قاموس الفقہ جلد اول

قاموس الفقہ جلد اول

 

مصنف : خالد سیف اللہ رحمانی

 

صفحات: 549

 

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دین میں تفقہ سب سے افضل عمل ہے۔جو اللہ کی ذات، اس کے اسماء وصفات، اس کے افعال، اس کے دین وشریعت اور اس کے انبیاء ورسل کی معرفت کانا م ہے،اور اس کے مطابق اپناایمان ،عقیدہ اور قول وعمل درست کرنے کا نام ہے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا :اللہ تعالی جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے۔ اس موضوع کے حوالے سے بہت سی کتب منظر عام پر آ چکی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی اسی موضوع کے حوالے سے ہے جسے علوم اسلامی کا ایک عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا کہا جا سکتا ہے۔اور کتاب کے نام سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ کتاب صرف فقہ کی اصطلاحات کے حوالے سے ہوگی لیکن حقیقت میں یہ کتاب فقہ کی مصطلحات کے علاوہ تفسیر‘ حدیث‘ اصول فقہ اور قواعد فقہ کے اصطلاحی الفاظ سے بھی اعتناء کیا گیا ہے اور محض مصطلحات کے تعارف پر اکتفاء نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس کے ذیلی مباحث اور متعلقات  کوشرح وبسط سےپیش کیا گیا ہے۔ اس کی ترتیب اولاً حروف تہجی کے اعتبار سے کی گئی ہے پھر بحث کے آغاز میں لغوی واصطلاحی تعریف بیان کی گئی ہیں اور فقہی حدود وقیود کو ملحوظ رکھا گیا ہے تاکہ تعریف جامع ومانع رہے اور ہر طرح کے سقم سے محفوظ ہو۔یہ کتاب اردو زبان میں مرتب ہونے والی فقہ اسلامی کی پہلی انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں فقہی اصطلاحات کو حروف تہجی کی ترتیب سے فقہی احکام‘ حسب ضرورت احکامِ شریعت کی مصالح اور معاندین اسلام کے رد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اور مذاہب اربعہ کو ان کے اصل ماخذ سے نقل کیا گیا ہے نیز جدید مسائل اور اصولی مباحث پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ہر بات مستند حوالہ کے ساتھ‘ دل آویز اُسلوب اور عام فہم زبان میں بیان کی گئی ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ قاموس الفقہ ‘‘مولانا خالد سیف اللہ رحمانی﷾ کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظات 159
قاموس الفقہ ایک ایک تعارف 189
حروف چند۔صاحب کتاب کےبارےمیں 200
سخن ہائےگفتنی 244
حرف آخریں 249
فقہی اصطلاحات 256
قانون خداوندی کی ضرورت 318
شریعت اسلامی کےامتیازی اوصاف 319
عدل 319
توازن واعتدال 320
عقل وحکمت سےمطابقت 320
فطرت انسانی سےہم آہنگی 321
جامعیت 322
ابدیت ودوام 322
تنفیذکی قوت 323
قانون شریعت کےمصادر 324
منصوص مصادر 324
کتاب اللہ 324
آیات احکام 324
احکام القرآن پرکتابیں 325
سنت رسول 326
سنت رسول کی اہمیت 326
اسباب اختلاف 334
علمی اختلاف رحمت کےہےکہ کہ زحمت 334
بعض امورکےدلیل شرعی ہونےنہ ہونےمیں اختلاف 335
نصوص کےمعتبرہونےنہ ہونےکی وجہ سےاختلاف 335
بعض دلیلوں پرواقف نہ ہونےکی وجہ سےاختلاف 335
ادلہ شرعیہ میں ظاہری تعارض اورترجیح 336
ایک سےزیادہ معنوں کی گنجائش 336
تغیراحوال کی وجہ سے اختلاف راےئ 336
اسباب اختلاف پرکتابیں 337
فقہی اختلاف اورمجتہدین کااختلاف ذوق 337
فقہ لغوی واصطلاحی معنی 338
فقہ اوردین وشریعت 339
فقہ اسلامی کادائرہ 340
فقہ کی فضیلت 341
تدوین فقہ کےمراحل 343
عہدنبوی 343
احکام شریعت کےمصادر 343
مکی زندگی میں عملی احکام 344
قرآن مجیدکےفقہی احکام دونوعیتں 344
بشری حیثیت سےآپﷺ کےبعض احکام 344
آپﷺ کےطبعی افعال 345
وقتی تدبیرکےتحت کئےجانےوالےافعال 345
کیاآپﷺ نےاجتہادفرمایاہے 345
آپﷺ کےعہدمیں صحابہ ؓ کااجتہاد 345
آپﷺ کی موجودگی میں اجتہاد 246
زمانےجاہلیت کےبعض احکام کوباقی رکھنااوربعض کی اصلاح 346
دوسرامرحلہ خلافت راشدہ 348
احکام کےمصادر 348
جماع کی کوشش 348
اختلاف رائے 348
کم سےکم کوجمہورکومتحدکرنےکی سعی 349
مصلحت کےتحت حضرت عمر﷜کےفیصلے 350
صحابہ ﷢اختلاف رائےکوبرانہیں سمجھتےتھے 350
صحابہ﷜ کےدرمیان اختلاف رائےکےاسباب 351
اختلاف رائےمیں اختلاف ذوق کااثر 351
قرآن مجیدکی جمع وتدوین 352
اصحاب افتاءصحابہؓ 352
تیسرامرحلہ اصاغرصحابہ اوراکابرتابعین 353
صحابہ کےمختلف شہروں میں ورداختلاف رائےکی کشرت 353
اصحابہ حدیث اورصحاب راےئاوردونوں کی خصوصیات 354
فرق باطلہ کاظہور 355
روایت حدیث کی کثرت 355
اس عہدکےہم فقہاءاورباب افتاء 356
تدوین حدیث 357
فن جرح وتعدیل کاآغاز 357
فن قراءت کاعروج 357
اصول فقہ کی تدیون 358
فقہی اصطلاحات کاظہور 358
اجتہادکی کثرت اوراس کےاسباب 358
فقہ کی باضابطہ تدوین 359
امام ابوحنیفہ کےشرکاءکار 360
امام اوزاعی 361
سفیان ثوری 362
لیث بن سعدؓ 362
داؤوظاہری 362
ابن جریرطبری 362
تقلیدکامنفی اثر 364
اس عہدکےاہم فقہاء 366
حنیفہ 366
مالکیہ 366
شوافع 367
چھٹامرحلہ سقوط بغداد تاختتام تیرہویں صدی 368
اس عہدکےاہم فقہاء 369
حنیفہ 369
مالکیہ 369
شوافع 370
حنابلہ 370
فقہ اسلامی عہدجدیدمیں 370
فقہی وسیع النظری 370
ظاہریت نئےلبا س میں 370
نئےمسائل کی طرف توجہ 371
دفعہ وارفقہی کتابوں کی ترتیب 371
قدیم کتابوں پرتحقیق وترقیم کاکام 372
مجامع فقہیہ کاقیام 373

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماردواسلاماسلامیاصولاللہانبیاءانسائیکلوپیڈیاتبصرہحدیثخالد سیف اللہخلافتدعادینزبانشریعتصحابہفقہمذاہبمسائل
Comments (0)
Add Comment