پیغمبر اسلام ﷺ غیر مسلموں کی نظر میں

پیغمبر اسلام ﷺ غیر مسلموں کی نظر میں

 

مصنف : محمد یحیٰ خان

 

صفحات: 483

 

دنیا میں ہزار وں سماجی مصلحین ،فلاسفہ و حکماء ،مدبرین و سیاست داں ،مقنّنین ومنتظمینِ سلطنت ،انسانوں کا بھلا چاہنے والے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے آئے ،لیکن انسانی سماج پر جتنے ہمہ گیر اثرات خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی ذاتِ گرامی کے مرتب ہوئے ، اتنی اثر آفرینی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی ۔ آپ ؐکی شخصیت کے سحر ،کردار کی عظمت اور اخلاق کی پاکیزگی کی گواہی اپنوں اور پرایوں سب نے دی ہے اور آپؐ کی تعلیمات و افکار کی بازگشت دنیا کے ہر خطے میں سنائی دیتی ہے ۔ رسول اللہﷺکی شخصیت اور پیغام کے بارے میں ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر خطے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں ۔ پاکستان کے مشہور ادبی مجلہ ’نقوش‘ کے شہرہ آفاق خصوصی شمارہ ’رسول نمبر‘ میں (جو تیرہ(13) ضخیم جلدوں میں شائع ہوا ہے ) اس موضوع پر کئی مبسوط مضامین ہیں ۔ پروفیسر راما کرشنا راؤ مراٹھی آرٹس کالج برائے خواتین میسور کے شعبۂ فلسفہ میں استاد اور صدر شعبہ رہے ہیں ۔ انہوں نے Mohammad: The Prophet of Islam کے نام سے ایک کتابچہ تصنیف کیا ہے ،جس کا دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ پیغمبر اسلام غیر مسلموں کی نظر میں ‘‘ ایسے ہی غیر متعصب اور حق پسند ( حق پرست نہیں) کار لائل، مائیکل ہارٹ، نیپولین اور کونسٹن ورجیل جارجیو کا خراج عقیدت، انجیل برناباس کی گواہی ۔ گویا کہ یہ کتاب غیر مسلم دانشوروں کے رشحات قلم کا مجموعہ ہے جنہوں نے مغرب کے پھلائے ہوئے پروپیگنڈے کو رد کرتے ہوئے آنحضرت محمد ﷺ کی ذاتِ گرامی کے ساتھ اظہار ِعقیدت کیا ہے اور جھوٹ، افترا اور مبالغہ آمیزی پر مبنی خیالی قلعوں کی بیخ کنی کی ہے۔ان دانشوروں میں ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے ایسے انصاف پسند لوگ شامل ہیں جنہیں اپنی اپنی قوموں اور طبقات میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے۔ اور آخر میں ہندو شعراء کا منظوم کلام ہے جس میں آنحضرت کے ساتھ اظہار عقیدت کیا گیا ہے ۔’’ پغمبر اسلام غیر مسلموں کی نظر میں ‘‘ کو یقینی طور پرمستشرقين كے اعتراضات کے رد َ میں ایک گراں قدر اضافہ قرار دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ اگر آئندہ ایڈیشن میں حسب ذیل تجاویز کو مد نظر رکھا جائے تو کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا: اس کتاب کو تبویب کی شکل دے دی جائے۔ بہت ساری جگہوں پر حوالہ جات ناقص ہیں، انھیں مکمل کیا جائے۔ حوالہ جات کو فٹ

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
تعارف 15
کارلائل کوقائداعظم کاخراج تحسین 19
خط کااردوترجمہ 20
تھامس کارلائل 21
ہیروبطورپیغمبرﷺ اوراسلام 23
مائیکل ہارٹ کی تصنیف میں ذکررسولﷺ 63
پیغمبراسلام عہدسازشخصیت تھے 66
شہنشاہ فرانس نپولین کاخراج عقیدت 71
رومانیہ کےوزیرخارجہ کونسٹن جارجیوکاتعارف 76
دنیامیں پہلاعظیم ترین انقلاب 78
اسلام کی پہلی شہیدخاتون 83
بوگس دلیل 87
ذاتی مشاہدہ 89
نیک روحیں 91
ابوجہل اورحضرت حمزہؓ 92
حضرت عمرؓکاقبول اسلام 96
کفارکےلیے چیلنج 99
حضورؓکی پہلی شادی 103
پہلی ہجرت 104
ابوجہل 107
حضرت ابوبکرؓ 108
قرآن 109
حضرت ابوبکرؓکےخلاف شکایت 111
طویل نظربندی 111
معراج کی علمی توضیح 120
قتل کی کوشش 128
جنات نےبھی قرآن سنا 130
عرب خصوصیات 133
اسلام مین امت کاتصور 135
عبداللہ بن ابی کاتاج 136
انقلاب فرانس بمقابلہ اسلامی انقلاب 138
ہجرت تاریخ کاعظیم واقعہ 141
سب سےبڑی قربانی 147
ہجرت وجہ شہرت 153
قبامیں وردو 153
تارخ کی پہلی مسجد 155
یثرب طیبہ اورمدینہ 156
یہودکی اصل ذہنیت 158
پہلی نمازجمعہ 159
مدینہ میں داخلہ 160
مسجدنبویﷺکی تعمیر 161
نبیﷺ نےخودپتھرڈھوئے 162
اسلامی اخوت 163
حضرت علیؓ بطورمحنت کش 165
اسلام کااولین قانون اساسی 167
مکی قافلوں کی روک ٹوک 176
اہل یورپ کی منطقی مجبوری 179
حسیں عورتین 180
نبیﷺ اپنی والدہ کی قبرپر 181
سچی توبہ کی روایت 184
ماہ حرام میں جملہ 185
حضورﷺکاموقف 188
بدرمیں رسول اللہﷺ کاطرزحرب 190
پہلی بارکےجنگی قیدی مستحق رعایت 202
عورت کےحقوق صدراسلام میں 208
جنگ بدرکامکہ پراثر 209
حملےمیں ناکامی 213
یہودیوں کامکہ اخراج 214
غزوہ احد 219
زنانہ ہتھیار 226
غزوہ احدپرایک نظر 235
ازواج مطہرات 241
جمع آوری قرآن 241
عربستان میں پہلی خندق 253
جاسوسی کادوہرااستعمال 261
صرف رضائےالہیٰ 265
پیغمبراسلام کاارادہ عمرہ 271
مکہ میں قحط اورمسلمان 290
ام حبیبہ ؓسےشادی 291
فتح خیبر 292
زہردینےکی کوشش 299
راست بازانسان 302
لشکرروم کےساتھ جنگ 305
فتح مکہ 310
جنگ حنین 321
طائف پرحملہ 325
حضورﷺ کارضاعی قبیلہ 326
مدینہ واپسی 327
وفودکی آمد 328
خطبہ حجۃ الوداع ایک تاریخی اعلان 334
علالت 338
غزو تبوک 341
وفات 344
نبی برحق انجیل برناباس کی شہادت 348
مسیحی حضرات کیوں برہم ہوئے 351
برناباس کون تھا؟ 352
مخالفت کی اصل وجہ 354
تین شبہات 357
شبہات کاجواب 357
انجیل برنباس میں سے اقتباسات 359
ایک تاریخی الزام کاتاریخی جواب 411
عدل ومساوات کاپیغمبر مہاتماگاندھی 415
انسانیت کےبےغرض لیڈر 417
پیغمبراسلام کےمختصرحالات زندگی 419
زندگی کاایک سچانمونہ 422
روح محمدسےمعافی کی درخواست 426
اسلام اورپیغمبراسلام 430
دنیاکاسب سےزیادہ عوام پسندمذہب 438
رحمت عالم کےاخلاق 441
اسلامی تہذیب اوراس کےعالمگیراثرات 446
بےنظیراخلاق 454
ہندوشعراءکانذرانہ عقیدت 457
مرحباسیدمکی مدنی العربی 458
سلام 461
سلام اس پرجوآیارحمت العالمین بن کر 463
گلشن بطحیٰ 465
محبوب اپناکرلیاپروردگارنے 467
رسولوں میں انتخاب 468
محمدﷺ 470
ہمسرہےکون شان رسالت ماب کا 472
مہمانداری 476
ہےپہنچ تیری جہا؍ وہم گماں پہنچانہیں 477
دنیاکو تم نےآکرپرنورکردیاہے 478
شمع انوار 479
اک عرب نےآدمی کابول بالاکردیا 480

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Islamاسلاماسلامیانجیلپاکستانپیغمبرتاریختبصرہترجمہتعلیماتتوبہحقخواتینسیاستشعراءعربعلمیفلسفہقانونقرآنمضامیننظرہندویورپ
Comments (0)
Add Comment