قادیانی و لاہوری مرزائی دائرہ اسلام سے خارج کیوں ہیں ؟ علمی جائزہ
مصنف : فضل الرحمان بن محمد
صفحات: 42
اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم سے شروع ہوا اور سید الانبیاء خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے نبوت کسبی نہیں وہبی ہے یعنی اللہ تعالی نے جس کو چاہا نبوت ورسالت سے نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں بن سکتا ۔قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔اسلامی تعلیمات کی رو سے سلسلہ نبوت او روحی ختم ہوچکاہے جوکوئی دعویٰ کرے گا کہ اس پر وحی کانزول ہوتاہے وہ دجال ،کذاب ،مفتری ہوگا۔ امت محمدیہ اسےہر گز مسلمان نہیں سمجھے گی یہ امت محمدیہ کا اپنا خود ساختہ فیصلہ نہیں ہے بلکہ شفیع امت حضرت محمد ﷺ کی زبان صادقہ کا فیصلہ ہے ۔زیر نظر کتابچہ انہی دلائل وبراہین پر مشتمل ہے کہ جن کو سامنےرکھتے ہوئے مقدمہ مرزائیہ بہاولپور او ر1974ء میں عدالت نےقادیانی اور لاہوری مرزائیوں کوغیر مسلم قراردیا
عناوین | صفحہ نمبر | |
حکومت کے فیصلے | 3 | |
اشکال | 3 | |
نبوت | 4 | |
صحابہ ؓ میں نبی کیوں نہیں ہوا؟ | 5 | |
سلسلہ وحی کا انقطاع | 10 | |
قادیانی نبوت | 12 | |
منافقت | 14 | |
نبوت ختم ہو گئی | 18 | |
مسیح موعود یا مجدد | 24 | |
ربوہ والوں کا عقیدہ | 25 | |
لاہوری گروپ کے دعویٰ کی حقیقت | 25 | |
آخری فیصلہ | 27 | |
قادیانی جماعت کی تشکیل کا پس منظر | 31 |