قوموں کا عروج و زوال

قوموں کا عروج و زوال

 

مصنف : امام ابن حزم اندلسی

 

صفحات: 1042

 

امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ اگرچہ ظاہر ی تھے لیکن پھر بھی ان کی علمیت اور علوم اسلامیہ میں مہارت کےتمام لوگ معترف ہیں۔ انھوں نے بے شمار قیمتی کتابوں کا ذخیرہ اپنے پیچھے یادگارچھوڑا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب موصوف کی مشہور زمانہ کتاب ’کتاب الفصل فی الملل والنحل‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ جس میں انھوں نے ظاہری اصولوں کو عقائد پر منطبق کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے فلاسفہ، ملاحدہ، مادیین، یہود، نصاریٰ غرض اکثر اہل مذاہب کے عقائد و خیالات نقل کیے ہیں اور ان کا شدت کے ساتھ رد کیا ہے۔ انھوں نے توراۃ و انجیل کے محرف ہونے پر جو بحث کی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کو یہود و نصاریٰ کی کتب پر مجتہدانہ عبور حاصل تھا۔ وہ اسلامی عقائد پر روشنی ڈالتے ہوئےہر فرقہ کے ان مسائل کا رد پیش کرتے ہیں جو اس کے نزدیک غلط اور باطل ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ان تفسیری روایات کا شدت سے رد کیا ہے جن کے مطابق انبیا غیر معصوم ہیں۔ علاوہ ازیں انھوں نے جادو کی حقیقت و ماہیت پر تفصیلی گفتگو کی ہے اور دلائل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ جادو سے خرق عادت امور وجود میں نہیں آ سکتے۔ اس کے علاوہ بہت سی فلسفیانہ مباحث بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ علامہ ابن حزم نے کتاب میں بعض ایسے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے جن سے عام طور پر سلف متفق نہیں ہیں مثلاً ان کا دعویٰ ہے کہ عورتیں بھی پیغمبر ہو سکتی ہیں اور اس پر انھوں نے تفصیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بہت سی قرآنی آیات سےاستدلال کیا ہے پھر انھوں نے اس خیال کا بھی تفصیل کے ساتھ رد کیا ہے کہ عورتوں کا درجہ مردوں سے کم ہے۔ اردو ترجمہ نہایت سلیس ہے جو کہ مولانا عبداللہ عمادی نے کیا ہے اور بہت سی مشکل عبارتوں کو سادہ اور آسان لفظوں میں بیان کر دیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف الملل والنحل از شبلی نعمانی 23
دیباچہ 23
طول لا طائل 28
پیش نظر تالیف 28
مشاہدہ اور ہدایت 31
آغاز انسانیت 32
باب سوفسطائیہ 36
انکار حقیقت 37
وہ سجدہ اور ہے یہ سجدہ اور ہے 110
خدا کے بیٹے آدمی کی بیٹیاں 143
کلمات عشرہ 214
خوف لعنت 232
مطلق خدا 234
عیسائی حضرت عیسیٰ کی مخالفت میں 262
خدا کی اولاد 302
صحت نقل کلام اللہ 317
طبقات ارض 347
بعد تکمیل 348
جلد دوم
اسلامی افتراقات 349
قدر مشترک 350
علم الہٰی 364
ماہیت کی تحقیق 408
قرآن کا بیان 429
ہدایت وتوفیق 462
قضاء قدر 469
کفار پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے یا نہیں 590
کس کی تکفیر کی جائے گی اور کس کی تکفیر نہیں کی جائے گی 641
آدم ؑ کے متعلق کلام 660
آسمان ہی جنت ہے 752
جلد سوم
تحقیق امامت ومفاضلت صحابہ ؓ 757
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر 842
شناعت شیعہ 851
خواتین کی نبوت 916
کونسی مخلوق افضل ہے 919
رنگوں کا بیان 1034

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
22.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاردواردو ترجمہاسلامیاللہامامتانجیلپیغمبرترجمہدلائلسلفصحابہعبداللہمذاہبمسائلنظریہود
Comments (0)
Add Comment