قلم کے آنسو جلد دوم

قلم کے آنسو جلد دوم

 

مصنف : محمد طاہر نقاش

 

صفحات: 450

 

محترم طاہر نقاش صاحب (مدیر ) دار الابلاغ ،لاہور کی شخصیت اہل علم کے ہاں محتاج تعارف نہیں آپ جامعہ محمد یہ ،گوجرانوالہ سے فارغ تحصیل ہیں اور ایک عرصہ جماعۃ الدعوۃ کے پلیٹ فارم سے گراں قدر صحافتی خدمات دیتے رہے ہیں ۔موصوف کا شمار وطن عزیز کے ان چند قلمکاروں میں ہوتا ہے جن کےقلم کو اللہ تعالیٰ نے تاثیر کی دولت سےنوازا ہے ۔ آپ نےجماعۃ الدعوۃ کا مؤقر رسالہ ’’ الدعوۃ ، غزوہ، جرار وغیرہ میں بیسیوں مضامین سپرد قلم کیے جنہیں قارئین کے ہاں بڑا قبول عام حاصل ہو ا حتی کہ ان مضامین کو کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا ہے ۔ان کےمضامین میں چھوٹے چھوٹے جملوں میں بڑی بڑی حکمت وعمل کی باتیں پڑھنے کو ملتی ہیں۔وہ اپنے قلم کی تبلیغ سے تبلیغ کا اچھوتا انداز اپنائے ہوئے ہیں ۔موصوف نے دینی صحافت میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ ’’ دار الابلاغ‘‘ کے نام سے اشاعت کتب دینیہ کا ادارہ قائم کیا جو چند سالوں میں معاشرےکی ضرورت کے اہم موضوعات پر بیسیوں دینی کتابیں شائع کرچکا ہے ۔طاہر صاحب خودبھی کئی کتب کے مصنف ومترجم مرتب ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قلم کےآنسو جلددوم ‘‘پاکستان کے معروف کالم نگار محترم جناب طاہر نقاش صاحب کی کاوش ہے، جس میں انہوں نے جماعت الدعوۃ پاکستان کے ہفتہ وار چھپنے والے اخبار غزوہ میں شائع ہونے والی مضامین کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی نے موصوف کو رواں قلم اور شستہ تحریر کی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔آپ نے اپنے ان کالمز میں معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی ہے اور ان کالمز کو پڑھ کر بے شمار لوگوں نے اپنی اصلاح کی اور سیدھے راستے پر چلنا شروع کردیا۔آپ کے یہ کالم قارئین غزوہ میں انتہائی مقبول ومعروف تھے۔ان مضامین کی اسی مقبولیت کی بناء پر انہیں ایک جگہ جمع کرکے دارالابلاغ کی طرف سے بڑے خوبصورت انداز میں شائع کیا گیا ہے ۔یہ کتاب سلگتے معاشرتی مسائل کا آئینہ اور خاندان کی اسلامی تربیت کے لیے بہترین راہنما کتاب ہے ۔یہ قلم کے آنسو کی دوسری جلد ہے جلداول اس قبل سائٹ پر پبلش کردی گئی ہے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 9
آنسو….پانی کاایک قطرہ سا 10
حرف تمنا 11
’’ہماری کمیوں کوتاہیوں کی نشاندہی کرتی ہے ‘‘جنرل (ر)حمیدگل 17
’’خون جگرسے بھرکے قلم ‘‘زاہد ملک 19
’’دکھی دلوں کی آہیں‘‘ 22
خوشی ومحبت کےساتھ 25
جنت ارضی سےجنت الفردوس تک 29
عزت وغیرت آزادی اورجشن آزادی 36
پیارکی پیاسی 42
قسمت کی ماری 54
انمول آنسو 66
حقیقی اسٹیٹس کو اپنائیں 74
چڑیاں واچنبہ 83
نیلی آنکھوں میں آنسوؤں کےجگنو 92
آسمانی آپریشن 102
اے اللہ میرے والدین 113
پہلی آہ سحر گاہی 122
نفرتوں کےسوداگر 128
ننھی منی خواہشیں 135
محبتوں میں تلخیاں کیوں آئیں؟ 145
ادا 150
دوستی 156
میٹھا زہر 162
شیشہ دل کوپتھر مت ماریے 167
دھوپ اورچھاؤں 172
سرمایہ کاری 178
اس لیے کہ وہ مصروف ہیں 182
کلی 192
انتخاب جیون ساتھی کا 199
جنازہ غیرت مند ؤں کا 212
ہواؤں کےدوش پر بربادیوں کاسفر 222
صرف اللہ کی رضاکےیے 228
کھوکھلی عزت 240
نام میں کیارکھاہے 246
خداکےلیے بازآجاؤ 251
دراڑیں ڈالنے والے 256
فتنہ وقت 263
ترجیح 270
گلشن اقبال 277
حوروں کی سردار 285
اپنی پہچان کرالو 292
ست بسم اللہ 298
جوتے سرپر 303
دی بیسٹ موبائل میج آف داائیر 308
کتنے کٹھن ہیں نئی زندگی کی شروعات کےلمحات 315
بیمار مجاہد اورایک لاکھ چھیالیس ہزار صلیبیوں کاقتل 323
ابوغریب جیل میں ظلم کرنےوالو اپناماضی دیکھ لو 329
نیک محمد ہم شرمندہ ہیں 334
موجودہ زلزلہ وسیلاب ہمارے کن اعمال کاسبب ہے؟ 338
زلزلہ وسیلاب کی تباہ کاریاں اورہماری ذمہ داریاں 343
خودمختار کشمیر کافارمولا 347
کشمیری بہنو ! ہم شرمندہ ہیں 352
قربانی کےلیے ہم آرہے ہیں 356
مشرف کےساتھ زیادتی نہ کی جائے 360
آخر غزوہ ہی کیوں ؟ 364
حج پر جانےوالو یہ بھی پڑھتے جاؤ 370
حاجیو !جانے سےپہلے 375
حج پہ جانے والو! 380
حج کےموقع پر پاکستان کی بدنامی اورنیک نامی 385
پھولوں کو آگ میں مت جھونکیے 391
حرام موت 398
جیڑیاں آپ آوارہ ہوئیاں 409
’’اندازہ ‘‘ 417
اڑنے والا پراٹھا 424
خداکےنام پر ذکر بتاں کرتےرہے 435
ذلتیں ہمارا مقدر کیوں؟ 442
عبرت کی جاءیاتماشا گا 445

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیاسلامیاصلاحاللہپاکستانتبصرہتبلیغحکمتخدماتدعارسالہعلممسائلمضامین
Comments (0)
Add Comment