قانونی دستاویز نویسی ( اصول اور نمونے )

قانونی دستاویز نویسی ( اصول اور نمونے )

 

مصنف : محمد عطاء اللہ خان

 

صفحات: 487

 

دستاویز سے مراد ہر وہ اہم تحریر، یاد داشت یا اقرار نامہ ہے جوآئندہ حوالے کے لیے مفید ہو۔اور جوشخص پیشے کے طور پر اپنے قلم سے دستاویزات لکھتا ہے اُسے ’’دستاویز نویس‘‘ کہتے ہیں۔ان تحریروں میں کاروباری معاملات، منصفین کے فیصلے، تاریخی شواہد، بادشاہوں اور حکومت کے اہم ذمہ داروں کے مطالعے کے لئے عبادت گاہوں اور شہروں کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔دستاویز کسی بھی متمدن معاشرے میں اجتماعی زندگی کی ایک بنیادی ضرورت ہے۔اس کی بدولت معاشرہ بہت سی ان خرابیوں سے محفوظ رہتا ہے جو حقوق اور ذمہ داریوں کا تعین نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہو سکتی ہیں۔دستاویز کی موجودگی معاملے کے تمام فریقوں کو حدود کا پابند کرتی ہےاور اختلاف یا نزاع کی صورت میں صحیح فیصلے اور انصاف کے لئے بنیاد کا کام دیتی ہے۔اردو زبان میں دستاویز نویسی صدیوں سے رائج ہےاور اس وقت اس پر کئی کتب لکھی جا چکی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب”قانونی دستاویز نویسی (اصول اور نمونے)”محترم محمد عطاء اللہ خان صاحب کی تصنیف ہے، جسے کوثر برادرز،  ٹرنر روڈ، ہائی کورٹ، لاہور نے طبع کیا ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں قانونی دستاویزات کے اصول اور نمونے جمع کر دئیے ہیں تاکہ ہر شخص کوئی بھی قانونی دستاویز لکھتے وقت ان کا لحاظ رکھ سکے۔یہ کتاب اشٹامپ فروش حضرات کے بہت مفید اور انتہائی اہم ہے، انہیں اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔

عناوین صفحہ نمبر
حصہ اول
نظری اصول 21
1۔دستاویز 23
2۔دستاویزنویسی ایک فن 28
3۔ دستاویز کی زبان واسلوب 31
4۔دستاویز کی رجسٹری 50
حصہ دوم :
دستاویزات کے نمونے 53
1۔اجازت نامہ 55
اراضی پر کیمپ لگانے کا اجازت نامہ 57
کرایہ پر لیے گئے مکان میں دکان کھولنے کا اجازت نامہ 58
مرغیانی فارم قائم کرنے لیے اجازت نامہ 60
کینٹین چلانے کاجازت نامہ 62
2۔ازدواج نامہ 65
طلاق نامہ 68
دستاویز ملیسخ حق مہر 70
اقرار نامہ اخراجات گزا رہ 71
عقد ثانی کاصورت میں پہلی بیوی کے نان ونفقہ کاقرار نامہ 72
3۔اعتراف نامہ 75
عتراف نامہ برائے توسیع مدت 79
بینک سے قرضے کی مدت میں اضافہ 80
دکان کی واجب الاداقیمت کی ادائیگی 81
دستاویز ات پیش کرنے کا وعدہ 82
خط کی صورت میں اعتراف نامہ 83
4۔اقرار نامہ 85
خالصتا عارضی ملازمت کااقرار نامہ 89
عارضی بنیادووں پر تقرر 90
سراکاری دفاتر میں تقرر 92
نجی دفاتر میں تقرر 95
مکان تعمیر کرنے کاقرار نامہ 97
تعمیر عمارت کے ٹھیکے کااقرار نامہ۔ 100
گشتی کارندے کے تقرر کا اقرار نامہ 103
کارکن کے تقرر کااقرار نامہ 105
بحیثیت  کا رندہ اشیافروخت کرنے کااقرار نامہ 107
اپنی دکان پردوسرے مال کے ساتھ کمپنی کامال فروخت کرنے کااقرار نامہ 111
ڈیلر کے ذریعے مکان فروخت کرنے کا اقرار نامہ 113
ڈیلر کے ذریعے  مکان فروخت کرنے کااقرار نامہ (بصورت خط) 114
ہندوبیوہ کے نان ونفقہ کااقرارنامہ۔ 115
پہلی بیوی کے نان ونفقہ کااقرار نامہ۔ 117
رسالوں کے لیے اشتہار حاصل کرنے کا اقرار نامہ 199
ناشر اور مصنف کے مابین اقرار نامہ۔ 122
حکم نمبر۔قاعدنمبر۔کے تحت درج مقدمے کا اقرار نامہ۔ 126
قانون حصول اراضی کی وفعہ 41کے تحت اقرار نامہ۔ 128
دیوار پر اشتہار لگانے کااقرار نامہ۔ 130
مکان کرایے پر دینے کا اقرار نامہ۔ 133
مکان فروخت کرنے اقرار نامہ۔ 135
زرعی اراضی یافارم فروخت کرنے کااقرار نامہ۔ 137
قسطو ں پر خریدار ی کا اقرار نامہ۔ 139
5۔بیع نامہ 143
فروخت مکان کا بیع نامہ 152
فروخت پلاٹ ومکان کابیع نامہ۔ 154
ولیہ قانونی وحقیقی کی جانب سے بیع نامہ۔ 157
مجنون شخص کی طرف سے بیع نامہ 160
محکمہ ستحفظ نابالغاں کی طرف سے بیع نامہ 161
نابالغ کے ولی کی طرف سے بیع نامہ۔ 162
مشترکہ ہندوخاندان کی جائداد کی فروخت کابیع نامہ۔ 164
متعدد مشترکہ مالکان کی جانب سے فروخت کابیع نامہ۔ 165
کھڑی فصل کی فروخت کابیع نامہ۔ 166
سرکاری وصول کنذہ کی طرف سے ولوالیہ جائداد کی فروخت کابیع نامہ 167
متولیان کی طرف سے فروخت کابیع نامہ 168
سرکا ی اراضی کی بذریعہ نیلامی فروخت او راس کابیع نامہ ۔ 171
جائداد مر ہونہ کی فروخت کابیع نامہ۔ 172
6۔پٹہ نامہ کرایہ نامہ 173
اراضی برائے تعمیر ہوٹل کاپٹہ نامہ۔ 179
کرایہ نامہ مکان 182
کرایہ نامہ ذیلی کرایہ داری 187
پٹہ نامہ اراضی برائے بازی گاہ 189
7۔تبادلہ نامہ 191
مساوی مالیت کی دوجائدادوں کا تبادلہ نامہ 195
غیر مساوی مالیت کی دوجائدادوں کا تبادلہ نامہ 197
زبانی تبادلہ کی توثیق کاتبادلہ نامہ 198
تبادلہ نامے کی منسوخی اور اسابقہ حیثیت کی تحالی ۔ 199
8۔تصفیہ نامہ 201
قرض خواہوں سے تصفیہ 204
محکہ تحفظ نابالغاں اوراہندو بیوہ کے درمیان تصفیہ ۔ 206
متوفی کی بیوہ اوراس کی بیٹوں کے مابین تصفیہ 208
متعدد عویداروں کے مابین خاندانی تصفیہ 210

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اصولاللہبیویتبصرہحقحقوقدستاویزاتزبانمعاشرہ
Comments (0)
Add Comment