قصر علم ٹونک کے کتب خانے اور ان کے نوادر
مصنف : صاحبزادہ شوکت علی خاں
صفحات: 317
کتب خانوں کی تاریخ چار ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔کتب خانہ یا دارُالکُتُب یا مکتبہ (Library)، ایک ایسی جگہ یا مقام جہاں اُن لوگوں کو پڑھنے کے لیے کتابیں مہیّا کی جاتی ہیں جو لوگ (مالی یا دوسری وجوہات کی بنا پر) کتابیں خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں۔جدید درالکتب میں کوئی بھی شخص ہر قسم کی معلومات تک کسی بھی شکل و ذریعہ سے بے روک رَسائی حاصل کر سکتا ہے۔ مع معلومات کے، یہ دارالکتب ماہرین یعنی کِتاب داروں کی خدمات بھی مہیا کرتی ہیں جو معلومات کو ڈھونڈنے اور اُن کو منظّم کرنے میں تجربہ کار ہوتے ہیں۔کسی بھی تعلیم یافتہ معاشرے میں لائبریری اور قارئین کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔افرادکی تربیت اور ترقی میں لائبریریاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ان کی موجودگی اور عدم موجودگی کسی بھی آبادی کے تہذیبی رجحانات اور ترجیحات کی عکاسی کرتی ہیں۔دنیا بھر میں تاریخی کتب خانے موجود ہیں جوآج بھی مرجع کی حیثیت رکھتے ہیں ۔برصغیر پاک وہند کے میں بھی تاریخی حیثیت کے حامل کتب خانے موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’قصر علم ٹونک کے کتب خانے اور ان کےنوادر‘‘ صاحبزادہ شوکت علی خاں صاحب کی مرتب شدہ ہے ۔ٹونک، بھارت کے صوبہ راجستھان کا ایک قصبہ ہے جو بناس ندی کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔ جے پور سے اس کی مسافت 95 کلومیٹر ہے۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں ٹونک کے مختلف کتب خانوں موجود تقریبا 400 اہم کتابوں کا مختصر تعارف ان کی کتابوں کی کیفیت کو اس کتاب میں پیش کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
انتساب | 3 |
فہرست مضامین | 4 |
فہرست کتب شمولہ مضامین کتاب ہذا | 6 |
اظہاتشکر | 18 |
ایک خواب جوحقیقت بنا | 21 |
آتش کاروال | 26 |
مقدمہ | 29 |
کتب خانہ ٹونک کے بعض مخطوعات | 49 |
ٹونک کے کتب خانے اوران کانوادر | |
فن تاریخ کےنواور(قسط اول) | 82 |
ٹونک کے تاریخی مخطوطات(قسط دوم) | 93 |
ٹونک کے تاریخی مخطوعات(قسط سوم) | 107 |
ٹونک کے تاریخی مخطوعات (قسم چہارم) | 122 |
ٹونک کے نادرتاریخی مخطوطات | |
جہانگیر کےدورکاایک نایاب مخطوطہ | 149 |
ٹونک کےدوقدیم کتب خانے | 155 |
اورنیسٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے عربی فارسی ریسرچ ڈارئکیریٹریٹ تک | 172 |
سی پارہ دل | 182 |
ٹونک کے علماءاورمدارس کے کتب خانے(قسط اول) | 192 |
ٹونک کے علماءاورمدارس کے کتب خانے(قسط دوم) | 195 |
ٹونک کے علماءاورمدارس کے کتب خانے(قسط سوم) | 205 |
کتب خانہ عرفانیہ ٹونک کے نادرمخطوطات(قسط اول) | 216 |
کتب خانہ عرفانیہ ٹونک کے نادرمخطوطات(قسط دوم) | 232 |
کتب خانہ عرفانیہ ٹونک کے نادرمخطوطات(قسط سوم) | 252 |
فن سیرت اورٹونک (قسط اول) | 266 |
فن سیرت اورٹونک (قسط دوم) | 279 |
کتب خانہ وزیرالدولہ ٹونک کے چند نوادر | 297 |