قصص القرآن جلد اول ودوم

قصص القرآن جلد اول ودوم

 

مصنف : محمد حفظ الرحمن سیوہاروی

 

صفحات: 631

 

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے دنیائے انسانی کی ہدایت کےلیے جو مختلف معجزانہ اسلوبِ بیان اختیار فرمائے ہیں ان میں سےایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ قوموں کے واقعات و قصص کے ذریعہ ان کے  نیک و بد اعمال اور ان اعمال کے ثمرات و نتائج کو یاد دلائے اور عبرت و بصیرت کا سامان مہیا کرے۔ قرآن مجید کے قصص و واقعات کا سلسلہ بیشتر گزشتہ اقوام اور ان کی جانب بھیجے ہوئے پیغمبروں سے وابستہ ہے اور جستہ جستہ بعض اور واقعات بھی اس کے ضمن میں آ گئے ہیں۔ مسلمان قوم کی پستی کو دیکھتے ہوئے مولانا محمد حفظ الرحمٰن سیوہاروی نے قرآن مجید میں موجود ان قصص کو یکجا صورت میں پیش کرنے کا اہتمام کیا تاکہ ان سے عبرت و بصیرت حاصل کی جائے۔ اس وقت آپ کے سامنے ’قصص القرآن‘ کی پہلی اور دوسری جلد ہے جس میں حضرت آدم سے لے کر حضرت یحییٰ ؑ تک کے واقعات نہایت مفصل اور محققانہ انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ تمام واقعات کی بنیاد اور اساس قرآن عزیز کو بنایا گیا ہے اور احادیث صحیحہ اور واقعات تاریخی کے ذریعے ان کی توضیح و تشریح کی گئی ہے۔ خاص خاص مقامات پر تفسیری، حدیثی اور تاریخی اشکالات اور بحث و تمحیص کے بعد سلف صالحین کے مسلک کے مطابق ان کا حل پیش کیا گیا ہے۔ ہر پیغمبر کے حالات قرآن عزیز کی کن کن سورتوں میں بیان ہوئے ہیں ان کو نقشہ کی شکل میں ایک جگہ دکھایا گیا ہے۔ علاوہ بریں ’نتائج و عبر‘ یا ’عبر و بصائر‘ کے عنوان سے اصل مقصد اور حقیقی غرض و غایت یعنی عبرت و بصیرت کے پہلو کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 13
عرض ناشر 17
حضرت آدم علیہ السلام 17
حضرت نوح علیہ السلام 53
حضرت ادریس علیہ السلام 71
حضرت ہود علیہ السلام 81
حضرت صالح علیہ السلام 97
حضرت ابراہیم علیہ السلام 119
حضرت اسماعیل علیہ السلام 171
حضرت اسحق علیہ السلام 189
حضرت لوط علیہ السلام 195
حضرت یعقوب علیہ السلام 211
حضرت یوسف علیہ السلام 215
حضرت شعیب علیہ السلام 261
حضرت موسیٰ وہارون ؑ 271
حصہ دوم 431
حضرت یوشع بن نون علیہ السلام 435
حضرت حزقیل علیہ السلام 443
حضرت الیاس علیہ السلام 449
حضرت الیسع علیہ السلام 455
حضرت شمویل علیہ السلام 457
حضرت داؤد علیہ السلام 471
حضرت سلیمان علیہ السلام 499
حضرت ایوب علیہ السلام 553
حضرت یونس علیہ السلام 569
حضرت ذوالکفل علیہ السلام 589
حضرت عزیر علیہ السلام 597
حضرت زکریا علیہ السلام 609
حضرت یحیٰ علیہ السلام 619

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.1 ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاللہپیغمبرحلسلفقرآنمحمد حفظ الرحمٰن سیوہارویمسلمانواقعات
Comments (0)
Add Comment