نذر حمید احمد خان

نذر حمید احمد خان

 

مصنف : احمد ندیم قاسمی

 

صفحات: 540

 

پروفیسر حمید احمد خاں پاکستان کی ایک جامع الحیثیت شخصیت تھے۔ ان کے انتقال کے چند ہی ہفتے بعد ’مجلس یادگارِ حمید احمد خاں‘ کا قیام عمل میں آیا۔اس مجلس میں یہ طے پایا کہ پروفیسر حمید احمد خاں کے کارناموں اور ان کے ذوق وشوق کے معیارکو زندہ رکھنے کے لیے ایک ایسی کتاب ترتیب دی جائےجس میں مرحوم کے مرغوب اور پسندیدہ موضوعات پر معروف اہلِ علم اور اہلِ ادب کے مقالات شامل ہوں۔ پروفیسر صاحب کو جن موضوعات سے بطور خاص دلچسپی رہی وہ تھے اسلام، پاکستان، علامہ اقبال، مرزا غالب اور اردو ادب۔ پھر اس ضمن میں عطاء الحق قاسمی نے نہایت جانفشانی کے ساتھ اٹھارہ مقالات جمع کر لیے جو پشاور سے کراچی تک کے صائب الرائے اربابِ دانش نے تحریر فرمائے تھے۔ فہرست مندرجات پر ایک نظر ڈالنے ہی سے اس حقیقت کا اندازہ ہو جائے گا کہ یہ مقالات بیشتر ان شخصیات کی کاوشِ فکر کا نتیجہ ہیں جو پاکستان میں علم و ادب کی پہچان کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان مقالات میں قرآن مجید کے صوری اور معنوی محاسن، قتل مرتد اور پاکستان، سلطان محمود بکھری کی زندگی کا ایک پہلووغیرہ اور بعض انگریزی مقالات بھی شامل کتاب ہیں۔اس کتاب کو اسلام، پاکستان، اقبال، غالب اور اردو ادب کے مطالعے میں ایک ہمہ گیر اضافے کا درجہ حاصل ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مرتب۔ احمد ندیم قاسمی ز
اسلام اور پاکستان 3
قرآن مجید کے صوری اور معنوی محاسن۔ سید ابوبکر غزنوی (مرحوم) 3
قتل مرتد اور پاکستان۔ سید یعقوب شاہ (مرحوم) 23
سلطان محمود بکھوی کی زندگی کا ایک پہلو۔سید حسام الدین راشدی 46
نظریہ پاکستان۔ڈاکٹر عبدالسلام خورشید 65
The Kalimat Al-Sadiqin ۔ڈاکٹر محمد سلیم اختر 489

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ادباردواردو ادبپاکستانسلطان محمودعلمغالبقرآنمقالاتنظر
Comments (0)
Add Comment