قادیانی تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ
مصنف : ڈاکٹر محمد عمران
صفحات: 355
اللہ رب العزت نے سیدنا حضرت آدم سے سلسلہ نبوت کا آغاز کیا اور آخر میں آخری نبی و رسول حضرت محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا۔ آپ ﷺ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کی حقیقت کو جھوٹ وفریب کا بے نقاب کرد یا ۔چنانچہ اس کے خلاف ایک زبر دست تحریک چلی جو اس کے دھوکے اور فریب کو تنکوں کی طرح بہا لے گئی۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے اسے اور اس کے پیروکاروں کو غیر مسلم قرار دے کر ایک عظیم الشان فیصلہ کر کے ایک تاریخ رقم کردی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قادیانی تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘‘ ڈاکٹر محمد عمران کی ہے۔ جس میں مرزا قادیانی نے جو قرآنی آیات کی تحریف اور غلط تفاسیر کیں ہیں ان کو عیاں کیا ہے ۔ مزید اس کتاب میں تعارف قادیانیت، مرزا غلام احمد قادیانی، حکیم نور الدین بھیروی، مولوی میر محمد سعید، مولوی غلام حسن نیازی، ڈاکٹر بشارت احمد، محمد علی لاہوری اور قادیانی کی دیگر تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔ تا کہ کوئی مسلمان ان کی گندی باتوں میں نہ آئے اور گمراہی کے دین سے بچ کر دین محمدیﷺ کو اپنے جسم اور روح میں بسا لے۔ اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو قادیانیوں کے اس خطرناک فتنے سے محفوظ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
تعارف قادیانیت | 15 |
قادیانیت قرآن اوراصول تفسیر | 65 |
حوالہ جات | 87 |
باب دوم | |
مرزاغلام احمد کی تفسیر ’’تفسیر‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ | |
مرزاغلام احمد کےحالات وعلمی مقام | 94 |
تفسیر تفسیر‘‘کاتعارف | 102 |
مرزاغلام احمد کی تفسیر کااصول تفسیر کی روشنی میں جائز ہ | 104 |
مرزاغلام احمد کی تفسیر میں امتیازی مسائل کاجائزہ | 115 |
حکیم نوالدین بھیروی کی تفسیر ’’حقائق الفرقان‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ | |
حکیم نورالدین کےحالات وعلمی ومقام | 151 |
تفسیر حقائق الفرقان کاتعارف | 155 |
حقائق الفرقان کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ | 156 |
حقائق الفرقان میں مذکورہ امتیازی مسائل کاجائزہ | 162 |
مولوی میرمحمد سعیدکی تفسیر’’اوضح القرآن مسمیٰ بہ تفسیراحمدی ‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ | |
مولوی میرمحمد سعید کےحالات | 163 |
تفسیراوضح القرآن مسمٰی بہ تفسیراحمدی‘‘کاتعارف | 164 |
تفسیراوضح القرآن مسمی بہ تفسیراحمدی کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ | 165 |
اوضح القرآن مسمی بہ تفسیری احمدی‘‘میں مذکورہ امتیازی مسائل کاجائزہ | 173 |
مولوی غلام حسن نیازی کی تفسیر حسن بیان‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ | |
غلام حسن نیازی کےحالات وعلمی مقام | 176 |
تفسیر ’’حسن بیان ‘‘کاتعارف | 178 |
تفسیر’’حسن بیان ‘‘کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ | 179 |
’’حسن بیان ‘‘میں موجودہ امتیازی مسائل کاجائزہ | 186 |
ڈاکٹر بشارت احمد کی تفسر ’’انوارلقرآن‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ | |
ڈاکٹر بشارت احمد کےحالات | 189 |
تفسیر انوار القرآن کاتعارف | 190 |
تفسیر’’انوارالقرآن ‘‘کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ | 190 |