قاعدہ 1 سورۃ البقرۃ (2) آیت 60) | 9 |
قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول، قوانین)، دوسرا قاعدہ 2 سورۃ البقرۃ (2) آیت 120 | 19 |
قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول، قوانین)، تیسرا قاعدہ 3 سورۃ البقرۃ (2) آیت 120 | 29 |
قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول، قوانین)،چوتھا قاعدہ 4 سورۃ البقرۃ (2) آیت 179 | 44 |
قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول، قوانین)، پانچواں قاعدہ 5 سورۃ البقرۃ (2) آیت 186 | 52 |
قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول، قوانین)، چھٹا قاعدہ6سورۃ البقرۃ (2) آیت 189 | 64 |
قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول، قوانین)،ساتواں قاعدہ 7 سورۃ البقرۃ (2) آیت 197 | 75 |
قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول، قوانین)،آٹھواں قاعدہ 8 سورۃ البقرۃ (2) آیت 216 | 84 |
قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول، قوانین)، نواں قاعدہ 9 سورۃ البقرۃ (2) آیت 237 | 94 |
قرآن کریم میں بیان کردہ قواعد (اصول، قوانین، دسواں قاعدہ 10 سورۃ آل عمران (3) آیت 36 | 101 |