نور وظلمات کتاب وسنت کے آئینہ میں

نور وظلمات کتاب وسنت کے آئینہ میں

 

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

 

صفحات: 198

 

کتاب وسنت میں حق اور خیر کے اعمال کو’نور‘اور اس کے بالمقابل باطل اور شر کے کاموں کو ’ظلمات‘یعنی تاریکیوں سے تعبیر کیا ہے اور ان معنوی چیزوں کو حسی اشیاء سے تشبیہ دی ہے۔اسی طرح حق کو بینائی ،دھوپ اور زندگی سے موسوم کیا ہے اور باطل کو اندھے پن،سایہ اور موت قرار  دیا ہے۔پھر اس کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے کی ضدہیں،لہذا دونوں میں اتحاد نہیں ہو سکتا۔زیر نظر مختصر کتابچہ میں سعودی عرب کے نام ور عالم دین اور مذہبی اسکالر شیخ سعید بن علی بن وہف القحطانی نے نور وظلمات سے متعلق آیات و احادیث کو جمع کیا ہے اور مفسیرین قرآن اور شارحین سنت کے اقوال کی روشنی میں ان کی تفسیر و تشیریح فرمائی ہے۔جناب عنایت اللہ سنابلی نے اسے اردو میں ڈھال کر عوامی حلقوں  کے لیے اس دلچسپ اور معلوماتی کتاب استفادہ کی راہ ہموار کر دی ہے۔خداوند کریم مصنف ومترجم اور ناشرین کو جزائے خیر دے اور ہم سب کو اس سے فیض یاب ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ از مترجم 3
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 7
مقدمہ 7
پہلا مبحث:نور وظلمات قرآن کریم میں 11
ارشاد باری تعالیٰ(مثلہم کمثل الذی استوقد….) 11
ارشاد باری تعالیٰ(أو کصیب من السماء فیہ…..) 22
ارشاد باری تعالیٰ(اللہ ولی الذین آمنوا…..) 28
ارشاد باری تعالیٰ(یاایہاالناس قدجاء کم …) 30
ارشاد باری تعالیٰ(قد جاء کم من اللہ نور….) 33
ارشاد باری تعالیٰ(الحمد للہ الذی خلق…..) 36
ارشاد باری تعالیٰ(أو من کان میتا…… ) 38
ارشاد باری تعالیٰ(یریدون أن یطفئو……) 41
ارشاد باری تعالیٰ(قل ہل یستوی الاعمیٰ …) 43
ارشاد باری تعالیٰ(کتاب انزلناہ ……) 44
ارشاد باری تعالیٰ(ولقد ارسلنا موسیٰ…..) 45
ارشاد باری تعالیٰ(اللہ نورالسماوات…..) 46
ارشاد باری تعالیٰ(والذین کفروا….) 70
لوگوں کی دو قسمیں ہیں 75
اہل ہدایت وبصیرت 76
اہل جہالت وظلم،ان کی دو قسمیں ہیں 76
جنہین یہ گمان ہے کہ وہ علم و ہدایت پر ہیں 76
تاریکیوں والے جو جہالت میں ڈوبے ہوئے ہیں 76
اللہ تعالیٰ کی اپنے رسول ﷺ کو دیکر بھیجی ہوئی ہدایت میں لوگوں کی چار قسمیں ہیں 77
پہلی قسم :جنہوں نے اسے ظاہر ی وباطنی دونوں طرح قبول کیا 78
دوسری قسم:جنہوں نےاسے ظاہری وباطنی دونوں طرح ٹھکرایا 79
تیسری قسم:جنہوں نےرسول اللہ ﷺ کی لائی ہوئی باتوں.. 80
چوتھی قسم :جو اپنی قوم میں اپناایمان چھپاتےہیں 81
ارشاد باری تعالیٰ(ہوالذی یصلیکم….) 81
ارشاد باری تعالیٰ(وما یستوی الاعمیٰ…) 83
ارشاد باری تعالیٰ(افمن شرح اللہ ….) 87
ارشاد باری تعالیٰ(وکذلک اوحینا….) 90
ارشاد باری تعالیٰ(ہوالذی ینزل …..) 102
ارشاد باری تعالیٰ(یوم تری المومنین….) 104
ارشاد باری تعالیٰ(یا ایہالذین امنوا….) 117
دوسرا مبحث:نور وظلمات قرآن کریم میں 129
نبی کریم ﷺ اپنی دعا میں فرماتے تھے:اللہم اجعل فی قلبی نوراً،وفی لسانی نوراً 129
نبی کریم ﷺ نے سفید بالوں کے اکھیڑنے سے منع کیااور فرمایا:انہ نورالمسلم 145
’’قلب اجرو‘‘وہ دل ہے جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے علاوہ سے مجرد اور خالی ہو 180
’’قلب اغلف‘‘کافر کا دل ہے کیونکہ کفر اس کے غلاف اور رگ وریشہ میں رچا بسا ہوتا ہے 180
’’قلب منکوس‘‘منافق کا دل ہے 181
’’وہ دل جس کے دو مادے ہوتے ہیں‘‘وہ دل ہے جس میں حق راسخ نہ ہوا ہو 181
فہرست مضامین 191

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
29.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاردواقوالاللہتفسیرحقدعادینسنتعربعلمقرآنلسانیموتنظر
Comments (0)
Add Comment