نصر الباری فی تحقیق جزاالقراۃ للبخاری
مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری
صفحات: 346
دين اسلام میں جس طرح نماز کی اہمیت مسلمہ ہے بالکل اسی طرح نماز کے اندر سورۃ فاتحہ کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے- كتاب وسنت كی نصوص اس سلسلے میں واضح راہنمائی فراہم کرتی ہیں اگر کوئی شخص غیر جانبداری سے ان کا مطالعہ کرے تویقینا راہ صواب اس کی منتظر ہے-علمائے اسلام کی جانب سے اس موضوع پر بہت سی کتب منظر عام پر آئیں-اس سلسلے میں امام بخاری نے ایک کتاب جزء القراء ۃ للبخاری کے نام سے تصنیف کی – جس میں انہوں نے فاتحہ خلف الامام کو موضوع بحث بناتے ہوئے تفصیل کے ساتھ اپنی علمی آراء کا اظہار فرمایا-حافظ زبیر علی زئی نے اسی موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے امام صاحب کی کتاب کا ترجمہ، تحقیق ، تعلیقات اور اضافہ جات کے ساتھ انتہائی سادہ انداز میں عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے اتمام حجت کیا ہے-اس سلسلے میں انہوں نے احادیث مرفوعہ،آثار صحابہ،آثار التابعین اور اس ضمن میں علماء کرام کا تذکرہ کر کے ثابت کیاہے کہ کسی بھی مرفوع حدیث میں فاتحہ خلف الامام کی ممانعت وارد نہیں ہوئی-فاتحہ خلف الامام کی ممانعت میں جتنی بھی احادیث بیان کی جاتی ہیں وہ صحیح نہیں ہیں یا ان کی اصل نہیں- مصنف نے کتاب میں فاتحہ خلف الامام کے اثبات پر دلائل کے انبار لگاتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ سورۃ فاتحہ نماز کا لازمی حصہ ہے اور اس کے بغیر نماز کو مکمل قرار نہیں دیا جا سکتا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 17 | |
فاتحہ خلف الامام اور حدیث مرفوعہ | 22 | |
فاتحہ خلف الامام کے خاص دلائل | 23 | |
فاتحہ خلف الامام اور آثار صحابہ ؓ | 26 | |
فاتحہ خلف الامام اور تابعین رحمۃ اللہ علیہم | 29 | |
فاتحہ خلف الامام اور علماء | 30 | |
حدیث 1۔سری نمازیں اور فاتحہ خلف الامام | 42 | |
حدیث2۔جس نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی اس کی نماز نہیں | 43 | |
حدیث3۔جس نے ام القرآن نہ پڑھی اس کی نماز نہیں | 46 | |
حدیث4۔سورہ فاتحہ کے ساتھ پڑھی گئی نماز جائز اور کافی ہے | 52 | |
آخری دو رکعتوں میں قراءت کی تحقیق | 68 | |
علی ؓکی طرف منسوب قول کی تحقیق | 78 | |
عمر ؓکا فرمانا کہ میرے پیچھے بھی قراءت کرو | 100 | |
ابوہریرہ ؓکا اپنے شاگرد کو امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنے کی تلیقین کرنا | 127 | |
قراءت اور اونٹنیوں کی مثال کا ذکر | 145 | |
جہری نماز میں صحابی کا نبی ﷺ کے پیچھے قراءت کرنا | 152 | |
قراءت کے بغیر نماز کا صحیح نہ ہونا | 157 | |
نماز کے لیے اذان کیسے مقرر کی گئی | 188 | |
حدیث فاتحہ کے بغیر کوئی نماز نہیں | 198 | |
جمعہ کے دن دو رکعت پڑھنے والا فاتحہ بھی پڑے گا | 203 | |
صحابہ کرام کا بیان کہ اگر قراءت رہ جائے تو مقتدی اس کو پورا کرے | 210 | |
ابی بن کعب ؓکا نبی ﷺ کو لقمہ دینا | 224 | |
رکوع سے پہلے قراءت کا حکم | 234 | |
صلوۃ خوف | 250 | |
براء بن عازب ؓنے نماز کے اندر قراءت کی | 265 | |
نبی ﷺ سے دو سکتے ثابت ہیں | 294 | |
نبی ﷺ ہر نماز میں قراءت کاحکم دیتے | 307 | |
عدی بن حاتم ؓکی نماز اوراس کی تحقیق | 309 | |
اطراف الحدیث | 312 | |
راویوں کی فہرست | 324 |