قواعد ہجاء القرآن مع طریقہ تعلیم الصبیان
مصنف : قاری محمد شریف
صفحات: 234
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر عربی واردو زبان میں بے شمار کتب موجود ہیں،جن میں سے ایک یہ کتاب بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” قواعد ھجاء القرآن مع طریقۃ تعلیم الصبیان ” استاذ القراء والمجودین قاری محمد شریف صاحب بانی مدرسہ دار القراء لاہور پاکستان کی کاوش ہے۔جو ان کی سالہا سال کی محنت وکوشش اور عرصہ دراز کی تحقیق وجستجو کا نتیجہ ہے۔اور شائقین علم تجوید کے لئے ایک نادر تحفہ ہے۔اس کتاب کی انفرادیت یہ ہے کہ محترم قاری صاحب نے تجوید کے قواعد بیان کرنے کے بعد شعبہ ناظری،حفظ اور قراءات پڑھنے والے طلباء کے لئے الگ الگ پڑھانے کے طریقے بیان کئے ہیں کہ کس درجہ کے طلباء کو کس انداز میں پڑھایا جائے اور یہ طریقے اساتذہ کے لئے انتہائی مفید اور کار آمد ہیں۔تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 12 | |
نام کی تشریح | 15 | |
کتابچہ کی ضرورت | 16 | |
مطبوعہ چارٹس | 17 | |
اسکولی طلبہ کو پڑھانے کے اصول | 18 | |
متن کے علاوہ حواشی بھی | 20 | |
ناظرہ ، حفظ اور تجوید کے معلمین کے لیے بھی | 21 | |
ایک درد مندانہ گزارش | 32 | |
احساس کہتری میں مبتلا نہ ہوئیے | 24 | |
سبق پڑھانے سے پہلے مطالعہ ضرور کیجیے | 28 | |
قاعدہ کےمضامین کے اجمالی خاکہ | 30 | |
پہلی تختی :مکمل قرآنی قاعدہ کی پہلی تختی : حروف ہجاء یامفرد حروف | 36 | |
پہلی تختی کےپڑھانے کا طریقہ | 33 | |
بسم اللہ پڑھا کر حروف کہلائیے | 33 | |
ابھی سے صحیح تلفظ سکھائیے | 35 | |
امتحان لیجیے | 37 | |
حروف ہجاء انتیس ہیں اٹھائیس نہیں | 41 | |
حروف ہجا کی ترتیب کونسی بہتر ہے | 41 | |
2۔مرکبات کی تمہید او رحروفوں کے سرے | 44 | |
تختی نمبر دو کے پڑھانے کا طرقہ : بچوں کو علمی انداز میں نہ سمجھائیے | 45 | |
3۔مرکبات کے ضمن میں مفردات کی مشق | 47 | |
ہدایت : ساری تختی ایک ہی دن میں نہ پڑھا دیجیئے | 50 | |
4۔حرکات زبر زیر پیش | 52 | |
مہمل الفاظ نہ کہلائیے | 54 | |
5۔زبر زیر پیش کی مشق قرآنی الفاظ میں | 55 | |
قواعد علم الہجاء کا آغاز | ||
ہجے کرانے میں سبک رفتاری سے کام نہ لیجیے | 56 | |
رواں بھی ضرور کہلائیے | 57 | |
6۔جزم | 59 | |
صحت لفظی کا یہاں بھی خیال رکھیے | 60 | |
حرکت والے حرف کو جزم والے حرف کے ساتھ کس طرح ملایا جائے | 61 | |
7۔قرآن کے الفاظ میں جزم کی مشق | 63 | |
8۔حروف مدہ | 65 | |
بچےحروف مدہ کوایک الف سے زیادہ نہ کھینچے پائیں | 66 | |
9۔ قرآن الفاظ میں حروف مدہ کی مشق | 67 | |
چھوٹے بچوں کو مد کا قاعدہ نہ سمجھائیے | 68 | |
مدوالے الفاظ کےجوڑ | 69 | |
10۔ کھڑا زبر ، کھڑی زیر اور الٹا پیش | 70 | |
تقابل کی صورت میں بھی پڑھائیے | 72 | |
11۔حروف لین | 73 | |
واؤ لین اور یا ء لین کونرم اورمعروف ادا کرائیے اور کشش سے بچائیے | 74 | |
12۔ حروف لین کی قرآن شریف کے الفاظ میں مشق | 76 | |
13۔ تشدید | 77 | |
14۔ تشدید والے الفاظ کی قرآنی الفاظ میں مشق | 79 | |
تشدید والے حروف کوجزم والے حرف کے ساتھ ملانے کاقاعدہ | 80 | |
راء میں تکریر نہ ادا ہونے دیجیے | 82 | |
تتمہ اور غنہ | 83 | |
15۔ تنوین | 85 | |
16۔قرآن الفاظ میں تنوین کی مشق | 87 | |
چھوٹے بچوں کوعلمی چیزیں نہ سمجھائیے | 88 | |
17۔ تین سے زیادہ حرفوں والے الفاظ کے ضمن میں مشق | 89 | |
تلفظ سےمتعلق ہدایات | 92 | |
اب بلیک بورڈ سے کام لینے کی ضرورت نہیں | 94 | |
18۔وہ ا لفاظ جن کی ایک طرح کے دو دو حرف آئیے ہیں | 95 | |
19۔ کھڑا زبر، کھڑی زیر اور الٹے پیش کی قرآنی الفاظ میں مشق | 97 | |
20۔وہ الفاظ جن میں حروف مدہ کےبعد ہمزہ آیا ہے | 99 | |
ہمزہ کوسخت ادا کرا ئیے | 102 | |
21۔ حروف مدہ کے بعد تشدید | 103 | |
22۔خالی حروف اور شوشے | 107 | |
23۔ ننھا سا نون یا نون قطنی | 112 | |
24۔جزم کےبعد اسی طرح کا تشدید والا حرف | 114 | |
تشدید کے ساتھ غنہ | 117 | |
25۔ جزم کے بعددوسری طرح کا تشدید والا حرف | 118 | |
ایک اشکال : سوال و جواب | 122 | |
26۔ ساتھ ساتھ دودو تشدیدیں | 124 | |
27۔مشکل الفاظ | 126 | |
پوری تختی کے ہجے کرائیے | 128 | |
28۔ نون ساکن اور تنوین کے بعد غیر مشدد حرف | 129 | |
29وہ الفاظ جن میں ساتھ ساتھ دو دوہمزے آئے ہیں | 134 | |
30۔ملتی جلتی آوازوں اور قریب قریب مخرجوں والے الفاظ | 136 | |
جلد بازی سے کام نہ لیجئے | 137 | |
31۔ ایک طرح کے دودو لفظ | 138 | |
32۔ وقف کے طریقے | 140 | |
وقف والے الفاظ کےہجے | 143 | |
33۔وہ الفاظ جن کاتلفظ رسم کے خلاف ہے | 145 | |
ہجے صرف تلفظ کے مطابق کرائیں | 148 | |
34۔ حروف مقطعات | 150 | |
35۔ اسماء اللہ الحسنیٰ | 152 |