تذکار پروفیسر عبد الجبار شاکر رحمہ اللہ اشاعت خاص المنبر

تذکار پروفیسر عبد الجبار شاکر رحمہ اللہ اشاعت خاص المنبر

 

مصنف : ڈاکٹر زاہد اشرف

 

صفحات: 370

پروفیسر عبد الجبار شاکر (1947ء – 2009ء) یکم جنوری 1947ء کو حسین خان والا نزد پتوکی، ضلع قصور میں پیدا ہوئے۔ موصوف پاکستان کے ممتاز عالمِ دین، محقق اور اقبال شناس تھے۔  عمر عزیز کا بیشتر حصہ درس و تدریس، مطالعہ اور علمی نوادرات کی تلاش میں گزرا ۔ پنجاب پبلک لائبریری، لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، دعوۃ اکیڈمی اور سیرت اسٹڈی سینٹر، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر اورفیصل مسجد اسلام آباد کے خطیب بھی  رہے۔ ان کی کتاب دوستی کا مظہر ان کی وسیع لائبریری بیت الحکمت ہے جس میں تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ کتب اور رسائل موجود ہیں۔موصوف  نے13؍ اکتوبر 2009ء کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال ، اسلام آباد میں وفات پائی اور شیخوپورہ میں مدفون ہوئے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مرقدپراپنی رحمتوں کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس  عطافرمائے ۔آمین زیرنظر  ’’تذکار پروفیسر عبد ا لجبار شاکر رحمہ اللہ‘‘ پندرہ روزہ المنبر،فیصل آباد کی اشاعت خاص ہے۔یہ مئی ۔جون2010ء کا شمارہ ہے۔مجلہ المنبر کی یہ اشاعت  پروفیسرعبد ا لجبارشاکر رحمہ کی حیات وخدمات سےمتعلق52؍اہل قلم  کے تحریر کردہ مضامین اور شاکرمرحوم کی تین نمائندہ(سیرت نبوی ﷺ کےامتیازات،اقبال کاتصورِ قیادت ،سینٹر ایشیا کے آستانے پر ) تحریروں  پر مشتمل ہے ۔ڈاکٹر زاہد اشرف (مدیر اعلی المنبر) نے المنبر کی ادارتی ٹیم کے تعاون سے  مختلف اہل قلم کی تحریروں کو مرتب کر کے اس اشاعت  خاص کو حسنِ طباعت سے  آراستہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس  اشاعت خاص کی تیاری میں شامل تمام احباب کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حدیث دل وہ ہستی 9
پیغام 11
پیغام 12
ایک درویش منش انسان 13
بلند بام شخصیت 20
شیخ خطابت 28
کتاب شناس وکتاب دوست 33
علمی نوادرات کےمتلاشی 47
مرحوم دوست کی یاد میں 58
سحرطراز خطیب 63
شائستہ کلام اہل علم 67
تجھےروئے گازمانہ برسوں 75
اب کہاں لوگ محبت کےنصابوں والے 81
مقبول خداوخلق 87
میرےاباجان 91
مردِ کتاب آشنا 97
کثیر الجہات شخصیت 100
فی جواررحمت اللہ 113
علم دوست وعلم پرور 117
جفاکش وسخت کوش 121
درویش منش بادشاہ 128
اقبال کی غیرمدون نثر…ایک مطالعہ 130
افکارشاکر 138
جوان فکروبلندحوصلہ 150
کچھ یادیں 160
مفکرومدبر 164
کہتے ہیں فرشتےکہ دل آویز ہےمومن 167
میرابھائی پروفیسر عبدالجبار شاکر 171
شاکرجوسراپاتشکرتھے 176
عالم باعمل 179
کتاب دوست ادیب وخطیب 182
ایک روشن دماغ تھا،نہ رہا 187
بچپن کےاجالے 195
منفرد خطیب وماہر تعلیم 207
علمی خدمات کی ولولہ انگیز داستان 210
متوازن شخصیت 221
حسن فطرت کاشاہ کار 228
کتاب دوست،کتاب شناس 236
نابغہ روزگارشخصیت 242
زمین کھاگئی آسماں کیسےکیسے 253
سرمایہ ملت 256
میراقافلہ حجاج کرام 265
وسیع المطالعہ شخصیت 268
نفس مطمئنہ 272
علمی وجاہت کاپیکر 276
محبت اورواضع داری کاپیکرجمیل 279
مقبول دانش ور 281
صائب الرائے شخصیت 282
ساحر خطابت 283
علوم طب کےغواص 286
عظیم بھی،عظمت گربھی 291
وختامہ مسک 312
پروفیسر عبدالجبار رحمہ اللہ کی تین نمائندہ تحریریں
1۔سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کےامتیازات 314
2۔اقبال رحمہ اللہ کاتصورِ قیادت 339
3۔سینٹرایشیاکےآستانےپر 366

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماسلامیاللہپاکستانپنجابحیاتخدماتروزہسیرتعلمیمسجدمضامین
Comments (0)
Add Comment