پاکستانی معاشرے میں مطلقہ خواتین کے سماجی و قانونی مسائل

پاکستانی معاشرے میں مطلقہ خواتین کے سماجی و قانونی مسائل

 

مصنف : ڈاکٹر سیدہ سعدیہ

 

صفحات: 459

 

نکاح دراصل میاں بیوی کے درمیان وفاداری او رمحبت کے ساتھ زندگی گزرانے کا  ایک عہدو پیمان ہوتا  ہے ۔ نیز نسل  نو کی تربیت  کی ذمہ داری  بھی  نکاح کے  ذریعہ میاں بیوی دونوں پر عائد ہوتی ہے  لیکن اگر  نکاح کے بعد میاں بیوی دونوں میں  سے کوئی ایک  یا دونوں ہی یہ  محسوس  کریں کہ  ان کی ازدواجی زندگی  سکون وا طمینان کے  ساتھ بسر  نہیں ہوسکتی  او رایک دوسرے   سے جدائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو اسلام انہیں ایسی بے  سکونی وبے ا طمینانی  او رنفرت کی زندگی  گزارنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ مرد کو طلاق او ر عورت کو خلع کاحق دے کرایک  دوسرے سے جدائی اختیار کر لینے  کی اجازت دیتا ہے ۔لیکن اس  کے لیے  بھی  اسلام   کی حدود قیود اور واضح  تعلیمات موجود   ہیں۔طلاق چونکہ ایک نہایت اہم اور نازک معاملہ ہے  اس لیے  ضروری ہے کہ پوری طرح غور وفکر کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے ۔زیر نظر کتاب’’پاکستانی معاشرے میں مطلقہ خواتین کے سماجی وقانونی مسائل شرعی تناظر میں تجزیاتی مطالعہ‘‘ڈاکٹر سیدہ سعدیہ کے ڈاکٹریٹ کے اس  تحقیقی مقالہ کی  کتابی صورت ہے جسے انہوں نے  جامعہ پنجاب میں پیش کر کے پی ایچ ڈی  کی ڈگری حاصل کی ۔مصنفہ  نے اپنی اس تحقیقی تصنیف میں پاکستان کی سماجی ؍معاشرتی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے طلاق کے  اسباب ونتائج کا تجزیہ پیش کیا ہے ۔ڈاکٹر سیدہ سعدیہ کی یہ تحقیقی کتاب ایک ایسا آئینہ ہے جو معاشرہ کی موجودہ صورت حال کا بہترین عکاس ہے۔انہوں نےاس کتاب میں  خاندانی نظام کی اہمیت ، پاکستان میں خواتین کی سماجی وقانونی حیثیت اور طلاق میں اضافے کے اسباب پر مدلل روشنی  ڈالی ہے۔کتاب کےآخر میں مصنفہ نے اصلاح معاشرے کے لیے گراں قدر تجاویز پیش کی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے  نفع بخش بنائے ا ور  ہم سب کو اسلام کےمطابق ازدواجی زندگی  خوشگوار  بنانے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب
حرف آغاز
حرف چند
حرف سخن
پیش لفظ
باب اول:پاکستان کاخاندانی نظام ومعاشرےمیں خواتین کی حیثیت 1
خاندان کی اہمیت 3
پاکستان کےخاندانی نظام کاپس منظر 4
پاکستان کاخاندانی نظام 9
پاکستانی معاشرے میں خواتین کی سماجی وقانونی حیثیت 29
پاکستانی معاشرے میں خواتین کی سماجی حیثیت 31
منفی رسوم ورواج اورتہذیبی وثقافتی اختلاط کےنتائج 36
پاکستان میں عورتوں کی قانونی حیثیت وحقوق 48
پاکستان میں خواتین کی سماجی وقانونی حیثیت۔تجزیاتی مطالعہ 58
سفارشات 61
باب دوم:پاکستانی معاشرے میں طلاق کےاسباب 63
پاکستانی معاشرےمیں شرح طلاق 64
پاکستانی معاشرے میں طلاق کےاسباب 70
سماجی وقانونی ماہرین کےنزدیک طلاق کی شرح  میں اضافہ کےاسباب 137
باب سوم:پاکستانی مطلقہ خواتین کےسماجی وقانونی مسائل 142
پاکستانی مطلقہ خواتین کودرپیش سماجی مسائل 144
پاکستانی مطلقہ خواتین کےقانونی مسائل 162
باب چہارم :اسلام کاقانون طلاق۔تجزیاتی مطالعہ 177
اسلام کاقانون طلاق(مختصرجائزہ) 178
خلع 202
آداب طلاق 208
ایک مجلس کی تین طلاقیں۔تجزیاتی مطالعہ 214
تجاویز وسفارشات 256
باب پنجم:پاکستان کےعائلی قوانی کاشرعی قوانی کی روشنی میں تجزیاتی مطالعہ 258
پاکستان کےعائلی قوانین کاپس منظر 259
پاکستان میں عائلی قوانین کانفاذ 260
پاکستان معاشرہ میں تعداد ازواج حقیقی صورتحال 275
تنسیخ نکاح کی وجوہات 296
پاکستان کی عدالتی صورتحال اورمقدمات خلع وتنسیخ نکاح 313
یک طرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت 319
باب ششم:مطلقہ خواتین کےمسائل کےحل کےلئےمجوزہ اقدامات 327
خاندانی سطح پراصلاح احوال 328
دینی ومذہبی پہلوؤوں سےاصلاح کی کوشش 372
مختلف سماجی اداروں کی جانب سے اصلاحی تدابیر 382
قانونی وحکومتی سطح پرصورت حال کی بہتری کےلئے حکمت عملی 389
نتائج تحقیق 395
انفرادی سطح پرزوجین کاذاتی کردار 398
سماجی سطح پرمسائل کےذمہ داران 399
تجاویز سفارشات 407
سماجی مسائل کےحل کےلئےتجاویز سفارشات 407
دینی طبقات کےحوالے سے تجاویز سفارشات 409
قانونی مسائل کےحل کےلئے تجاویز وسفارشات 413
مصادرومراجع 419

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماصلاحاللہبیویپاکستانپنجابتعلیماتحکمتخواتینطلاققوانینمسائلمعاشرہنظرنکاح
Comments (0)
Add Comment