نراشنس اور آخری رسول ﷺ

نراشنس اور آخری رسول ﷺ

 

مصنف : پنڈت وید پرکاش اپادھیائے

 

صفحات: 60

 

نبی کریم ﷺسلسلہ نبوت کی سب سے آخری کڑی ہیں۔آپ کی نبوت اور بعثت کے تذکرے اور چرچے تو آپ کی آمد سے پہلے ہی پھیل چکے تھے۔تورات اور انجیل میں آپ کے آنے کی متعدد بشارتیں   موجود ہیں،اور سابقہ انبیاء کرام ﷤نے بھی اپنی اپنی امتوں کوآپ کی بعثت کی بشارتیں دیں۔خیر یہ بشارتیں تو مستند آسمانی کتب میں موجود تھیں۔اس کے علاوہ آپ کی بعثت کی خوشخبریاں بعض ایسی کتب اور ہندو جیسے قدیم مذاہب میں بھی پائی جاتی ہیں ،جن کی ہمارے ہاں کوئی استنادی حیثیت نہیں ہے،اور ان کے آسمانی یا غیر آسمانی مذاہب ہونے کے بارے کوئی قطعی روایت ثابت نہیں ہے۔زیر تبصرہ کتاب” نراشنس اور آخری رسول ﷺ”پنڈت وید پرکاش اپادھیائے کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں ہندووں کی مذہبی کتابوں سے متعدد دلائل کے ساتھ نبی کریم ﷺکی بعثت اور آپ کی آمد کو ثابت کیا ہے اور اس بات کو بخوبی واضح کیا ہے کہ جس “نراشنس” کا تذکرہ ہندو وں کی مذہبی کتابوں میں ملتا ہے ،اس سے مراد نبی کریم ﷺہی ہیں۔اصل کتاب ہندی میں ہے اور اس کا اردو ترجمہ محترم وصی اقبال صاحب نے کیا ہے۔ یہ کتاب انہوں نے تھوڑا پڑھے لکھے عام لوگوں کی راہنمائی کے لئے لکھی ہے ۔یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک انتہائی مفید ترین کتاب ہے،جسے زیادہ سےزیادہ ہندووں کو پڑھایا جانا چاہئے تاکہ وہ بھی دین حنیف کی آغوش میں آکر اپنی دنیا وآخرت دونوں جہانوں کو سنوار لیں۔اللہ تعالی اس کتاب کو ہدایت کا ذریعہ بنائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
نرشنس کے معنی 5
نراشنس کا ذکر 6
نراشنس کے زمانہ کا تعین 7
مقام کا تعین 8
نراشنس کی صفات اور اہمیت 8
علم غیب کا جاننے والا 9
نورانی 10
گناہوں سے بچانے والا 10
نراشنس کی شخصیت 11
اسمی ثبوت 14
نراشنس دیگر مذہبی کتابوں کی بنیاد پر 21
وہ رسول 36
غیر قوم میں آنے والا 47
آخری رسول کا ظہور 48
آخری بدھ میترے 52
بدھ کی صفات 53

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہانبیاءانجیلتبصرہترجمہدلائلدینمذاہبہندوہندی
Comments (0)
Add Comment