قواعد اصولیہ میں فقہاء کا اختلاف اور فقہی مسائل پر اس کا اثر
مصنف : ڈاکٹر مصطفیٰ سعید الخن
صفحات: 617
فقہا کی اختلافی آرا اور ان کے دلائل کاتنقیدی مطالعہ ایک دلچسپ موضوع ہے۔ تیسری اور چوتھی صدی کے فقہا نے اس موضوع کی طرف توجہ کی اور اختلاف فقہا پر مستقل کتابیں لکھیں۔ محمدبن نصر المروزی، محمد بن جریر طبری اور ابو جعفراحمد بن محمد الطحاوی نے اس موضوع پر بسیط کتب تحریر فرمائیں۔ برصغیر کے معروف فقیہ شاہ ولی اللہ نے اس موضوع پر دو رسالے تحریر فرمائے۔ ایک رسالہ تو اجتہاد و تقلید پر اصولی بحث ہے لیکن اس کتاب کا ایک باب اختلاف فقہا اور اس کے اسباب و علل پر ہے۔ شاہ صاحب کا دوسرا رسالہ ’رسالہ الانصاف فی بیان سبب الاختلاف‘ ہے۔ اس رسالہ میں ائمہ فقہا کے اسباب و علل پر بھی گفتگو کی ہے اور بعض اہم فقہی فقہی مسالک میں تطبیق کی سعی بھی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں بھی پروفیسر مصطفیٰ سعید الخن نے اس موضوع پر اسلاف کے ذخیرہ علم کو پیش نظر رکھ کر قواعد اصولیہ کا علمی جائزہ لیا ہے اور قواعد اصولیہ میں اختلاف کی وجہ سے جو اثرات اختلاف الفقہا پر مرتب ہوئے ہیں ان کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ اس کتاب کی علمی حیثیت اور موجودہ دور میں اس کی افادیت کے پیش نظر شریعہ اکیڈمی نے اس کا اردو ترجمہ کرایا ہے۔ شریعہ اکیڈمی کے فاضل نوجوان مولانا حبیب الرحمٰن نے اس کتا ب کو اردو میں ترجمہ کرنے کا کام سرانجام دیا ہے۔ اصول فقہ اور قواعد اصولیہ کے فنی مباحث کو بڑی محنت سے انھوں نے رواں اردو میں منتقل کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 11 | |
عہد رسالت میں قانون سازی اور اس کے ماخذ | 15 | |
فروعی مسائل میں اختلافات اور اس کے اہم اسباب | 35 | |
پہلا باب۔ان اصولی قواعد سے بحث جن میں احکام پر الفاظ کی دلالت کے مختلف طریقے بیان کیے گئے ہیں | 129 | |
اصولی قواعد کا ارتقاء | 131 | |
احکام پر الفاظ کی دلالت کے مختلف طریقے | 136 | |
الفاظ سے مفہوم اخذ کرنے کے وہ قواعد جن میں اختلاف ہے | 153 | |
دوسرا باب۔شمول اور عدم شمول کے اعتبار سے الفاظ کی دلالت سے تعلق رکھنے والے قواعد | 207 | |
عام اور خاص | 211 | |
علماء کے نزدیک عام پر عمل کرنے کا حکم | 216 | |
عام اور خاص میں تعارض | 228 | |
مشترک کا اپنے معانی میں استعمال | 242 | |
تسرا باب۔امر اور نہی | 305 | |
امر | 307 | |
امر مطلق فوری تعمیل کا تقاضا کرتا ہے یا اس کی تعمیل بعد میں بھی درست ہے | 333 | |
نہی | 340 | |
پہلا قاعدہ۔جب نہی مطلق ذکر کی جائے تو وہ کسی چیز کے حرام ہونے کا تقاضا کرتی ہے | 342 | |
دوسرا قاعدہ۔نہی ممنوعہ چیز کے فاسد اور باطل ہونے کا تقاضا کرتی ہے | 351 | |
چوتھا باب۔ان قواعد کے بارے میں جو قرآن وسنت کے ساتھ خاص ہیں | 385 | |
وہ قواعد جو قرآن کریم کے ساتھ خاص ہیں | 387 | |
وہ قواعد جن کا تعلق صرف سنت سے ہے | 404 | |
پانچواں باب۔اجماع اور قیاس | 455 | |
تمہید | 456 | |
قیاس | 473 | |
قیاس کی حجیت میں اختلاف اور اس کا نتیجہ | 473 | |
حدود اور کفارات میں قیاس | 508 | |
اسماء لغویہ میں قیاس | 513 | |
چھٹا باب۔وہ دلائل جن میں اختلاف ہے | 525 | |
تمہید | 527 | |
قول صحابی | 527 | |
استصحاب | 537 | |
مصالح مرسلہ | 547 | |
اختتام۔نکاح کے اہم مسائل | 559 | |
اختتامیہ | 612 |