قاموس القرآن

قاموس القرآن

 

مصنف : قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی

 

صفحات: 814

 

قرآن کریم کی جو جو خدمت جس جس انداز میں علماء امت نے گزشتہ تیرہ سوسال میں اپنے اپنے مخصوص ذوق  فکرونظر  اور اپنے اپنے زمانہ کے مخصوص احوال وظروف  کےدائرہ میں انجام دی ہے اس سے انکار کرنا چاند پر خاک ڈالنا ہے۔من جملہ دیگر خدمات کے ایک خدمت یہ بھی تھی کہ قرآن کریم کے خصوصی لغات مرتب کیے گئے جن میں قرآن کریم کے الفاظ کی صوری ومعنوی تحقیق کی گئی ان لغات القرآن میں امام راغب اصفہانی ؒ کی ’’مفردات غریب القرآن‘‘ اپنی گوناگوں خصوصیات کی بناء پر مشہور وممتاز ہے۔ اردو  زبان میں جب تصنیف وترجمہ کا دور شروع ہوا  اور حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی ؒ  نے اردوئے معلیٰ کے آئینہ خانہ میں قرآن کریم کےمعانی ومطالب  کے لعل وجواہر سجائے  اور اپنا پہلا بامحاورہ اردو ترجمہ قرآن کریم مرتب کیا  تو لغات القرآن کے موضوع پر بھی ایک مختصر کتاب ترتیب دی ۔کتاب بہت مختصر تھی جس میں الفاظ کے معانی اور ان کی مختصر تشریح درج کی گئی تھی۔ شاہ صاحب کے اس بنیادی کام پر بعض دوسرے اہل علم نے اضافے کیے  اور کئی کتابیں طبع ہوکر بازار میں آئیں مگر الفاظ قرآن کی صرفی ونحوی تشریح  سے ان کا قلم آگے نہ بڑھ سکا اور اردو زبان وادب میں ہر جہتی ترقی کے باوجود خدمت قرآن کریم کےسلسلہ میں یہ خلا باقی رہا۔ اس خلا کو پر کرنے کی سعادت دیگر اہل علم کے ساتھ قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی نے بھی کی۔ جو قاموس القرآن کے نام سے تمام الفاظ قرآنی کا صحیح اردو ترجمہ  اور ان کی مکمل صرفی ونحوی تشریخ نیز جملہ وضاحت طلب الفاظ پر سہل زبان  میں مختصر جامع اور مستند

 

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ 9
ضروری ہدایات 15
الف 17
باء 107
تاء 118
ثاء 188
جیم 190
حاء 200
خاء 216
دال 227
ذال 237
راء 241
زاء 260
سین 267
شین 288
صاد 304
ضاد 324
طاء 328
ظاء 338
عین 342
غین 379
فاء 389
قاف 405
کاف 434
لام 453
میم 465
نون 583
واؤ 627
ھاء 645
یاء 660

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہامام راغب اصفہانیتحقیقترجمہترجمہ قرآنچاندخدماتراغب اصفہانیزبانشاہ عبدالقادر محدث دہلویعلمعلماءقرآن
Comments (0)
Add Comment