قومی تصورات کی تشکیل میں شریعت اسلامی کا منہج اعتدال

قومی تصورات کی تشکیل میں شریعت اسلامی کا منہج اعتدال

 

مصنف : ڈاکٹر عجیل جاسم نشمی

 

صفحات: 47

 

اسلام جہاں غلو اور مبالغے سے منع کرتا ہے وہیں ہر معاملے میں راہ اعتدال اپنانے کی  ترغیب دیتا ہے۔اسلام کی شان اور عظمت ہی تو ہے کہ اس نے اپنے ماننے والوں کوہر طرح کی مصیبت اور پریشانی سے نجات دیکر دنیا والوں کے سامنے یہ باور کرایا ہے کہ وہی صرف ایک واحددین ہے جوتمام ادیان میں رفعت وبلندی کا مرکز وماویٰ ہے جہاں اس نے عبادت وریاضت کی طر ف ہماری توجہ مرکوزکی ہے وہیں ہمارے معاشرے کی اصلاح کی خاطر ہم کو کچھ احکام سے نوازا ہے تاکہ ان احکام کو اپنا کر اللہ کا قرب حاصل کر سکیں ۔دین اسلام کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اس نے اعتدال،توسط اور میانہ روی کی تلقین کی ہے اور ہمیں امتِ وسط اور میانہ روی اختیار کرنے والی امت بنایا اوراس کو خوب موکد کیا۔اعتدال کواپنانے والوں کو کبھی بھی رسوائی اور پچھتاوے کا منہ نہیں دیکھنا پڑتاہے اسکے برعکس وہ لوگ جو اعتدال اور توسط کی راہ کوچھوڑ کر دوسری راہ کو اپنی حیات کا جزء لاینفک سمجھ بیٹھتے ہیں ایسے لوگ یا تو افراط کاشکار ہو جاتے ہیں یا پھر تفریط کی کھائی میں جا گرتے ہیں۔ شریعت اسلامیہ جہاں عبادات ومعاملات میں اعتدال کا حکم دیتی ہے وہیں وطنیت کے  تصور میں راہ اعتدال کی جانب راہنمائی کرتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” قومی تصورات کی تشکیل میں شریعت اسلامی کا منہج اعتدال ” کویت کے معروف عالم دین ڈاکٹر عجیل جاسم نشمی صاحب کی تصنیف ہے ، جس کا اردو ترجمہ محترم الیاس نعمانی صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف اور مترجم دونوں کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
مقدمہ 9
وطن کی تعریف 13
وطن دوستی اور شہریت کا مفہوم 13
وطن دوستی اور اسلام 16
غیر مسلم ممالک کے مسلمانوں کی وطن دوستی 19
شہریت  اور وطن دوستی کی بابت راہ اعتدال 23
وطن اور وطن دوستی کی بابت وارد احادیث 28
وطن سے محبت اور ایمان سے اس کا تعلق 33
وطن دوستی سے متعلق بعض مسائل پر شرعی کلام 37
پرچم کی سلامی 37
فوج کی موسیقی اور قومی ترانہ کے وقت کھڑا ہونا 40
کیا وطن کا دفاع کرتے ہوئے مر جانے والا شخص شہید ہے 43

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماردواردو ترجمہاسلاماسلامیاصلاحاللہپریشانیتبصرہترجمہحیاتدعادینشریعتمسائلموسیقی
Comments (0)
Add Comment