نصاب الادب

نصاب الادب

 

مصنف : مجلس المدینہ العلمیہ

 

صفحات: 202

 

شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد عربی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔دنيا كي سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان دنیا کے نقشے پر اس لیے جلوہ گر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار اور دینی شعائر کا احیاء ہوگا۔علماء ومدارس کی اپنی حدتک عربی زبان کی نشرواشاعت کے لیے کوششیں وکاوشیں قابل ذکر ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر حکومت کی طرف کماحقہ جدوجہد نہیں کی گئی۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ نصاب الادب ‘‘ مجلس المدینہ العلمیہ(دعوت اسلامی) کی کاوش ہے ۔ اس کتاب کی جدت ،ندرت،اہمیت اور افادیت یہ ہے کہ یہ جدیداحوال وظروف اور وزمرہ معاملات ومسائل کو پیش نظر رکھ کر مرتب کی گی ہے ۔ تدریس وتفہیم میں سہولت کے پیش نظر اسے مکالمات کی صورت میں تیار کیا گیا ہے اور مشکل الفاظ نمایاں کر کے ان کے معانی واضح کردیے گئے ہیں ۔ مدارس دینیہ کے طلباء و مدرسین کے لیے یہ کتاب ایک نادر تحفہ ہے کیونکہ مدارس دینیہ کی اکثریت عربی گرائمر تو جانتی ہے مگر آج کل کی بولی اور لکھی جانے والی عربی زبان سےناواقف ہے ۔اس کتاب کی مدد سے عرب ممالک کے مسافروں کے لیے عربی سیکھنا نہایت آسان ہے ۔ اور یہ کتاب اساتذہ وطلبہ کےلیے عربی بول چال پر ایک شاندار رہنما کتاب ہے ۔

 

2 الغراب
5 الکلب
8 القرد  والنجار
11 الذئب  والثعلب
14 الاسد والفار
17 الراعی والذئب
21 الشر بالشر
23 الذئب  والخروف
25 الثعلب الذکی
27 السعید  من  وعظ   بغیرہ
29 التقلید الاعمٰی
32 الاسلام  والطہارہ
35 ارکان  الاسلام  خمسۃ
38 شرطی  السیر
40 فی  السوق
42 عمل  خیر من  مسئلۃ
45 ابتلاء  فی  الدنیا
49 الایام  والشہور  والفصول
52 الاعداد
57 تکلمو  باللغۃ  العربیۃ
61 الاستفہام
64 المحادثۃ
68 التعلم  فی الجاہلیۃ
70 فی  الفصل
71 کیف  تقضی العطلۃ
73 حادث  سرقہ
75 یہتم المسلم  بالنظافۃ
77 فی المطعم
79 عند الطیب
81 کیف تعرف  الوقت
83 الاغتراب   للعمل
86 فی  العمل  شفاء
89 الاکلات  السریعۃ
91 فاتورۃ  الکہرباء
93 اسباب الجریمۃ
95 اسباب ضعف المسلمین
97 الطائرہ
99 التاشیرہ
101 المستشفی
103 المحادثۃ  بین  الزوجین
105 الاشیاء
106 نحن بنو الاسلام
107 نبی الہدٰی
108 طلع  البدر  علینا
111 رمضان
112 قرآننا
113 الدروس النحویہ
114  المعرفۃ  والنکرۃ
117  المذکر  والمؤنث
119  الافراد والتثنیہ  والجمع
126  المرکب الاضافی
129  الجملۃ الاسمیہ
132 ان  واخواتہا
134 لا  نفی   جنس
136 المنادٰی
138 الجملۃ  الفعلیۃ
143 المفعول  بہ
145 المفعول  مطلق
147 المفعول  فیہ
149 المفعول  معہ
150 المفعول  لہ
156 الاسماء  الموصولہ
158 الحروف  الجارۃ
160 اسم  الفاعل  والمفعول
162 اسم  التفضیل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامیپاکستانتحفہتعلیمزبانعربعربیقرآنمدارسمکالماتنظر
Comments (0)
Add Comment