قواعد کلیہ اور ان کا آغاز و ارتقا ( مع اضافات )

قواعد کلیہ اور ان کا آغاز و ارتقا ( مع اضافات )

 

مصنف : ڈاکٹر محمود احمد غازی

 

صفحات: 209

 

اسلامی علوم میں فقہ کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ اسلامی فقہ اسلام کا نظام قانون ہے‘ جو اپنی جامعیت ووسعت اور دائر کار کے لحاظ سے تمام معاصر اور قدیم نظم ہائے قانون سے فائق وبرتر ہے جس کا کئی مغربی ماہرینِ قانون نے بھی برملاء اعتراف کیا ہے۔ البتہ یہ واضح ہے کہ اس نظام قانون کی ترتیب وتدوین اور انطباق وتطبیق کا عمل انسانی کاوش ہے‘ جس کی تیاری میں انسانی تاریخ کی بہترین ذہانتیں اور دماغ کارفرما رہے ہیں۔ ہر انسانی عمل کی طرح اس کی تفصیلات‘ جزئیات کے استنباط اور انطباق وتشریح میں بھی بہتری پیدا کرنے کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے اور مختلف ادوار میں اس کے نئے گوشوں اور کم نمایاں پہلوؤں کو نمایاں کرنے‘ بدلتے زمانے کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق اضافے کرنے اور تبدیلی لانے کا عمل جاری رہا ہے۔اور آج یہ احساس شدت سے بیدار ہے کہ مسلم معاشرے میں اسلامی احکام وقوانین کا نفاذ ہو اور اس حوالے سے علماء نے بہت سے کتب بھی لکھ دی ہیں جن میں سے ایک زیر تبصرہ کتاب بھی ہے جس میں اسلامی فقہ کے ایک اہم موضوع قواعد کلیہ اور ان کے آغاز وارتقاء اور اس پر لکھی گئی کتب کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے اور مختلف فقہی مذاہب کے قواعد کلیہ کی‘ مثالوں کے ساتھ مختصر تشریح کی گئی ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ قواعد کلیہ اور اُن کا آغاز وارتقاء ‘‘ ڈاکٹر محمود احمد غازی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 9
قواعد کلیہ کی ابتداء 11
قاعدہ کلیہ کی تعریف 18
قواعد کلیہ کی فقہی اور قانونی حیثیت 23
قواعد کلیہ میں استثناءات 28
علم قواعد کی ابتدائی تاریخ 31
حنفی فقہاء اور قواعد کلیہ 38
مالکی فقہا اور علم قواعد کلیہ 53
شافعی فقہا اور علم قواعد کلیہ 55
حنبلی فقہا اور علم قواعد کلیہ 63
قواعد کلیہ کا موضوعاتی مطالعہ 69
عمومی قواعد 71
اصولی قواعد 123
عبادات سے متعلقہ قواعد 157
دیوانی معاملات سے متعلقہ قواعد 163
فوجداری معاملات سے متعلقہ قواعد 189
ضابطہ شہادت سے متعلقہ قواعد 195
مصادر و مراجع 205

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماسلاماسلامیاسلامی احکاماللہتاریختبصرہدعاشہادتعلمعلماءفقہقانونمحمود احمد غازیمذاہب
Comments (0)
Add Comment