قرآن کے تصورات ایک موضوعاتی مطالعہ

قرآن کے تصورات ایک موضوعاتی مطالعہ

 

مصنف : ڈاکٹر محمد فتحی عثمان

 

صفحات: 311

 

قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں زیرنظر کتاب’’قرآن کےتصورات ایک موضوعاتی مطالعہ‘‘ ڈاکٹر محمد فتحی  عثمان مصری رحمہ اللہ کی انگریزی تصنیف      ATopical Study-Concepts Of Quran:Translation  كا اردو ترجمہ ہے۔ڈاکٹر فتحی عثمان کی یہ تصنیف قرآن کےپیغام کو اورقرآن میں انسانی زندگی کے جملہ پہلوؤں کےبارے میں کیا کچھ بتایا گیا ہےاس کوسمجھنے میں بہت مفید کتاب ہے۔بالخصوص جدیدتعلیم یافتہ طبقہ کےلیے  اس میں دل چسپی اور اپنے ایمان ویقین کو تازہ کرنے کا کافی سامان موجود ہے۔فاضل مصنف نے بہت عام فہم اور سلیس انداز میں قرآنی پیغام کی وضاحت کی ہے ۔حسب ضرورت قدیم اورجدید مفسرین  کےحوالے دیے ہیں  اور سائنسی معلومات سے بھی  استفادہ کیا ہے۔زکوٰۃ فاؤنڈیشن ،انڈیا نےاس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کا ترجمہ کروا کر شائع کیا ہے۔’’کانسپیٹس آف قرآن‘‘ کا مکمل اردو ترجمہ تین جلدوں میں ہے یہ پہلی جلد ہےجوکہ اصل کتاب کےابتدائی تین ابواب پر مشتمل ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 13
تعارف 15
عرض مترجم 18
دیباچہ 21
باب اول ابتداء الفاتحہ 39
باب دوم عقیدہ 42
تخلیق کائنات تک 42
کائنات 45
حیات غیر انسانی 45
بنی نوع انسان 83
انسانی دسترس سے ماوراء مخلوق 143
باب سوم عقیدہ 2 200
باب چہارم عقیدہ 3 225
پیغام الٰہی 235
اللہ کا عام پیغام 250
اللہ کے رسول اور انبیاء 255
تمام پیغمبروں کا ایک ہی پیغام اللہ کی بندگی 275
باب پنجم عبادت 265
قرآن میں عبادت کا تصور 266
عمومی تعلیمات 275
صلوٰۃ ( نماز) 280
زکوۃ 288
روزے 292
حج 296
عبادت کے لیے دوسرے اعمال 301
باب ششم اخلاقی قدریں اور آداب 306
باب ہفتم شریعت 308
باب ہشتم شریعت 2 310
باب نہم دعائیں 311
ضمیمہ 312

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہاللہترجمہخطباتشریعتعلمعلماءقرآنکائناتمسلمانمعاشرہمعلوماتنظر
Comments (0)
Add Comment