قراۃ حضرت امام نافع رحمہ اللہ بہ روایت سیدنا ورش رحمۃ اللہ علیہ

قراۃ حضرت امام نافع رحمہ اللہ بہ روایت سیدنا ورش رحمۃ اللہ علیہ

 

مصنف : قاری رحیم بخش پانی پتی

 

صفحات: 370

 

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کی جانے والی  کتب ِسماویہ میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالیٰ نے امت کی آسانی کے لئے سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں،عالمِ اسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔محدث لائبریری ،لاہورمیں ان چاروں متداول روایات میں مجمع ملک فہد کے مطبوعہ قرآن مجید بھی موجود ہیں۔عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل علم اور قراء نے عربی و اردو میں کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظررسالہ’’ قراءۃ حضرت امام نافع رحمۃ اللہ علیہ بہ روایت سیدنا ورش رحمۃ اللہ علیہ‘‘شیخ القراء قاری رحیم بخش پانی پتی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔ فاضل مصنف نے پیش  لفظ میں سیدنا ورش کا  قراءات  میں  جامع انداز مقام ومرتبہ اور ان کا تعارف  پیش کرنے کےبعد اس  کتاب میں ورش کی مشکل ترین روایت کی تمام وجوہ کو جمع فرمایا ہےجس سے طلباء پوری آسانی کے ساتھ روایت کوسمجھ کریاد کرسکتے ہیں۔یہ رسالہ اپنے موضوع میں نہایت جامع اور مکمل ہے ۔

 

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواسلاماللہرسالہعربیعلمقرآن
Comments (0)
Add Comment