قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی تفسیر
مصنف : نا معلوم
صفحات: 184
اسلام کے ابتدائی دور ہی سے علمائے حق نے قرآنی علوم کی ترویج وتبلیغ کاسلسلہ شروع کیا اور عامۃ الناس کی آسانی کے لیے قرآن کے مطالب و مفاہیم کو احسن اور عام فہم انداز سے پیش کیا ،تاکہ قرآن حکیم کی تعلیمات عام ہوں اورلوگوں میں قرآن فہمی کا ذوق اجاگر ہو ۔علماءکرام نے یہ فریضہ بخوبی ادا کیا اور قرآن مقدس کی تفسیر ،تشریح ،لغوی بحث ،شان نزول کے بیان سمیت مختلف تحقیقی وتکنیکی پہلؤوں پرکام کیا،جوقرآن کے ساتھ ان کی شدید محبت ومودت کی واضح علامت ہے۔ قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی جہاں اور اعتبارات سے بہت زیادہ اہمیت ہے وہیں تفصیلی احوال جنت و جہنم اور دیگر احکامات الٰہیہ نے ان کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اسی کے پیش نظر زیر مطالعہ کتاب میں قرآن کریم کے آخری تین پاروں کا ترجمہ و تفسیر اور دیگر احکام و مسائل کو بالبداہت بیان کر دیا گیا ہے۔ شروع میں قرآن کریم کی فضیلت پر روشنی ڈالی گئی ہے اس کے بعد آخری تین پاروں کا متن کے ساتھ مکمل اردو ترجمہ قم کیا گیا ہے۔ اس کے بعد آخر میں ان پاروں سے مستنبط شدہ احکام کو نہایت عمدہ اور سہل انداز میں بیان کر دیا گیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 0 | |
قرآن کریم پڑھنے کی فضیلت | 2 | |
قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی تفسیر | 4 | |
مسلمان کی زندگی کے متعلق اہم سوالات | 64 | |
دل سے متعلق اعمال کا بیان | 82 | |
ایک سنجیدہ مکالمہ | 93 | |
لاالہ الا اللہ کی شہادت | 110 | |
محمد رسول اللہ کی شہادت | 112 | |
طہارت کے احکام | 114 | |
عورتوں کے فطری خون کے احکام | 118 | |
اسلام میں عورت کے احکام | 122 | |
نماز | 124 | |
زکوٰۃ | 130 | |
روزہ | 133 | |
حج وعمرہ | 136 | |
شرعی دم | 145 | |
نفع بخش تجارت | 158 | |
صبح وشام کے یومیہ اذکار | 159 | |
بعض ایسے کام جن کے ارتکاب سے روکا گیا ہے | 169 | |
سفر نامہ آخرت | 173 | |
کیفیت وضو | 181 | |
کیفیت نماز | 182 |