قصص النساء فی القرآن الکریم

قصص النساء فی القرآن الکریم

 

مصنف : احمد جاد

 

صفحات: 433

 

قرآن و حدیث کا اسلوب ہر اعتبار سے خاص، ممتاز اور منفرد ہے۔ کسی ادیب، مؤرخ یا سیرت نگار نے کوئی واقعہ بیان کرنا ہو تو وہ مربوط انداز میں وقت، جگہ اور شخصیات کا تذکرہ کرے گا۔ لیکن قرآن مجید کا اسلوب بیان بالکل نرالا ہے اور اس کا مقصد نہایت اعلیٰ و ارفع ہوتا ہے۔ قرآن مجید میں جس قدر داستانیں بیان کی گئی ہیں، ان میں اخلاقی اور روحانی پہلو خاص طور پر پیش نظر ہوتا ہے۔ بلکہ ہر پہلو داستان کی جان ہوتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب’’ قصص النساءفی القرآن الکریم ‘‘عربی زبان میں فضیلۃ الشیخ احمد جاد کی ہے اور اس کو اردو قالب میں ابو ضیاء محمود احمد غضنفرڈھالا ہے۔اس کتاب میں پاکباز مومنات خواتین کی مہکتی سیرت کے روح پرور اور ایمان افروز قصّے تذکرے داستانیں بیان کی گئی ہیں جو قرآن مجید نے بیان کی ہیں۔اور قصص کو نہایت مختصر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اور مسلمان بہنوں کو چاہیے کہ وہ مومن عورتوں کی سیرت کا مطالعہ کریں اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی سعادت حاصل کریں اور اس کتاب کو مرتب کرنے کا مقصد بھی یہی ہے۔امید ہے کہ یہ کتاب بگڑتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کے لئے کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

عناوین صفحہ نمبر
آئینہ قصص النساءفی القرآن الکریم
حرف تمنا:موت کےقصے قرآن مجید مین 11
مقدمہ 13
قصص النساءکوقلم بندکرنےکی وجہ 13
اسلام سےپہلے عورت کامقام 15
اسلام میں عورت کامقام 16
قرآن کریم میں قصہ بیانی کاامتیاز 24
حرفے چند 26
وفاکی پیکر‘شوہرکی پیاری
سیدہ سارہؓ 32
سیدہ سارہؓ کون ہے؟ 36
ایمان کی دولت 36
بادشاہ وقت سےکانٹے  دار مناظرہ 49
وطن سےجدائی اورشام کی طرف ہجرت 53
عفت وعصمت کی متوالی مبارک خاتون 57
ہمدرد خاتون 59
دوبارہ مصرسےشام کی طرف 60
قیمتی خوشخبری 61
اللہ کریم پر اعتماد کرنےوالی عظیم خاتون
تمہید 77
خلاصہ کلام 82
صابرہ شاکرہ اوروفاکی پتلی
زوجہ ایوب ﷤ 86
ایوب ﷤ کون ہیں؟ 86
آزمائش میں صبر 88
وفادار کون 90
جس کو اللہ کی طرف سے الہام ہوا
ام موسی﷤ 102
اعجاز اورچیلنج 104
مومن خاتون جس کی طرف الہام کیاگیا 111
آل فرعون نےاسے اٹھالیا 115
ام موسی ﷤ کادل بےچین ہوگیا 118
اللہ کاپوشیدہ ہاتھ کام کرتاہے 121
کافربادشاہ کی مومنہ بیوی
فرعون کی بیوی ملکہ آسیہ 126
مناقب سیدہ ملکہ آسیہ 128
صورت دیگر 133
شرم حیاء کےدونادر نمونے
شعیب ﷤ کی دوبیٹیاں 140
سورج کی پجاران ملکہ
قوم سباکی سربراہ ملکہ بلقیس 156
بلقیس کون ہے؟ 160
تمہید داستان 161
مصرکےدھوکہ کےبازملکہ
عزیز مصرکی بیوی 176
بےراہ روخراب معاشرہ 177
یوسف ﷤ بحیثیت عزیز مصر 205
عفت وعصمت کی پاسبان ماں
صدیقہ طاہرہ سیدہ مریم ﷤ 210
سیدہ مریم کون ہے؟ 218
سیدہ مریم ﷤ کی فضیلت 218
چند تمہیدی باتیں 222
مریم ﷤ کی پیدائش اورپرورش 226
بابرکت پرورش 233
واضح معجزات 235
زکریا﷤ کویحییٰ کی خوشخبری کی داستان 239
انتخاب 241
بڑی آزمائش 244
مشقت اورآزمائش 247
حبیبہ حبیب کبریا
صدیقہ بنت صدیق ؓ 264
پاکیزہ خاندان 266
سیدناابوبکر﷜کےگھرمیں 268
ابتدائی تعارف 270
سلسلہ نسب 270
نبی کریم ﷺ کےنزدیک سیدہ عائشہ کامقام ومرتبہ 271
حجرہ عائشہ ؓمیں نبی اکرم ﷺ کی وفات 276
نبی کریم ﷺ کی سیدہ عائشہ ؓسےشادی 277
بہتان کاواقعہ 283
فی ظلال القرآن میں تبصرہ 290
نزول وحی میں تاخیر 295
قرآن نص کےزیرسایہ 297
تہذیب وتادیب 300
اسباق اورنصیحتیں 306
مسلم معاشرےمیں فحاشی پھیلانے پر تنبیہہ 306
شیطان کےنقش قدم پر چلنے پر تنبیہہ 308
درگزرکرنےاورتزکیہ اختیار کرنےکی دعوت 310
دھمکی اورسرزنش 311
عقل وفکر کی دعوت 312
سیدہ زینب بنت جحش ؓ 316
فیاضی وسخاوت کی پیکر
زینب بنت جحش ؓایک طائرانہ نظر 317
سلسلہ نسب 317
فضائل ومناقب 317
قسمت کالکھا 321
آسمانی ایوارڈ 328
امہات المومنین ﷢ کی دائمی سبق آموز کہانیاں 333
دنیاوآخرت کےدرمیان 339
خانہ نبوی میں سازش 344
اسلام کی خاطر وطن کی خیرباد کہنے والی
ام کلثوم بنت عقبہ ؓ 350
اسلام پر بیعت 357
جس کےآنسوؤں پر قرآن نازل ہوا!
خولہ بنت ثعلبۃ 361
خولہ بنت ثعلبہ ؓکون ہیں؟ 362
عقل مند خاتون 367
جس نےاسلام میں سب سےپہلے خلع کامطالبہ کیا 369
جمیلۃ بنت ابی 369
کبثۃ بنت معن بن عاصم 374
عورتوں کےحقوق اوران سےبےرغبتی پر تنبیہ 373
اللہ کی دوعظیم المرتبت بندیاں 388
اسلام میں پہلالعان اورغیرت کامسئلہ 392
لگائی بجھائی کرنےوالی 401
اروی بنت حرب 401
کفرپرہٹ دھرمی 403
سخت وعید 406
دخران اسلام 412
دین میں خیانت کرنےوالی
سیدہ لوط﷤ کی بیوی 413
دین میں خیانت 424
داستان کی ابتداء 418
کافروں کابدلہ 427
سیدنالوط﷤ کی اولاد 427

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواصلاحاللہالہامبیویتبصرہحدیثخواتیندعاروحزبانسیرتقرآنمسلماننظروحی
Comments (0)
Add Comment