قرآن حکیم انسائیکلوپیڈیا

قرآن حکیم انسائیکلوپیڈیا

 

مصنف : ڈاکٹر ذو الفقار کاظم

 

صفحات: 885

 

اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتابوں میں قرآن کریم وہ زندہ وجاوید معجزہ ہے جو تقریباً سوا چودہ سالوں سے دنیائے عالم کی ہدایت اور رہنمائی کر رہا ہے۔ اللہ جل جلالہ کے اس کلام نے بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا‘ ان گنت لوگوں کو انسانی زندگی کا مقصد اور زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھلایا‘ بہت سے لوگوں کی اصلاح وتربیت کر کے انہیں صراط مستقیم پر رواں دواں کیا اور بے حد وحساب افراد کی ذہن سازی کر کے انہیں ہدایت وکامرانی سے سرفراز کیا اور پھر صرف یہیں  تک نہیں بلکہ طرز معاشرت کی تعلیم‘ رہن سہن کا سلیقہ وغیرہ کے احکامات دیے ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی خاص قرآنی تعلیمات پر مشتمل ہے ۔ یہ کتاب سوالاً جواباً لکھے جانے والا ایک شاہکار انسائیکلوپیڈیا ہے جسے بہت سے موضوعات کا احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ مستند ترین کتابوں سے ماخوذ کیا گیا ہے۔ اس میں ہر سوال کا جواب کم ازکم تین‘چار یا پانچ حوالوں سے مزین ہے اس لحاظ سے یہ ایک مفصل‘ ضخیم اور مستند ترین معلوماتی خزانہ ہے اور اس میں مخلوقات کی تخلیق اور ان کے فضائل‘ خصائل اور ان کی مکمل تاریخ بیان کی گئی ہے۔ انبیاء کے تذکرے‘ قرآنی قصے‘ عجائبات قرآن اور قرآنی پشین گوئیاں بھی اس کتاب کا  حصہ ہیں۔ یہ کتاب’’ قرآن حکیم انسائیکلوپیڈیا ‘‘ ڈاکٹر ذوالفقار کاظم کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
قرآن اورالٰہیات
اسماءالحسنیٰ 19
قرآن اورخدائی صفات 55
معلم قرآن بہ نگاہ قرآن
اسماءوصفاتی نام رسول اکرمﷺ 69
محمداورقرآن صفات نبویﷺ 87
حضورﷺاوردیگرانبیاء﷩ 98
عظمت قرآن
قرآن کےاسماءوالقاب 119
فضائل قرآن بہ زبان قرآن 128
ارشادات نبویﷺ کی روشنی میں 134
قرآن اوردیگرآسمانی کتب 147
نزول قرآن سےتدوین قرآن تک
وحی اوراقسام وحی 167
قرآن کارسم الخط اورجمع قرآن 179
خطاطان قرآن۔عہدنبوی اورمابعد 186
خطاطان قرآن ۔برصغیرمیں 193
تجویدوقرات
تلاوت قرآن کےفضائل وآداب 203
رموزءاوقاف 206
فن قرات وتجوید 210
قرآنی اصطلاحات 221
قرآن کےتراجم وتفاسیر
علم التفسیراوراس کےلوازمات 227
تفسیرعہدنبوی سےدورصحابہ تک 239
تفسیربعدکےادوارمیں 240
اہم کتب تفاسیراورتراجم 244
علاقائی اوربین الاقوامی زبانوں میں تراجم 248
قرآن کےزبان وبیاں پراثرات
قرآنی محاورسےاورضرب الامثال 269
غالب اوراقبال کی شاعری مین قرآنی تلمیحات 272
قرآنی مثالیں 277
اجزائےقرآنی
حروف کلمات اعراب 289
رکوع ،سجدے،منزلیں 295
آیات قرآنی 299
چندخاص آیات 306
پارے 311
سورتیں 312
سورۃ فاتحہ سےسورۃ الناس تک 329
قرآن ۔تاثرات ونظریات
قرآن اورامہات المومنین ؓ 515
قرآن اورصحابہ کرام﷢ 517
قرآن اورکفارمکہ 525
قرآن اورمشاہیر 526
قرآن اورقائداعظم 537
قرآن اورمخلوقات
انسان اورانسانی ضروریات 541
قرآن اورفرشتے 543
قرآن جنات اورشیطان 559
حیوانات قرآں 559
معدنیات قرآن 561
نباتات قرآن 569
علوم القرآن
قرآن علوم کاخزانہ 575
قرآن اورجدیدتحقیق 583
تخلیق ارض وسماء 588
قرآن اورماحولیات 593
قرآن اورنفسیات 594
قرآن اورصحافت 610
احکام القرآن
عبادات ومعاملات 617
سیاست وحکومت 626
آداب معاشرت 628
نظام معیشت 631
خانگی زندگی اورباہمی روابط 632
حسن معاشرت 635
مضامین قرآن
اسلامی عبادات وعقائد 639
غزوات قرآن 655
انبیائے قرآن 666
قصص القرآن 745
اعجازالقرآن
قرآن کاعدوی معجزہ 827
قرآن کی پیش گوئیاں 836
قرآنی دعائیں 841
قرآن اوراشیائےارض وسماء 853
فرقے،مذاہب اورافراد
اسلام اورمسلمان 869
اہل کتاب مشرکین کفاراورمنافقین 872
معبوادن باطل 886
جنت ،دوزخ،اوران کےمکین 888
اسمائےابراراوراسمائےکفار 889
متفرق سوالات 890

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اصلاحاللہانبیاءانسائیکلوپیڈیاانقلابتاریختبصرہتعلیماتدعازبانشاعریقرآنقراتمعجزہ
Comments (0)
Add Comment