پاکستانی عورت کے معاشی مسائل اور کردار۔مقالہ ایم فل

پاکستانی عورت کے معاشی مسائل اور کردار۔مقالہ ایم فل

 

مصنف : حافظہ ہاجرہ مدنی

 

صفحات: 356

 

دین کامل ہے ،جس میں زندگی کے تمام معاملات کامکمل احاطہ ہے اور معاملات زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس کی اسلام نے مکمل راہنمائی نہ دی ہو۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم احکام دین کے بار ے میں ضروری معلومات سے بہرہ ور ہوں اور اسلامی تعلیمات کو عملا اپنی زندگیوں پر لاگو کریں۔انسانی زندگی میں معاشی معاملات کی گتھیوں کو سلجھانا اورمعاشی ضروریات پوری کرنا ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور معاشیات کے حل اور اس کی ذمہ داری کے متعلق اکثر لوگ دینی تعلیمات سے نابلد ہیں ۔پھر یہ بہت بڑا ظلم ہے کہ کسب معاش کے نام پر عورت کو مردوں کے اداروں میں گھسیٹ دیا اور عورتوں کی بے تو قیری کا اسلام کش ایسا سنگین سلسلہ شروع ہے کہ اسلام نے مردو زن کےاس آزادانہ اختلاط اور فحاشی و عریانی کے اس سلسلہ کو معاشرے کی تباہی قراردیا ہے۔صنف نازک معاشی ذمہ داریوں کی کس   قدر مکلف ہے اور کن حالات میں اورکن ذمہ داریوں کی مجاز ہے ،مقالہ ہذا میں اس بحث پر اچھی روشنی ڈالی گئی ہےاور اسلام سے قبل دیگر مذاہب میں حوا کی بیٹی پر جو ظلم روا تھے ان کی قلعی کھولی گئی ہےاور اسلام نے عورت کو جو مقام ومرتبہ عطا کیا ہے ،مذاہب باطلہ میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔مقالہ ہذا عورتوں کی معاش کے متعلق معلوماتی دستاویز ہے،جس کامطالعہ نہایت معلوما ت افزا ثابت ہوگا
 

عناوین صفحہ نمبر
باب اول :عورت کا مقام ومرتبہ اور حیثیت(مختلف اقوام ومذاہب)
فصل اول۔مختلف تہذیبوں میں عورت کا مقام ومرتبہ 1۔36
فصل دوم۔مختلف مذاہب میں عورت کی حیثیت 15۔21
فصل سوم۔اسلام میں عورت کا مقام ومرتبہ 22۔36
باب دوم:عورت کے معاشی حقوق اسلام، دیگر مذاہب اور دساتیر پاکستان میں
فصل اول۔معاش معنی ومفہوم 38۔52
فصل دوم۔مختلف مذاہب میں عورت کےمعاشی مسائل 53۔61
فصل سوم۔اسلام میں عورت کے معاشی حقوق اور پاکستانی معاشرے کے مسائل 62۔87
فصل چہارم۔دساتیر پاکستان میں عورتوں کے حقوق 88۔93
باب سوم:پاکستانی عورت کے معاشی مسائل اور ان کا حل
فصل اول۔میراث سے متعلقہ مسائل اور ان کا حل 95۔117
فصل دوم۔مہر سے متعلقہ مسائل اور ان کا حل 118۔145
فصل سوم۔بیوی کے نان ونفقہ سےمتعلقہ مسائل اور ان کا حل 146۔165
فصل چہارم۔عورت کے سکنیٰ سےمتعلقہ مسائل اور حل کی تجاویز 166۔189
باب چہارم:پاکستانی معاشرے میں عورت کا کردار
فصل اول۔معاشرےمیں عورت کا حقیقی کردار 191۔208
فصل دوم۔عورت کا معاشی کردار اسلامی تاریخ کے آئینے میں 209۔222
فصل سوم۔عورت کے فکر معاش کے اسباب 223۔242
فصل چہارم۔پاکستانی  عورت کا معاشی کردار 243۔255
فصل پنجم۔دور حاضر میں بیرون خانہ جدوجہد..پاکستانی عورت کے مسائل 256۔274
باب پنجم:پاکستانی عورت کے معاشی مسائل اورکردار کے لیےلائحہ عمل
فصل اول۔مختلف معاشی مسائل کا تجزیہ..عورت کی آراء 276۔288
فصل دوم۔عورتوں کے معاشی مسائل….عمل تجاویز وسفارشات 289۔296
خلاصہ بحث 297۔299
فہارس 300۔331

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماسلاماسلامیاسلامی تاریخپاکستانتاریختعلیماتحافظہحقوقحلدینمذاہبمسئلہمسائلمعاشیاتمعلومات
Comments (0)
Add Comment