نیکی کی راہ ( جدید ایڈیشن )
مصنف : عبد المحسن بن محمد القاسم
صفحات: 162
یکی اور بھلائی کے راستے کئی قسم کے ہیں تاکہ بندہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کیلئے مختلف اوقات میں اطاعت کے مختلف کام سر انجام دے اور اس میں نشاط برقرار رہے۔ بندہ اگر ایک عمل سے اکتا جائے تو دوسرا عمل کرلے۔ وہ اس طرح کہ جس وقت میں جو کام کرنا ہے وہی کیا جائے، یعنی نماز کے وقت نماز ادا کی جائے، جہاد کے وقت جہاد اور اگر مہمان آجائے تو اس وقت اس کی ضیافت کی جائے اور اس کی مہمانی کا حق ادا کیا جائے۔ پس ایسا شخص جو رسم رواج کا پابند نہیں ہوتا بلکہ ہر کام اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے وقت اور طریقے پر کرتا ہے تو اس کے لیے خوش خبری ہے اور اس کا انجام بھی بہتر ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نیکی کی راہ‘‘ مسجد نبوی کے امام و خطییب ڈاکٹر عبد المحسن بن محمد القاسم کی کتاب ’’خطوات إلى السعادة‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ، شیخ محترم تقوی وطہارت اور حسن صفات کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی کے امام وخطیب ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔آپ نے اس کتاب میں مختلف موضوعات سے متعلق کتاب و سنت اور اقوال سلف کی ایسی قیمتی موتیوں کو اکٹھا کیا ہےجو انسان کو عموما اور مسلمانوں کوخصوصا سعادت وکامرانی کے کنارےتک پہنچاتی ہیں نیز وہ اللہ کی رضا و خوشنودی اور جنت کا حقدار بنے گا۔ کتاب کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہمارے فاضل بھائی محمد عمران سلفی فاضل جامعہ سلفیہ نے اس کو اردو کا جامہ پہنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ رب العالمین کتاب کو مفید عام بنائےاور اس کے مؤلف و مترجم اور کتاب کی تیاری وطباعت کے مرحلہ تک پہنچانے میں جن لوگوں نے بھی تعاون کیا ہےان کے لیے اسے ذخیرۂ آخرت بنائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 9 |
مقدمہ | 10 |
اللہ کےلیے اخلاص سعادت کاراستہ ہے | 11 |
اسلام میں کثرت عمل کےساتھ اخلاص کاہوناواجب ہے | 13 |
وہ کون سےاعمال ہیں جن میں اللہ کےلیے مخلص ہوجاؤں؟ | 14 |
اخلاص کیاہے؟ | 15 |
اخلاص کااثر | 15 |
مخلصانہ عمل کی برکت اگرچہ عمل تھوڑاہو | 17 |
سچی نیت کی وجہ سےآدمی عمل کاثواب پالیتاہےخواہ وہ عمل نہ کرے | 18 |
اخلاص کےاچھےپھل | 20 |
اپنےتمام اعمال میں میں کیسےاللہ کےلیے مخلص ہوسکتاہوں؟ | 12 |
اخلاص کےاہم محرکات | 22 |
دعا | 22 |
عمل کو پوشیدہ رکھنا | 22 |
ان نیک لوگوں کےاعمال پرنظررکھناجوتم سےاوپرہوں | 23 |
اپنےعمل کوحقیرسمجھنا | 24 |
عمل کی عدم قبولیت کاڈر | 24 |
لوگوں کےکلام سےمتاثرنہ ہونا | 25 |
یہ ا حساس رکھناکہ لوگ جنت وجہنم کےمالک نہیں ہیں | 26 |
یہ بات یادرکھوکہ قبرمیں تم اکیلےرہوگے | 27 |
کیانیک لوگوں میں بھی ریاکاری ہوتی ہے؟ | 28 |
یہ عمل ریامیں سےنہیں ہے | 30 |
ریاکارکاانجام | 30 |
ریاکارکی سزادنیامیں | 31 |
ریاکارکی سزاآخرت میں | 31 |
دین کےذریعہ دنیاطلب کرنا | 32 |
توکل کی اہمیت | 34 |
اسباب کواختیارکرناتوکل کےمنافی نہیں ہے | 35 |
توکل کی حقیقت | 35 |
اللہ پرتوکل کےثمرات | 36 |
روزی کاطلب کرنا | 38 |
اللہ کےساتھ حسن ظن | 39 |
والدین کےساتھ حسن سلوک | 42 |
صلہ رحمی | 44 |
رشتہ داری کومیں کیسےجوڑوں؟ | 45 |
میرےرشتہ دارمجھ سےبدسلوکی کرتےہیں | 46 |
وقت کی حفاظت | 48 |
علم کی فضیلت | 49 |
علم کےفوائد | 51 |
طالب علم کےآداب | 52 |
ہم عصرساتھی | 53 |
طالب علم کی لغزشیں | 55 |
کیاعلم کوحاصل کرنےمیں مشقت ہے؟ | 55 |
طلب علم کےلیےوطن سےدوری | 57 |
غریب الوطنی کی مشقت | 59 |
اللہ کےلیے بھائی چارہ | 62 |
علماءکےدروس میں حاضری | 64 |
علماءکااحترام | 65 |
بہت جلدپھل حاصل کرنےکی کوشش نہ کرو | 66 |
علم پرعمل | 68 |
اللہ کی جانب دعوت دینا | 70 |
اگرآدمی بلیغ اللسان نہ ہولیکن دعوت وتبلیغ کرناچاہتاہوتوکیاکرے؟ | 72 |
خیرخواہی | 72 |
مصیبتوں پرصبرکرنا | 75 |
مصیبت کوآسان کرنےکاطریقہ | 77 |
انبیاءاورآزمائش | 79 |
نیکی کاحکم دینااوربرائی سےروکنا | 80 |
بھلائی کاحکم دینےوالے اوربرائی سےروکنےوالےکامقام | 80 |
امربالمعروف اورنہی عن المنکرکوچھوڑنےکےنقصانات | 82 |
کیاگناہ کرنےوالےبھی منکرپرنکیرکرے؟ | 82 |
منکرپرکیسےنکیرکیاجائے؟ | 83 |
منکرکرنےوالےپرانکارکرنےسےنامیدمت ہو | 84 |
برائی کوختم کرنےپرنظرنہ رکھو | 85 |
اگربھلائی کاحکم دینےوالے اوربرائی سےروکنےوالےکوتکلیف دی جائےتووہ کیاکرے | 87 |
استہزاءکرنےوالوں کی تکلیف پرصبر | 88 |
دعا | 91 |
صدقہ | 94 |
کسی فقیرپراس لیے صدقہ نہ کرو کہ وہ تمہارےلےدعا کرے | 98 |
کثرت عبادت | 100 |
جن عبادات کوبکثرت کیاجائے | 102 |
سب سےافضل نوافل جن کو بندہ انجام دیتاہے | 103 |
قیام اللیل | 103 |
بکثرت اللہ کاذکرکرنا | 104 |
قرآن مجیدکی تلاوت | 105 |
ہرمہینہ کےتین دنوں کاروزہ | 105 |
اعلی اخلاق وکردار | 106 |
کیاحسن خلق عبادت ہے؟ | 107 |
لوگوں کی حاجتوں کوپوراکرنا | 110 |
اللہ کےپیغامبراورلوگوں کی خدمت | 112 |
دوسروں کی تحقیرنہ کرو | 113 |
نعمتوں پرشکربجالانا | 115 |
اللہ کی نعمتوں کاکیسےشکراداکروں؟ | 119 |
اللہ سےاپنےگناہوں کی معافی طلب کرنا | 120 |
میں دل کی سختی میں مبتلاہوں تواس کاکیاحل ہے؟ | 121 |
کثرت سےاللہ کاذکرکرنا | 122 |
اپنےکوگناہوں سےمحفوظ رکھنا | 123 |
بکثرت قرآن مجیدکی تفسیرکوپڑھنا | 123 |
علماءکےدروس میں حاضری | 123 |
علماءکی کتابوں کامطالعہ کرنا | 124 |
قبرستان کی زیارت | 124 |
ذکرکی قسمیں | 124 |
معاشرہ مجھےنیکیاں کرنےپرنہیں ابھارنا | 126 |
معصیت کاروں کےساتھ میں کیسےپیش آؤں | 129 |
فتنوں سےدوری | 130 |
براہم نشیں | 132 |
نیک ہم نشیں | 136 |
گناہوں سےاجتناب کرنا | 138 |
کمزورنہ بنو | 140 |
دنیاآخرت کی کھیتی ہے | 141 |
کسی نیک عمل کوحقیرنہ جانو | 142 |
موت کویادکرواورقبرستان کی زیارت کرو | 144 |
سچائی کولازم پکڑو | 144 |
جھوٹ کی قباحت | 146 |
حسد | 147 |
غیبت | 150 |
وعدہ خلافی | 151 |
اپنےوالدین کی امیدکوپوراکرو | 152 |
قرآن کوحفظ کرنےکابہترین طریقہ | 152 |
جب میں کسی دن نئےصفحےکوحفظ کرناچاہوں توکیسےکروں؟ | 155 |
حفظ اورمراجعہ کےدرمیان میں کیسےجمع کروں؟ | 155 |
مراجعہ کےاس طریقےکوختم کرنےکےبعدکیسےمیں پورےقرآن کامراجعہ کروں؟ | 156 |
قرآن حفظ کرنےکےایک سال بعدمیں کیاکروں.؟ | 157 |
قرآن میں متشابہات کےدرمیان میں کیسےتفریق کروں؟ | 158 |
حفظ کےقواعدوضوابط | 158 |
زندگی کےمطالبات کےدرمیان تطبیق | 159 |
پورےدن کامجوزہ پروگرام | 160 |